محبت کی کیمسٹری ... !

حسیب احمد حسیب — مارچ 18، 2016 3:29 شام
محبت کی کیمسٹری ... !
عین اس وقت کہ جب آپ کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ محبت کو بھول چکے ہیں محبت پوری قوت کے ساتھ ایک احساس بن کر آپ کے رگ و پے پر طاری ہو جاتی ہے .
حسیب احمد حسیب
تجمل حسین — مارچ 18، 2016 5:05 شام
محبت کی کیمسٹری ... !
عین اس وقت کہ جب آپ کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ محبت کو بھول چکے ہیں محبت پوری قوت کے ساتھ ایک احساس بن کر آپ کے رگ و پے پر طاری ہو جاتی ہے .
حسیب احمد حسیب
لگتا ہے کافی تجربہ حاصل کرچکے ہیں حسیب بھائی :D
ہادیہ — مارچ 18، 2016 5:15 شام
محبت کی کیمسٹری ... !
عین اس وقت کہ جب آپ کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ محبت کو بھول چکے ہیں محبت پوری قوت کے ساتھ ایک احساس بن کر آپ کے رگ و پے پر طاری ہو جاتی ہے .
حسیب احمد حسیب
محبت کی "کیمسٹری " بھی ہوتی ہے:eek: پھر تو لگتا محبت "سائنس" ہے:rolleyes:
ہادیہ — مارچ 18، 2016 5:16 شام
لگتا ہے کافی تجربہ حاصل کرچکے ہیں حسیب بھائی :D
آپ وہ بات پوچھتے کیوں ہیں :pجو وہ صرف "لفظوں" میں بتانا سمجھانا چاہ رہے ہیں:cautious:o_O
زیک — مارچ 18، 2016 5:29 شام
محبت کی "کیمسٹری " بھی ہوتی ہے:eek: پھر تو لگتا محبت "سائنس" ہے:rolleyes:
صرف کیمسٹری نہیں بلکہ فزکس اور بیالوجی بھی ہوتی ہے۔
سارہ خان — مارچ 18، 2016 5:31 شام
صرف کیمسٹری نہیں بلکہ فزکس اور بیالوجی بھی ہوتی ہے۔
میں یہ لکھتے لکھتے رہ گئی تھی ابھی ۔۔ :p
تجمل حسین — مارچ 18، 2016 5:31 شام
آپ وہ بات پوچھتے کیوں ہیں :pجو وہ صرف "لفظوں" میں بتانا سمجھانا چاہ رہے ہیں:cautious:o_O
میں نے سوچا کہیں ایسا نہ ہوکہ بھائی اپنے شرمیلے انداز کی وجہ سے کہہ نہ پائیں اور ایسے ہی رہ جائیں :D
تجمل حسین — مارچ 18، 2016 5:32 شام
صرف کیمسٹری نہیں بلکہ فزکس اور بیالوجی بھی ہوتی ہے۔
ان کی وضاحت آپ کردیجئے تاکہ ہماری معلومات میں بھی کچھ اضافہ ہوجائے :sneaky:
زیک — مارچ 18، 2016 5:38 شام
ان کی وضاحت آپ کردیجئے تاکہ ہماری معلومات میں بھی کچھ اضافہ ہوجائے :sneaky:
لڑی والے محفلین ناراض ہو جائیں گے میری مغربی وضاحت پر۔
تجمل حسین — مارچ 18، 2016 5:40 شام
لڑی والے محفلین ناراض ہو جائیں گے میری مغربی وضاحت پر۔
:LOL::ROFLMAO:
چلیں پھر رہنے ہی دیں ۔۔۔۔۔۔۔:censored:
محمد وارث — مارچ 18، 2016 6:20 شام
اس کا عنوان اگر الٹ کریں، کیمسٹری کی محبت یعنی جب آپ کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ کیمسٹری کو بھول چکے ہیں تو کیمسٹری پوری قوت کے ساتھ ایک احساس بن کر آپ کے رگ و پے پر طاری ہو جاتی ہے
تو ہماری ایف ایس سی کے امتحانوں کا منظر ہو جائے :)
یاز — مارچ 18، 2016 6:26 شام
صرف کیمسٹری نہیں بلکہ فزکس اور بیالوجی بھی ہوتی ہے۔
ریاضی، اقتصادیات، معاشرتی علوم وغیرہ بھی تو ہے۔
زیک — مارچ 18، 2016 6:29 شام
اس کا عنوان اگر الٹ کریں، کیمسٹری کی محبت یعنی جب آپ کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ کیمسٹری کو بھول چکے ہیں تو کیمسٹری پوری قوت کے ساتھ ایک احساس بن کر آپ کے رگ و پے پر طاری ہو جاتی ہے
makes more sense now
زیک — مارچ 18، 2016 6:30 شام
ریاضی، اقتصادیات، معاشرتی علوم وغیرہ بھی تو ہے۔
جغرافیہ
حسیب احمد حسیب — مارچ 19، 2016 12:11 صبح
محبت !
