ہوئےیوںکچھ اس واردطرح

یونس رضا — جنوری 14، 2008 10:47 شام
السلام و علیکم
نظم الجھی ہوئ ہے سینے میں
شعر اٹکے ہوئے ہیں ہونٹوں پہ
لفظ کاغذ پھ بیٹھتے ہی نہیں
اڑتے پھرتے ہیں تتلیوں کی طرح
کب سے بیٹھا ہوں میں جانم
اور کاغذپھ لکھ کے تیرا نام
بس تیرا نام مکمل ہی ہے
اس سے بہتر بھی نظم کیا ہو گی
شمشاد بھائ ہم قطعی تیرہ سال کے نہیں ہیں- آپ نے دیکھا کتنی مشکل سے محفل کا انٹری کارڈ ملا ھے اتنا مشکل تو کبھی راشن کارڈ کا حصول بھی نہ تھا۔ بہرحال ساتھیو ہم ہیں ڈاکٹر ایس ایم ہونس رضا۔ خیر سے Phdکا خبط ہے ۔ سو کر رہے ہیں۔ مگر اس کا مطلب پھرا ہوا دماغ ہر گز نہیں ہے۔ ہمیں انگریزی سے خدانخواستہ کوئ بیر نہیں ہے فقط اردو سے دست اندازی مقصود ہے ورنہ میداں تو اور بھی ہیں شہ سواری کے لئے۔ اب جب اتنی محنت کر لی ہے تعارف تک آنے کی تو کوئ مضائقہ نہیں ہے "مستقبل سے پیوستہ" ہونے میں۔ ۔ اور وہ بھی آپ کی محفل میں۔ ۔ شکر گزار ہوں۔ ۔ شمشاد بھائ، ماوراء، زیک، سیدہ شگفتہ اور باقی ساتھیوں کا جنھوں نے یہاں پہنچایا۔ ۔
شب بخیر ۔ ۔ یونس رضا:)
شمشاد — جنوری 14، 2008 11:54 شام
خوش آمدید
دست اندازی تک تو منظور ہے لیکن دست درازی سے پرہیز کیجیئے گا نہیں تو اردو محفل کے تھانے میں حاضری ہو جائے گی۔
خوشی ہوئی آپ کو اردو محفل میں دیکھ کر۔
دوست — جنوری 15، 2008 12:35 صبح
جی آیاں نوں۔ آپ کس شعبے میں پی ایچ ڈی فرما رہے ہیں جناب؟
محمد وارث — جنوری 15، 2008 3:27 صبح
محفل پر خوش آمدید یونس رضا صاحب
زینب — جنوری 15، 2008 4:04 صبح
محفل میں خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔
فرخ منظور — جنوری 15، 2008 5:08 صبح
خوش آمدید لیکن تعارف کے زمرے میں‌اتنے تعارفی دھاگے کیوں کھول لیے - کیا آپ کو ڈر تھا کہ کوئی خوش آمدید نہیں کہے گا؟ :)
الف عین — جنوری 15، 2008 4:16 شام
میں تو پہلے یہاں ہی کہہ دوں خوش آمدید۔ دل چسپ تحریر ہے۔
عمر سیف — جنوری 15، 2008 5:48 شام
خوش آمدید ۔۔۔
بلال — جنوری 15، 2008 6:45 شام
خوش آمدید جناب یونس صاحب۔۔۔ امید ہے آپ کا یہاں محفل پر اچھا وقت گزرے گا اور ہمیں بھی مزہ آئے گا آپ کی تحریر پڑھ کر کیونکہ آپ کی تعارف والی تحریر بہت اچھی ہے۔۔۔
یونس رضا — جنوری 15، 2008 8:09 شام
فالحال ہم نٕے ہیں
ہیں یہ نہیں پتہ کہ ہم یہ پیغام کس کو ارسال کر رہے ہیں، ہم نے فقط "جواب" کے بٹن کو پریس کیا ہے، اب اس کا نتیجہ دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے، مطلب یہ کہ یہ پیغام کہاں اور کس کو جاتا ہے، ابھی ہمیں آپ لوگوں کی قدم قدم پر رہنما ئ چاہئے، ہمیں یہ نہیں پتہ کہ تھریڈ کس بلا کا نام ہے، اور یہ تھریڈ پیغام کیا ہوتے ہیں، اقتباس سے یہاں کیا مراد ہے؟ یا درست سمت میں پوسٹ کیسے بھیجی جاتی ہے، بہرحال "ابتدائے عشق ہے ۔ ۔ ۔ "
ہم بھی اپنی قوم کی طرح بس چلتے جا رہے ہیں، کبھی نہ کبھی ، کہیں نہ کہیں تو کچھ نہ کچھ سمجھ آہی جائے گا،
بقول عظیم "اقبال"
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شمشاد — جنوری 16، 2008 3:04 صبح
ابھی ابتدائے عشق ہے ۔۔۔۔۔۔۔
سب کچھ سمجھ میں آ جائے گا۔
حسن علوی — جنوری 16، 2008 3:48 صبح
محفل میں خوش آمدید یونس رضا صاحب، نہایت ہی دلچسپ شخصیت کی بو محسوس ہو رہی ھے آپ سے۔ امید ھے خوب جمے گی بس میدان مت چھوڑیئے گا، ڈٹے رہیئے۔ انشاءاللہ سب مشکلات حل ہو جایئں گی ہم ہیں نا سرکار آخر ہماری عمر بھر کی ریاضتیں کب کام آیئں گی;)
بہت سی نیک تمنائیں آپ کے لیئے بھائی جی۔
زینب — فروری 27، 2008 7:52 صبح
یہ یونس صاحب یہاں اس دھاگے سے بھاگ کے کہیں اور جا کے ڈٹ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — فروری 27، 2008 10:34 صبح
اور کہیں نہیں گئے۔ تم ہی انہیں غلط جگہ پر ڈھونڈ رہی تھیں۔
یونس رضا — فروری 27، 2008 1:45 شام
یہ یونس صاحب یہاں اس دھاگے سے بھاگ کے کہیں اور جا کے ڈٹ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ھاں بھئی لڑکی اب ذرا دو دو بلکہ چار چار ہاتھ ہو جائیں تم سے۔۔۔۔۔
یہ ہمیں کہاں کہاں بھگا رہی ہو ہماری "غیر موجودگی " میں۔۔۔۔
اب وہ سوال بھی کر ڈالو جو کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو شاباش ۔۔۔۔ اب غائب نہ ہو جانا
شمشاد — فروری 27، 2008 3:59 شام
یونس بھائی سوال اس نے کسی اور دھاگے پر کر دیا ہے جس کا تعلق حکمت سے ہے اور اس کا جواب کوئی حکیم ہی دے سکتا ہے۔
زینب — فروری 28، 2008 5:02 صبح
اور کہیں نہیں گئے۔ تم ہی انہیں غلط جگہ پر ڈھونڈ رہی تھیں۔

