ہم ہیں بنتِ شبیر

بنت شبیر — جولائی 18، 2012 11:56 صبح
السلام علیکم۔
یوں تو ہم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ لیکن آپ سب یہاں نئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے ہم یہاں نئے ہیں۔ اس لیے آپ سب کو اپنا تعارف کرواتی جاؤں تاکہ آپ اچھی طرح جان لیں کہ میں ہوں کون۔۔۔۔۔ میں ہوں ڈون ۔۔۔۔ میں ہوں ڈون۔۔۔۔:D نہیں نہیں آپ غلط سمجھے میں تو ایک چھوٹی سی ، معصوم سی بچی ہوں۔ پر کام کرؤں گی بڑے بڑے:) چلیں اب ہم کچھ اپنے بارے میں بتاتے چلیں۔ میرا قلمی نام بنتِ شبیر ہے۔ ہمارے والد صاحب محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ویسے تو میں لکھنے لگی تھی کہ ہم دو بہن بھائی ہیں۔ جیسے کہتے ہیں کہ بچے دو ہی اچھے۔ لیکن کیا کریں بڑے کہتے ہیں جھوٹ نہیں بولنا چاہے۔ اس لیے صاف صاف بتانا پڑتا ہے کہ ہم آٹھ بہن بھائی ہیں:dancing: جن میں میں سب سے چھوٹی ہوں۔ ویسے چھوٹوں کے بارے میں مشہور ہے ( بندہ کھوتا ہو جائے پر گھر میں چھوٹا نا ہو) لیکن میرا یہ خیال ہے کہ بندہ گھر میں چھوٹا ہی ہو۔ نا بڑا ہو اور نا ہی کھوتا ہو:D :D ۔۔ چھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ میں گھر میں سب سے لاڈلی بھی ہوں۔ اچھا تو بات آگے لے کر جاتے ہیں۔
میں نے فرسٹ ائیر کے پیپر دیے ہیں اور آج کل کالج سے چھٹیاں ہیں۔ اج کل گھر میں میرا کام سب کو تنگ کرنا ہی ہوتا ہے۔ اپنے تعارف میں میں ایک چیز ایڈ کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں اردو محفل کے بہت مشہور لکھاڑی اور شاعر کی بہن ہوں۔آپ کو پتہ تو چل ہی گیا ہو گا کہ اردو محفل میں ایک ہی مشہور بندہ ہے۔ جی ہاں میں خرم شہزاد خرم کی چھوٹی بہن ہوں۔ (بھائی اتنی تعریف کافی ہے نا :D اب آپ کی بارے ہی میری تعریف کرنے کی:ROFLMAO:) ویسے تو مجھے لکھنے کا شوق بچپن سے ہی ہے۔ جب میں میٹرک میں تھی تو میری ایک کہانی مقابلہ کہانی میں پہلے نمبر پر آئی تھی۔ بھائی کے باہر جانے کے بعد میری توجہ اس طرف سے کم ہوگی اور میں سکول اور پھر کالج لائف میں مصروف ہوگی۔ اب بھائی واپس آئے ہیں تو بھائی نے میرے شوق کو ایک دفعہ پھر ہوا دی تو میں اردو محفل کی طرف بھاگی۔ یہاں امید کرتی ہوں مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔
میں اردو محفل پر دیر سے آئی اور اپنا تعارف کروایا۔ لیکن میں آپ کے دلوں میں جلد اپنی جگہ بنا لوں گی۔ کیونکہ جگہ بنانے والا ہنر تو مجھے بچپن سے آتا ہے۔ اب آپ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ وہ کیسے۔ وہ ایسے جناب کہ میں مسجد میں دیر سے جاتی تھی۔ لیکن دیر سے جانے کے باوجود باجی کے پاس جگہ بنا لیتی تھی۔ اور اسی طرح کالج بھی دیر سے جاتی ہوں لیکن اس کے باوجود ٹیچر کے پاس جگہ بنا لیتی ہوں۔ تو آپ لوگوں کے دل کیا چیز ہے۔ انشاءاللہ اب میں اردو محفل پر تشریف لاتی رہوں گی۔ اللہ خافظ
