کیا تعارف ضروری ہے؟

mzaf84 — جون 16، 2013 10:11 صبح
یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی ہوگا: اردو بولتا ہوں، اردو کے لئے بولتا ہوں اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔
اگر آپ بھی محبِّ اردو ہیں تو فیس بک کے اس اردو صفحہ پر اپنی پسندیدگی (LIKE) ضرور درج کریں۔
Like on Facebook
:)
نیلم — جون 16، 2013 10:14 صبح
خوش آمدید بھائی
mzaf84 — جون 16، 2013 10:22 صبح
یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی ہوگا: بولتا ہوں، کے لئے بولتا ہوں اور بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔
اگر آپ بھی محبِّ ہیں تو فیس بک کے اس صفحہ پر اپنی پسندیدگی (LIKE) ضرور درج کریں۔
Like on Facebook

:)
آبی ٹوکول — جون 16، 2013 10:23 صبح
تو جی بولیئے اردو بولنے والوں سے بولیئے اردو، کس نے روکا ہے بولنے سے اردو ؟ اب آہی گئے ہیں تو آپکا سواگت ہے ان اردو
شمشاد — جون 16، 2013 10:40 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ملائکہ — جون 16، 2013 11:02 صبح
خوش آمدید:)
بھلکڑ — جون 16، 2013 11:14 صبح
پخیر راغلے۔۔۔۔۔۔۔
فارقلیط رحمانی — جون 16، 2013 3:35 شام
یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی ہوگا: اردو بولتا ہوں، اردو کے لئے بولتا ہوں اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔
اگر آپ بھی محبِّ اردو ہیں تو فیس بک کے اس اردو صفحہ پر اپنی پسندیدگی (LIKE) ضرور درج کریں۔
Like on Facebook
:)
جی نہیں یہاں بس اتنا بولنا ہی کافی نہیں ہوگاکہ:
اردو بولتا ہوں، واقعی آپ بڑا احسان کرتے ہیں اردو پر۔ بڑا کرم فرماتے ہیں اردو زبان پر۔آپ جیسے جیالوں ہی کے سبب آج اردو زندہ ہے۔
اردو کے لئے بولتا ہوں۔"صاحب ! اردو تو ہم بھی بولتے ہیں،لیکن ہم نے شاید آج تک کبھی بھی اُردو کے لیے اردو نہیں بولی۔
ہم تو اپنے مافی الضمیر کے اظہار کے لیے اردو بولتے ہیں۔"
اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔"اللہ رب العزت آپ کی یہ تمنا پوری کرے۔ آمین۔ بجاہ النبی الکریم۔"
اگر آپ بھی محبِّ اردو ہیں تو۔۔۔۔۔۔۔
براہِ کرم اپنا تفصیل تعارُف پیش کریں۔ تاکہ اردو والے اپنے دلوں میں آپ کے لیے اپنائیت کا جذبہ محسوس کریں اور آپ سے اردو بولیں۔اور آپ ہی کی طرح اردو کو زندہ رکھیں۔
فارقلیط رحمانی — جون 16، 2013 3:47 شام
کیا بھلکڑ میاں !
آپ بھی بس!
اس میں مزاحیہ کیا ہےبھلا؟
کہیں آپ مجھے مضاف 84 صاحب سے ۔ ۔ ۔ ۔
الف عین — جون 16، 2013 6:37 شام
خوش آمدید ظفر صاحب، جو شاید آپ کا نام ہے۔ اپنے صفحے کی مشتہری تو کر دی، اب تعارف بھی ہو جائے۔ یہاں سب ہی محب اردو ہیں۔
نایاب — جون 16، 2013 6:52 شام
محترم
مضاف 84​
صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید​
عمر سیف — جون 16، 2013 7:01 شام
خوش آمدید
ویسے جہاں تک میرا خیال ہے یہ صاحب اپنے صفحے کی مشہوری کے لیے ہی آئے تھے اسی لیے تعارف کروانا مناسب نہیں سمجھا:grin:
میر انیس — جون 16، 2013 7:26 شام
خوش آمدید ظفر صاحب ۔ یہاں کا اصول ہے کہ تعارف تفصیل سے پیش کیا جائے یا کم از کم اتنا مختصر نہ ہو جیسا آپ نے پیش کیا ۔
خوش آمدید
ویسے جہاں تک میرا خیال ہے یہ صاحب اپنے صفحے کی مشہوری کے لیے ہی آئے تھے اسی لیے تعارف کروانا مناسب نہیں سمجھا:grin:
میرا خیال ہے ابھی کل ہی کی تو بات ہے انکو تھوڑا سا وقت اور دیا جائے پھر دیکھیں گے
عمر سیف — جون 16، 2013 7:29 شام
خوش آمدید ظفر صاحب ۔ یہاں کا اصول ہے کہ تعارف تفصیل سے پیش کیا جائے یا کم از کم اتنا مختصر نہ ہو جیسا آپ نے پیش کیا ۔
میرا خیال ہے ابھی کل ہی کی تو بات ہے انکو تھوڑا سا وقت اور دیا جائے پھر دیکھیں گے

دی مہلت ۔۔ کل بھی یہی سب لکھیں گے
اردو بولتا ہوں، اردو کے لئے بولتا ہوں اور اردو بولنے والوں سے بولنا چاہتا ہوں۔​
انیس الرحمن — جون 18، 2013 9:09 صبح
KwULv.png
شوکت پرویز — جون 18، 2013 9:49 صبح
السّلام علیکم mzaf84 صاحب!
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ :)
by the way یہاں صرف اردو بولنے سے کام نہیں چلے گا، اردو "لکھنا" بھی پڑے گا ;)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%D8%B6%D8%B1%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92%D8%9F.64933/