میں ابھی تیاری پکڑنے ہی والی تھی تلاش گمشدہ کی کہ آپ آ گئے:grin:
زینب — فروری 28، 2008 5:03 صبح
یونس بھائی سوال اس نے کسی اور دھاگے پر کر دیا ہے جس کا تعلق حکمت سے ہے اور اس کا جواب کوئی حکیم ہی دے سکتا ہے۔

پہا جی ہتھ حولہ رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایوں میری رپورٹ نا خراب کریں۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
زینب — فروری 28، 2008 5:06 صبح
ھاں بھئی لڑکی اب ذرا دو دو بلکہ چار چار ہاتھ ہو جائیں تم سے۔۔۔۔۔
یہ ہمیں کہاں کہاں بھگا رہی ہو ہماری "غیر موجودگی " میں۔۔۔۔
اب وہ سوال بھی کر ڈالو جو کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو شاباش ۔۔۔۔ اب غائب نہ ہو جانا

پہلی بات تو یہ کہ میرا نام زینب ہے اپ لڑکی لڑکی کہنے کی بجائے زینب کہ کے بلا سکتے ہیں غلابن میں پہلے بھی کہیں آپ کو عرض کر چکی تھی۔۔۔۔۔۔مجھے آپ او لڑکی کہ کے بلاتے ہیں تو لگتا ہے امی کے ہاتھوں پھر سے میری شامت آئی ۔۔وہی غصے میں ایسے بلاتی ہیں مجھے۔۔۔:mad:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیں اب اس لڑکی والے چکر میں میں سوال ہی بھول گیئ۔۔۔۔۔آپ یہاں رکیں میں یاد کر کے آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
شمشاد — فروری 28، 2008 4:34 شام
لیں اب ڈاکٹر صاحب کے اتنا وقت فالتو تھوڑا ہی ہے کہ ان کو یہاں روک کر تیسرے دن سوال لے کر آؤ۔
اور یہ بھی پتہ چل گیا کہ تمہاری شامت آتی رہتی ہے۔ ویسے یہ کوئی نئی بات تو نہ ہو گی، ہے ناں۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92%DB%8C%D9%88%DA%BA%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D8%B3-%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D8%B7%D8%B1%D8%AD.10399/