نوٹ:۔ نیچے دیئے گے "شکریہ" اور "زبردست" کے بٹن دبا کر ثوابِ دارین حاص کریں شکریہ۔۔۔۔:D:p:dancing::laughing:
شمشاد — جولائی 18، 2012 12:00 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ایک اور آ گئی۔ ناعمہ نے تو اب تیسرے آسمان پر پہنچ جانا ہے۔
یوسف-2 — جولائی 18، 2012 12:00 شام
شکریہ اور زبردست
ماشاء اللہ تحریر بتلا رہی ہے کہ لکھنے والی نئی نہیں ہے۔ خوش آمدید بہنا۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
نوٹ: زور آپ نے لکھنے پر دینا ہے، قلم پر یا کی بورڈ پر نہیں :D
خرم شہزاد خرم — جولائی 18، 2012 12:02 شام
محمد وارث
سیدہ شگفتہ
تعبیر
ناعمہ عزیز
عائشہ عزیز
مقدس
ابن سعید
شمشاد
محمداحمد
یوسف-2 — جولائی 18، 2012 12:02 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ایک اور آ گئی۔ ناعمہ نے تو اب تیسرے آسمان پر پہنچ جانا ہے۔
گویا عزیزہ ناعمہ ابھی تک دوسرے آسمان پر ہی ہے :D پھر تو ساتویں آسمان تک پہنچتے پہنچتے سات جنم لگ جائیں گے :laughing::laughing:
عمر سیف — جولائی 18، 2012 12:05 شام
خوس آمدید ۔۔
سارہ خان — جولائی 18، 2012 12:05 شام
ویلکم بنت شبیر :)
محمد وارث — جولائی 18، 2012 12:07 شام
خوش آمدید بنت شبیر بہن جی، خرم نے بہت اچھا کام کیا کہ آپ کو بھی ادھر کی راہ دکھائی۔ اور آپ نے اپنا تعارف بھی بہت خوبصورت لکھا ہے۔
ہاں یہ آپ نے محاورہ بدل دیا یعنی بڑے چھوٹے والا، اور اس پر ایک لطیفہ بھی یاد آگیا۔ کسی شاعر کا دوست اس سے ملنے آیا تو اس شاعر نے مہمان کی مدارات کے سارے کام اپنے چھوٹے بھائی سے لیے، مہمان بہت شرمندہ ہوا کہ اس کو کام کرنا پڑ رہا ہے آخر اپنے دوست کے چھوٹے بھائی کو مخاطب کر کے کہنے لگا کہ آج وہ محاورہ سچ ثابت ہوا کہ سگ باش برادرِ خورد مباش یعنی کتا بن جا، چھوٹا بھائی نہ بن۔
اس پر چھوٹے صاحب مسکرا اٹھے اور کہنے لگے کہ صاحب محاورہ بدل چکا ہے اور اب کچھ یوں ہے کہ سگ باش، برادرِ سگ مباش، کتا بن جا، کتے کا بھائی نہ بن۔
آپ نے بھی کچھ اسی قسم کی تبدیلی کی ہے :)
شمشاد — جولائی 18، 2012 12:07 شام
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
اہلاً و سہلاً یا اختی خرم
بہت اچھا تعارف دیا ہے۔
اور ہاں میں بھی وہیں رہتا ہوں جہاں آپ لوگ رہتے ہیں، بلکہ قریب ہی رہتا ہوں۔
کھانے میں سب سے اچھی چیز کیا بناتی ہو؟
محمداحمد — جولائی 18، 2012 12:26 شام
ماشاءاللہ۔۔۔۔!
