کی تشریح

عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 8:15 شام
حرف سے ایک عجیب سی نسبت ہے .اکثرحرف کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کی تاک میں رہتا ہوں . میں ترجمان ہوں ان گمشدہ صداؤں کا جو حرف بن کر لب مظلوم سے نکلتے ہیں اور فضا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں .انہی گمشدہ حروف کی جستجو میں رہتا ہوں۔ اسی جستجو نے آج یہاں پہنچا دیا کل نا جانے کہاں پہنچا دے۔
مہ جبین — اپریل 7، 2013 8:22 شام
اردو محفل میں خوش آمدید عبد الحسیب بھائی
بظاہر لگتا ہے کہ وہ حروف گمشدہ ہیں ۔۔۔لیکن
لبِ مظلوم کے حروف تو عرش پر پہنچتے ہیں اور اثر رکھتے ہیں
تعارف کا انداز اچھا لگا بھائی
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 7، 2013 8:26 شام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عبدالحسیب صاحب محفل پر خوش آمدید!
مزمل شیخ بسمل — اپریل 7، 2013 8:32 شام
خوش آمدید۔ جناب۔
محمد یعقوب آسی صاحب
عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 8:36 شام
جی حروف کی جستجو ہی یہاں لے آئی ہے۔ فضا میں گم ہو جانا "پوشیدہ عرش" کی اصطلاح ہے۔ یا یوں کہیں گم ہو جانا "ظالم" کی نظر سے ۔ بات مزید پیچدہ ہو گئی :) خیر پسندیدگی اور تعریف کے لئے شکریہ بہن مہ جبین ۔
عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 8:39 شام
وعلیکم سلام اسامہ بھائی ، شکریہ
شکریہ بسمل بھائی
شمشاد — اپریل 7، 2013 8:40 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
مزید تعارف کا انتظار رہے گا۔
عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 8:43 شام
شمشاد بھائی ۔ شکریہ
تعرف کی تشریح تک کر دی اب اور کیا مزید درکار ہے ;)
شمشاد — اپریل 7، 2013 8:44 شام
وہ تو آپ نے عالموں فاضلوں کے لیے کی ہے ناں۔ کچھ ہم جیسے ان پڑھوں کے لیے بھی بتا دیں۔
کہاں سے تعلق ہے، کیا کرتے ہیں؟
عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 8:54 شام
شمشاد بھائی ، خود کو ان پڑھ کہ کر آپ نے اس حقیر کو فقیر کر دیا :)
خیر، شہر حیدرآباد، ہندوستان سے تعلق ہے۔ ماہرِ معمار (میکانکی تکنیک) سالِ آخر کے طالبِ علم ہیں۔ باقی بس 'میں اور میری آوارگی " جیسا معاملہ ہے۔ اب آپ جناب اپنا تعرف کرا دیں۔:)
شمشاد — اپریل 7، 2013 9:03 شام
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
آپ تو ماہر معمار ہیں اور یہاں واجبی سی تعلیم کہ اپنا نام پتہ لکھ لیتا ہوں اور پڑھ لیتا ہوں۔ اخبار اور رسائل سے دل بہلا لیتا ہوں۔
عمر کے اس حصے میں ہوں کہ کوئی سن پیدائش پوچھے تو فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا لیتا ہوں۔
بچے انکل کہہ کر سلام کر کے فورإ کھسک لیتے ہیں کہ کہیں پکڑ کر نصحیتیں کرنا نہ شروع کر دوں اور بڑے بچہ سمجھ کر جاؤ کاکا تمہارا ادھر کیا کام کہہ کر اپنی مجلس سے نکال باہر کرتے ہیں۔
عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 9:13 شام
زندگی کے تجربہ سے زیادہ بھلا کون سی ڈگری اہمیت کی حامل ہے؟
اور یہ تو زندگی کی مختلف صورتیں ہیں۔ آپ کو چھوٹے اور بڑے بچّوں سے شکایت ہے کہ وہ آپ کا ساتھ پسند نہیں کرتے ۔ ہمیں اپنے بزرگوں سے شکایت ہے کہ وہ ہمیں 'نئی نوجوان نسل ' کہ کر اپنی محفلوں سے بھگا دیتے ہیں ۔:)
شمشاد — اپریل 7، 2013 10:00 شام
ویسے راز کی بات بتاؤں، مزہ اُن کی محفلوں میں ہی آتا ہے۔
عبدالحسیب — اپریل 7، 2013 10:11 شام
اسی لئے تو یہ پروانہ وہیں بھٹکتا رہتا ہے :)
شمشاد — اپریل 7، 2013 10:13 شام
بھٹکیں ضرور لیکن شعلوں سے دامن بچا کر۔
محمد یعقوب آسی — اپریل 8، 2013 2:48 صبح
حرف کا رشتہ ہے ہی ایسا جناب عبدالحسیب
حساب رکھنے کو آئے تو ایک لمحے کے ہزارویں حصے کا حساب مانگ لے اور یسر پر آئے تو عمرِخضر کو در خورِ اعتنا نہ سمجھے۔ یہی اس رشتے کا حسن ہے اور یہی ہوّا ہے۔ حرف حرف پر بھی ہے اور اس کے پیچھے موجزن یا مردہ لاوے پر بھی کہ حرف ہوا ہو جاتا ہے یا ہوّا بن جاتا ہے۔
خوش آمدید!۔
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 8، 2013 4:45 صبح
حرف کا رشتہ ہے ہی ایسا جناب عبدالحسیب
حساب رکھنے کو آئے تو ایک لمحے کے ہزارویں حصے کا حساب مانگ لے اور یسر پر آئے تو عمرِخضر کو در خورِ اعتنا نہ سمجھے۔ یہی اس رشتے کا حسن ہے اور یہی ہوّا ہے۔ حرف حرف پر بھی ہے اور اس کے پیچھے موجزن یا مردہ لاوے پر بھی کہ حرف ہوا ہو جاتا ہے یا ہوّا بن جاتا ہے۔
خوش آمدید!۔
حرف حرف پسند آیا۔:)
محمد وارث — اپریل 8، 2013 5:26 صبح
خوش آمدید عبدالحسیب صاحب
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 5:40 صبح
حرف کا رشتہ ہے ہی ایسا جناب عبدالحسیب
حساب رکھنے کو آئے تو ایک لمحے کے ہزارویں حصے کا حساب مانگ لے اور یسر پر آئے تو عمرِخضر کو در خورِ اعتنا نہ سمجھے۔ یہی اس رشتے کا حسن ہے اور یہی ہوّا ہے۔ حرف حرف پر بھی ہے اور اس کے پیچھے موجزن یا مردہ لاوے پر بھی کہ حرف ہوا ہو جاتا ہے یا ہوّا بن جاتا ہے۔
خوش آمدید!۔

بے شک، یہی نسبت یہاں کھینچھ لائی ہے۔ شکریہ
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 5:41 صبح
خوش آمدید عبدالحسیب صاحب
شکریہ محمد وارث صاحب :)
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D8%AD.62285/