ہم غیر مقیم حیدرآبادی

عندلیب — اپریل 22، 2008 9:26 شام
سلام وعلیکم
اردو مجلس کے ایک ممبر کی دعوت پر یہاں بھی آنا ہوا۔
ہمارا تعلق حیدراباد، انڈیا سے ہے
کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں قیام ہے
امید کرتی ہوں کہ اپ تمام کے ساتھ بھی اچھا وقت گزرے گا، شکریہ۔
damsel — اپریل 22، 2008 9:43 شام
خوش آمدید عندلیب :)
ہم بھی اس بات کی امید کرتے ہیں کے آپ کو ہم اور ہماری یہ محفل پسند آئے گی۔ ویسے بڑا شاعرانہ سا نام ہے آپ کا
37969.jpg
عندلیب — اپریل 22، 2008 9:50 شام
جی شکریہ آپکی نوازش کا
تیشہ — اپریل 22، 2008 10:20 شام
ویلکم ، :)
تعبیر — اپریل 22، 2008 10:28 شام
وعلیکم السلام خوش آمدید
مئیں آپ لوگاں کو خوش آمدید کیتے ہیں
آپ سے باتاں کر کے مزا آئے گا
عندلیب آپ لوگ ایسے بولتے ہین نا :)
عندلیب — اپریل 22، 2008 10:30 شام
وعلیکم السلام خوش آمدید
مئیں آپ لوگاں کو خوش آمدید کیتے ہیں
آپ سے باتاں کر کے مزا آئے گا
عندلیب آپ لوگ ایسے بولتے ہین نا :)
ہرگز نئی ! ہم لوگاں ایسا بولتیچ نئیں :mad:
عندلیب — اپریل 22، 2008 10:31 شام
تھینک یُو :)
تعبیر — اپریل 22، 2008 10:34 شام
ہرگز نئی ! ہم لوگاں ایسا بولتیچ نئیں :mad:

سوری پر کائے کو :grin:
اپ غصہ تو نہ کریں پلیز
میں تو اپنی معلومات میں اضافہ کے لیے پوچھا تھا :)
عندلیب — اپریل 22، 2008 11:12 شام
میں تو اپنی معلومات میں اضافہ کے لیے پوچھا تھا :)
damsel سب سے پہلے اپ کا شکریہ کروں گی مین نے انٹرویو کے لیے کہا اور آپ نے مان لیا ۔ اس کے بعد میں اپ کو خوش امدید کہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟ :confused::eek::rolleyes:
شمشاد — اپریل 23، 2008 2:11 صبح
خوش آمدید عندلیب
بہت خوشی ہوئی کہ ایک اور رکن حیدر آباد اردو محفل کی زینت بنیں۔
الف عین — اپریل 23، 2008 6:03 صبح
خوش آمدید عندلیب۔ ادھر ادھر نام دیکھ کر میں خوش آمدید کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ یہاں تعارف نظر آ گیا۔
ہم مقیم حیدر آبادی اگرچہ حیدر آبادی نہیں۔
اور مجلس ادب سے آئی ہیں تو یقیناً شعر و سخن سے دل چسپی ہوگی۔ اکبر الہ آبادی کا بھی ابھی دیکھا ہے۔
غازی عثمان — اپریل 23، 2008 6:16 صبح
محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ یہاں‌ آپکا وقت اچھا گزرے گا۔
عندلیب — اپریل 23، 2008 6:18 صبح
شکریہ آپ سب کا
ابن سعید — اپریل 23، 2008 6:23 صبح
عندلیب اپیا گلستان اردو محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہاں کے خوش رنگ پھولوں اور خوش ذائقہ پھلوں کے لطف لیں اور اپنی چہکار بکھیریں۔
ارے ہاں کہیں آپ کو پنجڑے تو پسند نہیں؟ (میں نے سوچا عندلیب ہی ٹھہریں) :)
جواب میں یہ نہ کہیے گا کہ
الحبس لیس مذہبی و لیس فیہ طربی! :)
ابوشامل — اپریل 23، 2008 10:05 صبح
عندلیب! اردو محفل پر خوش آمدید! میرے خیال میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والوں میں سے بیشتر اہلیانِ محفل کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ میں درست کہہ رہا ہوں نا؟
فرخ منظور — اپریل 23، 2008 10:06 صبح
خوش آمدید عندلیب اردو محفل پر!‌
زھرا علوی — اپریل 23، 2008 10:08 صبح
خوش آمدید عندلیب۔۔۔آپ کا دل کی گہرائیوں سے سواگت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
تعبیر — اپریل 23، 2008 6:03 شام
عندلیب مجھے اپکا جواب سمجھ نہیں آیا :confused: :( :confused:
ایم اے راجا — اپریل 23، 2008 8:27 شام
وعلیکم السلام، عندلیب صاحبہ۔
آپ کو اس محفل میں خوش آمدید امید ہیکہ آپ سے ہمیں اور ہم سے آپ کو یہاں بہت کچھ سیکھنے سکھانے کو ملے گا۔ شکریہ۔
عندلیب — اپریل 23، 2008 9:42 شام
عندلیب! اردو محفل پر خوش آمدید! میرے خیال میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والوں میں سے بیشتر اہلیانِ محفل کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ میں درست کہہ رہا ہوں نا؟
مجھے کیا پتا بھائی۔ میں تو یہاں نئی ہوں۔ اعجاز صاحب نے تو ابھی بتایا ہے کہ وہ بھی حیدرآباد سے ہیں اور کوئی حیدرآبادی صاحب بھی یہاں محفل پر پائے جاتے ہیں
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%82%DB%8C%D9%85-%D8%AD%DB%8C%D8%AF%D8%B1%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DB%8C.11826/