ایک اور گُڑیا کا اضافہ ہوگیا اردو محفل میں۔ تعارف بھی خوب لکھا ہے آپ نے۔ :)
ہم بھی بہت بہت خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو ۔
خوش رہیے شاد آباد رہیے۔ :)
نیلم — جولائی 18، 2012 12:35 شام
خوس آمدید ۔۔
شمشاد — جولائی 18، 2012 1:06 شام
گویا عزیزہ ناعمہ ابھی تک دوسرے آسمان پر ہی ہے :D پھر تو ساتویں آسمان تک پہنچتے پہنچتے سات جنم لگ جائیں گے :laughing::laughing:

ارے نہیں یوسف بھائی بس دس بارہ اور خواتین محفل کی رکن بنیں تو ساتویں آسمان تک پہنچ جائے گی۔
محمدصابر — جولائی 18، 2012 1:11 شام
محفل میں خوش آمدید بنت شبیر
محمد بلال اعظم — جولائی 18، 2012 1:12 شام

مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا؟
میں احتجاج کروں گا۔
آپ بھولتے جا رہے ہیں مجھے۔
محمد بلال اعظم — جولائی 18، 2012 1:14 شام
خوش آمدید
خرم بھائی یہ آپ کی تعریف پڑھ کے زیادہ مزہ آیا بلا تکلف:D
شمشاد — جولائی 18، 2012 1:15 شام
خرم نے چھوٹی کی کوئی نہ کوئی فرمائش ضرور پوری کی ہو گی، تبھی تو اس نے خرم کی اتنی تعریف کی ہے۔
سیدہ شگفتہ — جولائی 18، 2012 1:16 شام
السلام علیکم۔
یوں تو ہم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ لیکن آپ سب یہاں نئے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میرا مطلب ہے ہم یہاں نئے ہیں۔ اس لیے آپ سب کو اپنا تعارف کرواتی جاؤں تاکہ آپ اچھی طرح جان لیں کہ میں ہوں کون۔۔۔ ۔۔ میں ہوں ڈون ۔۔۔ ۔ میں ہوں ڈون۔۔۔ ۔:D نہیں نہیں آپ غلط سمجھے میں تو ایک چھوٹی سی ، معصوم سی بچی ہوں۔ پر کام کرؤں گی بڑے بڑے:) چلیں اب ہم کچھ اپنے بارے میں بتاتے چلیں۔ میرا قلمی نام بنتِ شبیر ہے۔ ہمارے والد صاحب محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ویسے تو میں لکھنے لگی تھی کہ ہم دو بہن بھائی ہیں۔ جیسے کہتے ہیں کہ بچے دو ہی اچھے۔ لیکن کیا کریں بڑے کہتے ہیں جھوٹ نہیں بولنا چاہے۔ اس لیے صاف صاف بتانا پڑتا ہے کہ ہم آٹھ بہن بھائی ہیں:dancing: جن میں میں سب سے چھوٹی ہوں۔ ویسے چھوٹوں کے بارے میں مشہور ہے ( بندہ کھوتا ہو جائے پر گھر میں چھوٹا نا ہو) لیکن میرا یہ خیال ہے کہ بندہ گھر میں چھوٹا ہی ہو۔ نا بڑا ہو اور نا ہی کھوتا ہو:D :D ۔۔ چھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ میں گھر میں سب سے لاڈلی بھی ہوں۔ اچھا تو بات آگے لے کر جاتے ہیں۔
میں نے فرسٹ ائیر کے پیپر دیے ہیں اور آج کل کالج سے چھٹیاں ہیں۔ اج کل گھر میں میرا کام سب کو تنگ کرنا ہی ہوتا ہے۔ اپنے تعارف میں میں ایک چیز ایڈ کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں اردو محفل کے بہت مشہور لکھاڑی اور شاعر کی بہن ہوں۔آپ کو پتہ تو چل ہی گیا ہو گا کہ اردو محفل میں ایک ہی مشہور بندہ ہے۔ جی ہاں میں خرم شہزاد خرم کی چھوٹی بہن ہوں۔ (بھائی اتنی تعریف کافی ہے نا :D اب آپ کی بارے ہی میری تعریف کرنے کی:ROFLMAO:) ویسے تو مجھے لکھنے کا شوق بچپن سے ہی ہے۔ جب میں میٹرک میں تھی تو میری ایک کہانی مقابلہ کہانی میں پہلے نمبر پر آئی تھی۔ بھائی کے باہر جانے کے بعد میری توجہ اس طرف سے کم ہوگی اور میں سکول اور پھر کالج لائف میں مصروف ہوگی۔ اب بھائی واپس آئے ہیں تو بھائی نے میرے شوق کو ایک دفعہ پھر ہوا دی تو میں اردو محفل کی طرف بھاگی۔ یہاں امید کرتی ہوں مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔
میں اردو محفل پر دیر سے آئی اور اپنا تعارف کروایا۔ لیکن میں آپ کے دلوں میں جلد اپنی جگہ بنا لوں گی۔ کیونکہ جگہ بنانے والا ہنر تو مجھے بچپن سے آتا ہے۔ اب آپ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ وہ کیسے۔ وہ ایسے جناب کہ میں مسجد میں دیر سے جاتی تھی۔ لیکن دیر سے جانے کے باوجود باجی کے پاس جگہ بنا لیتی تھی۔ اور اسی طرح کالج بھی دیر سے جاتی ہوں لیکن اس کے باوجود ٹیچر کے پاس جگہ بنا لیتی ہوں۔ تو آپ لوگوں کے دل کیا چیز ہے۔ انشاءاللہ اب میں اردو محفل پر تشریف لاتی رہوں گی۔ اللہ خافظ
نوٹ:۔ نیچے دیئے گے "شکریہ" اور "زبردست" کے بٹن دبا کر ثوابِ دارین حاص کریں شکریہ۔۔۔ ۔:D:p:dancing::laughing:

و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید بنت شبیر!
تعارف آپ نے بہت دلچسپ لکھا ہے یعنی اب ہمیں بہت اچھی اچھی اور دلچسپ دلچسپ تحریریں پڑھنے کو ملتی رہیں گی !
ذرا چپکے سے یہ بتا دیں کہ مشہور شاعر نے کچھ مک مکا تو نہیں کیا تھا آپ کو یہاں لانے اور اپنی تعریف کروانے کے لیے :happy:
ابن سعید — جولائی 18، 2012 1:16 شام
ما شا اللہ محفل میں ایک اور ننھی پری کی آمد۔ چلیں ہم مان لیتے ہیں کہ آپ کو غبارے بے حد پسند ہوں گے اس لئے گڑیا رانی کے لئے بازار سے لیتے آئے ہیں۔ :) :) :)
1449465-9-1334409901588.jpg

ایک چیز اور لائے ہیں جو سب سے چھپا کر اپنی ننھی پری کو چپکے سے دیں گے۔ یہ لیجیے لیکن کسی کی نظر بھی نہ پڑنے دیجئے گا اس پر۔ :) :) :)
Chocolate_Egg.jpg
خرم شہزاد خرم — جولائی 18، 2012 1:21 شام
مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا؟
میں احتجاج کروں گا۔
آپ بھولتے جا رہے ہیں مجھے۔
ارے نہیں بھائی ایسی بات نہیں ہے میں نے سوچا تھا کہ شاہد یہاں کم لوگ آئیں اس لیے ٹیگ کر رہا تھا کہ ٹیگ کے دوران ہی تبصرے آنا شروع ہوگے تو میں نے ٹیگ کرنا چھوڑ دیا۔ معافی چاہتا ہوں
شمشاد — جولائی 18، 2012 1:24 شام
و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید بنت شبیر!
تعارف آپ نے بہت دلچسپ لکھا ہے یعنی اب ہمیں بہت اچھی اچھی اور دلچسپ دلچسپ تحریریں پڑھنے کو ملتی رہیں گی !
ذرا چپکے سے یہ بتا دیں کہ مشہور شاعر نے کچھ مک مکا تو نہیں کیا تھا آپ کو یہاں لانے اور اپنی تعریف کروانے کے لیے :happy:

شاعروں سے آپ ایسی توقع رکھتی ہیں کیا؟
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D9%86%D8%AA%D9%90-%D8%B4%D8%A8%DB%8C%D8%B1.52786/