ہمارا تعارف

فیضان قادری — اگست 26، 2015 11:18 صبح
نوکری یعنی جاب انٹرویو میں جب کبھی یہ سوال پوچھا جاتا ہے تو ہماری جان چلی جاتی ہے کہ کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن کیا بتاوں کیا چھپاؤں۔
نام: محمد فیضان قادری
شہر: کراچی
مستقل سکونت: کراچی
ذہنی حالت: مدہوش
شوق: اپنے پیروں کو ہمہ وقت چھالہ زدہ رکھنے کا شوق ہے مختصراّ پہاڑوں اور دور افتادہ وادیوں میں خوار ہونے کا شوق ہے
ازدواجی حیثیت: فی الحال بستر کے دونوں جانب سے اترنے کی مکمل آزادی ہے
لئیق احمد — اگست 26، 2015 11:21 صبح
خوش آمدید قادری صاحب :)
فیضان قادری — اگست 26، 2015 11:24 صبح
خوش آمدید قادری صاحب :)
شکریہ لئیق صاحب ابھی تو سمجھ نہیں آرہا کہ یہاں کرا کیا جاتا ہے ابھی سمجھ رہا ہوں
خالد محمود چوہدری — اگست 26، 2015 11:29 صبح
خوش آمدید
راحیل فاروق — اگست 26، 2015 11:37 صبح
خوش آمدید، فیضان بھیا۔
نوکری یعنی جاب انٹرویو میں جب کبھی یہ سوال پوچھا جاتا ہے تو ہماری جان چلی جاتی ہے کہ کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن کیا بتاوں کیا چھپاؤں۔
چھپانے والا کیا ہے؟
کوئی ڈھنگ کا نشہ بھی کرتے ہیں یا میری طرح اخلاقاً انٹا غفیل رہتے ہیں؟
شوق: اپنے پیروں کو ہمہ وقت چھالہ زدہ رکھنے کا شوق ہے مختصراّ پہاڑوں اور دور افتادہ وادیوں میں خوار ہونے کا شوق ہے
ہم تو قریب قریب ہی اتنے خوار ہو جاتے ہیں۔ آپ کے رشتے دار نہیں ہیں کیا؟
ازدواجی حیثیت: فی الحال بستر کے دونوں جانب سے اترنے کی مکمل آزادی ہے
اترنے سے پہلے ٹاس کرتے ہیں یا اماں ابا سے پوچھتے ہیں؟
تجمل حسین — اگست 26، 2015 11:43 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
فیضان قادری — اگست 26، 2015 12:24 شام
خوش آمدید، فیضان بھیا۔
چھپانے والا کیا ہے؟
کوئی ڈھنگ کا نشہ بھی کرتے ہیں یا میری طرح اخلاقاً انٹا غفیل رہتے ہیں؟
ہم تو قریب قریب ہی اتنے خوار ہو جاتے ہیں۔ آپ کے رشتے دار نہیں ہیں کیا؟
اترنے سے پہلے ٹاس کرتے ہیں یا اماں ابا سے پوچھتے ہیں؟

ہاہاہاہا بھائ اس نشے سے فرصت ملے تو کچھ اور کریں بھی سارا وقت اور سرمایا تو اسی میں نکل جاتا ہے
ٹاس نہیں کرتے جہاں سے قریب ہوتے ہیں وہاں سے اتر جاتے ہیں مزے ہیں بھئ ابھی تک
محمد وارث — اگست 26، 2015 1:22 شام
خوش آمدید فیضان صاحب
افضل حسین — اگست 26، 2015 5:47 شام
خوش آمدید جناب۔
bilal260 — اگست 26، 2015 5:51 شام
خوش آمدید جناب والا کو ۔
بے الف اذان — اگست 26، 2015 6:45 شام
نوکری یعنی جاب انٹرویو میں جب کبھی یہ سوال پوچھا جاتا ہے تو ہماری جان چلی جاتی ہے کہ کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن کیا بتاوں کیا چھپاؤں۔
گویا آپ انٹرویو دیتے وقت کچھ اس قسم کے احساسات کا شکار رہتے ہونگے ۔
سنتے تھے کہ جاتی ہے ترے دیکھنے سے جاں
اب جان چلی جاتی ہے، ہم دیکھتے ہیں ہائے ۔ ۔ ۔ :D