مجھے تم سے محبت ہے
بہت آسان ہے کہنا
بہت آسان ہے کہنا
مجھے تم سے محبت ہے
مگر
کیا جانتے ہو تم .....؟
محبت کے تقاضے ہیں
محبت کے تقاضوں کو
تمہیں پورا بھی کرنا ہے
یہ بس اقرار کے چند حرف
چند الفاظ چاہت کے
مجھے تم سے محبت ہے
بہت آسان ہے کہنا
محبت سوچ ہے احساس ہے
اک بوجھ ہے دل کا
محبت اک شرارت ہے
محبت اک شکایت ہے
یہ انہونی حکایت ہے
اسے تم کھیل مت سمجھو
محبت کے تقاضے ہیں
محبت کے تقاضوں کو
تمہیں پورا بھی کرنا ہے
مگر کیا جانتے ہو تم
محبت کی کہانی میں
بڑی بے چین راتیں ہیں
بڑی بے درد گھاتیں ہیں
محبت اک عجوبہ ہے
محبت کو سمجھنے میں
ابھی کچھ دیر باقی ہے
ابھی کچھ درد سہنے ہیں
ابھی کچھ غم بھی آنے ہیں
مجھے تم سے محبت ہے
بہت آسان ہے کہنا
بہت آسان ہے کہنا
مجھے تم سے محبت ہے
مگر
کیا جانتے ہو تم .....؟
حسیب احمد حسیب​
حسن محمود جماعتی — جون 8، 2016 8:55 صبح
محبت کی کوئی لغت ہے؟ ہے تو اس کی گرائمر؟؟
محمد تابش صدیقی — جون 8، 2016 9:02 صبح
محبت کی کوئی لغت ہے؟ ہے تو اس کی گرائمر؟؟
سوچ رہا ہوں کہ محفل کے سارے فلسفیوں کو ٹیگ کر دوں۔ :p
حسن محمود جماعتی — جون 8، 2016 9:06 صبح
سوچ رہا ہوں کہ محفل کے سارے فلسفیوں کو ٹیگ کر دوں۔ :p
سر ہوتا تو سب کچھ ہے جیسے زیک بھائی نے کہا کہ اگروضاحت کر دی جائے تو۔۔۔۔ پھر ہم نہ ہوں گے کئی اور فسانے ہوں گے۔
ہادیہ — جون 8، 2016 11:47 صبح
سوچ رہا ہوں کہ محفل کے سارے فلسفیوں کو ٹیگ کر دوں۔ :p
سر جی سب سے پہلے سر@نیرنگ خیال کو کیجیے گا اتنی لمبی لمبی تحریریں لکھتے ہیں یہاں بھی کچھ نہ کچھ لکھ ہی دیں گے:p
محمد تابش صدیقی — جون 8، 2016 12:05 شام
سر جی سب سے پہلے سر@نیرنگ خیال کو کیجیے گا اتنی لمبی لمبی تحریریں لکھتے ہیں یہاں بھی کچھ نہ کچھ لکھ ہی دیں گے:p
نیرنگ خیال بھائی تو سیدھے سادھے آدمی ہیں، ہم جیسوں کو سمجھ آنے والی باتیں کرتے ہیں.
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%8C%D9%85%D8%B3%D9%B9%D8%B1%DB%8C.88733/