یاروسنو!

سیدطاہرحسین — ستمبر 29، 2013 9:25 شام
ناچیزکو جوکہتے ہیں وہ آپکومیرےپروفائل کے نام کےطور پرلکھاہوا نظرآرہاہوگا۔
باقی اپنے بارےمیں یہ کہوںگا کہ میں خامکارسا شخص ہوں۔کچھ دنوںسے سوچ رہا تھابہت ہوگئی دربدری کچھ علمی اور تحقیقی سلسلے سے جڑا جائے۔
میں فیس بک پہ وقت برباد کر کر کے اکتاگیا تھا۔وہ ذرااور قسم کی دنیا ہے۔رنگینیوں سے بھرپور۔لیکن یہ دل اب رنگینیوں سے سیر ہو چکاہے ۔
اردو ویب پہ صرف وہی لوگ آئیں گے جن کو کچھ سیکھنے اور تحقیق سے غرض ہوگی۔
والسلام
سیدطاہرحسین
ڈیرہ غازیخان، پنجاب، پاکستان۔
عثمان — ستمبر 29، 2013 10:19 شام
اردو محفل میں خوش آمدید! :)
تلمیذ — ستمبر 30، 2013 1:12 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے طاہر صاحب۔
قیصرانی, صاحب کا تعلق بھی ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
بھلکڑ — ستمبر 30، 2013 2:57 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید!!!
dde62e.jpg
شمشاد — ستمبر 30، 2013 3:47 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اب آتے رہیے گا۔
نایاب — ستمبر 30، 2013 5:07 صبح
محترم سید طاہر حسین صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔۔۔۔
پہلی نگاہ نے جو پڑھا آپ کے تعارف میں ۔ وہ تو ہزار رنگ نغمے بکھیر گیا ۔
اچنبھا بھی ہوا کہ یہ کون " منصور " جانب دار " محوسفر " ہے ۔۔۔۔۔
اور علی اعلان اعتراف کر رہا ہے کہ " خاصا مکار " ہوں میں ۔
سید سرکار لطف و کرم کی التجا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
عمر سیف — ستمبر 30، 2013 5:32 صبح
خوش آمدید
قیصرانی — ستمبر 30، 2013 8:41 صبح
محفل پر خوش آمدید۔ ڈیرہ غازی خان کس جگہ سے تعلق ہے جناب کا؟
x boy — ستمبر 30، 2013 9:29 صبح
آپ ناچیز "السلام علیکم " کہنا یا لکھنا بھول گئے
خیر اس دور میں گڈ مورننگ، آفٹرنون، ایوننگ بھی چلے گا۔
کیونکہ اب سب چلتا ہے یا چل رہا ہے
میں ہی اس بات کی پہل کردوں
السلام علیکم
خوش آمدید
اچھا وقت گزرے گا ان شاء اللہ
انیس الرحمن — نومبر 2، 2013 8:30 صبح
KwULv.png
ماہی احمد — نومبر 2، 2013 9:26 صبح
خوش آمدید :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%B3%D9%86%D9%88.68104/