زدواجی حیثیت: فی الحال بستر کے دونوں جانب سے اترنے کی مکمل آزادی ہے

اس سے ایک بات تو واضح ہوئی کہ آپ کا بستر دیوار کے ساتھ نہیں ہے ، ورنہ دونوں اطراف سے اترنے کے آزادی نصیب نہ ہوتی :LOL:
محفل میں خوش آمدید ۔ ۔ ۔ مکمل آزادی تو شاید یہاں بھی نصیب نہ ہو ;)
بے الف اذان — اگست 26، 2015 6:47 شام
ہم تو قریب قریب ہی اتنے خوار ہو جاتے ہیں۔ آپ کے رشتے دار نہیں ہیں کیا؟
دنیا میں بہت سے خوش نصیب ایسے ہیں جن کے رشتہ دار "قریب قریب" نہیں رہتے :D
شاید تبھی انھیں اتنا دووووور جانا پڑتا ہے ;)
بے الف اذان — اگست 26، 2015 6:48 شام
اترنے سے پہلے ٹاس کرتے ہیں یا اماں ابا سے پوچھتے ہیں؟
اسے کہتے ہیں "پنچ لائن" :p
فیضان قادری — اگست 27، 2015 9:29 صبح
گویا آپ انٹرویو دیتے وقت کچھ اس قسم کے احساسات کا شکار رہتے ہونگے ۔
سنتے تھے کہ جاتی ہے ترے دیکھنے سے جاں
اب جان چلی جاتی ہے، ہم دیکھتے ہیں ہائے ۔ ۔ ۔ :D

اس سے ایک بات تو واضح ہوئی کہ آپ کا بستر دیوار کے ساتھ نہیں ہے ، ورنہ دونوں اطراف سے اترنے کے آزادی نصیب نہ ہوتی :LOL:
محفل میں خوش آمدید ۔ ۔ ۔ مکمل آزادی تو شاید یہاں بھی نصیب نہ ہو ;)

ھاھاھا جی ہاں جی ہاں کہ سکتے ہیں
فیضان قادری — اگست 27، 2015 9:29 صبح
اسے کہتے ہیں "پنچ لائن" :p
وہ بھی زور دار
ادب دوست — ستمبر 2، 2015 3:00 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
یوسف سلطان — ستمبر 2، 2015 4:09 شام
خوش آمدید
آوازِ دوست — ستمبر 2، 2015 7:02 شام
نوکری یعنی جاب انٹرویو میں جب کبھی یہ سوال پوچھا جاتا ہے تو ہماری جان چلی جاتی ہے کہ کہنے کو تو بہت کچھ ہے لیکن کیا بتاوں کیا چھپاؤں۔
نام: محمد فیضان قادری
شہر: کراچی
مستقل سکونت: کراچی
ذہنی حالت: مدہوش
شوق: اپنے پیروں کو ہمہ وقت چھالہ زدہ رکھنے کا شوق ہے مختصراّ پہاڑوں اور دور افتادہ وادیوں میں خوار ہونے کا شوق ہے
ازدواجی حیثیت: فی الحال بستر کے دونوں جانب سے اترنے کی مکمل آزادی ہے
فیضان قادری صاحب خوش آمدید۔ ماشاء اللہ جیسے جی دارانہ قسم کے آپ شوق رکھتے ہیں آپ تو بستر کے چاروں اطراف سے اُتر سکتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کو بھی اپنی صلاحیتوں کا اندازہ نہیں ابھی :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.84215/