اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ

فرخ منظور — اپریل 15، 2008 10:32 صبح
اردو محاورات کا تہذیبی مطالعہ - از ڈاکٹر عشرت جہاں ہاشمی
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں -
محمد وارث — اپریل 15، 2008 6:48 شام
بہت شکریہ جناب اس پوسٹ اور مفید لنک کیلیئے، نوازش
شمشاد — اپریل 15، 2008 8:17 شام
جزاک اللہ
بہت ہی زبردست کتاب ہے۔ اگر اس کو اردوانے کے حقوق مل سکیں تو کیا ہی بات ہے۔ اس کو اردو محفل کی لائبریری کی زینت بنایا جا سکتا ہے۔ بھلے ہی حقوق حاصل کرنے کے لیے پیسے خرچ کرنا پڑیں۔
شعیب خالق — اپریل 15، 2008 9:02 شام
میرے پاس یہ ڈائونلوڈ کیوں نہیں ہورہا ہے۔؟
سیدہ شگفتہ — اپریل 15، 2008 9:59 شام
شاندار
اس سے تو بہت سے اسٹوڈنٹس کا بھلا ہو جائے گا ۔
سیدہ شگفتہ — اپریل 15، 2008 10:05 شام
شمشاد بھائی میں تو سوچ رہی ہوں کہ اسے ابھی سے تحریری شکل میں محفوظ کر لینا چاہیے پھر حقوق ملتے ہی آنلائن
شمشاد — اپریل 15، 2008 11:10 شام
میرے پاس یہ ڈائونلوڈ کیوں نہیں ہورہا ہے۔؟

کیا پیغام آ رہا ہے شعیب بھائی؟ میں نے ڈاؤنلوڈ کر لی ہے۔ پی ڈی ایف فائل ہے۔
شمشاد — اپریل 15، 2008 11:12 شام
شگفتہ بہن میں ابھی ایک کتاب " جادہ و منزل " برقیانے میں مشغول ہوں۔ جیسے ہی فارغ ہوتے ہیں، اس پر کام شروع کر لیں گے۔
الف عین — اپریل 16، 2008 5:51 صبح
یہ کتاب گھر ڈاٹ کام کی کتاب ہے اور ان کے پاس اس کی ان پیج فائل ضرور ہوگی جس سے انہوں نے کنورٹ کر کے لتاب بنائی ہے۔ لیکن ہائے افسوس کہ وہ ہم سے کبھی شئیر نہیں کرنا چاہتے یہ فائلیں۔
لیکن ابھی دوبارہ دیکھا میں نے تو یہ کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے بھی دستیاب ہے:
http://www.kitaabghar.com/bookbase/ishrat/urdumuhavrat-1.html
کسی کو فرصت ہو تو کاپی پیسٹ کر کے کتاب بنا لیں۔ اور کتاب گھر کو اطلاع دے دیں کہ ان کے تشکر کے ساتھ یہ کتاب یہاں دی جا رہی ہے۔ جس طرح میں نے مشہور افسانے جلد اول کے ساتھ کیا تھا۔ اور ’توہینِ رسالت‘ کے ساتھ بھی۔
اگرچہ کتاب گھر والے ایک صاحب یہاں بھی ہیں، اس وقت نام یاد نہیں آ رہا۔
شمشاد — اپریل 16، 2008 6:36 صبح
معلومات دینے کا بہت ہی شکریہ اعجاز بھائی۔
فرخ منظور — اپریل 16، 2008 1:39 شام
بہت شکریہ آپ سب کا واقعی یہ کتاب برقیائے جانے کے قابل ہے -
شمشاد — اپریل 16، 2008 4:20 شام
بریکنگ نیوز یہ ہے کہ میں یہ پوری کتاب یونیکوڈ اور پی ڈی ایف میں اعجاز بھائی کے دیئے ہوے مندرجہ بالا ربط سے اتار لی ہے۔
آج سارا دن یہی کام تو کیا ہے۔
اب کسی دن اس کو یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔
الف عین — اپریل 17، 2008 5:37 صبح
اور کتاب گھر کے ویب ماسٹر کا نام یاد آ گیا۔ حسن ہے۔۔ک،تلاش کرنا پڑے گا کہ ان کا مکمل نام یہاں کیا ہے۔ میں کتاب گھر کو ہی میل کرتا ہوں۔
عندلیب — اپریل 22، 2008 11:55 شام
یہ کتاب میرے پاس بھی ہے۔ اس کی مصنفہ عشرت جہاں ہاشمی سے، دہلی میں مقیم میری ایک دوست کے شوہر واقف ہیں۔
شمشاد — اپریل 23، 2008 1:58 صبح
جیسا کہ میں نے لکھا، یہ کتاب میں نے یونیکوڈ میں نقل کر لی ہوئی ہے، اب انشاء اللہ اس اختتام ہفتہ کو یہاں چسپاں کرتا ہوں۔
الف عین — اپریل 23، 2008 5:54 صبح
ہو سکے تو مجھے ای میل کر دیں شمشاد۔ ای میل آئ ڈی پھر سے دینے کی ضرورت تو نہیں نا۔۔۔۔
شمشاد — اپریل 25، 2008 12:49 صبح
ہو سکے تو مجھے ای میل کر دیں شمشاد۔ ای میل آئ ڈی پھر سے دینے کی ضرورت تو نہیں نا۔۔۔۔

اعجاز بھائی میں نے کتاب آپ کو ای میل کر دی تھی، امید ہے مل گئی ہو گی۔ بیشک رسید یہیں جاری فرما دیں۔
شگفتہ آپ بتا دیں کہ اس کتاب کو کہاں چسپاں کروں؟
یونس رضا — اپریل 25، 2008 1:14 صبح
شکریہ اس مفید پوسٹ کے لئے:)
الف عین — اپریل 25، 2008 11:18 صبح
مل گئی تھی شمشاد۔۔ اس میں حسبِ معمول ان پیج ٹائپ کرنے والوں کی اغلاط ہیں جو درست کنورٹ نہیں ہوئی ہیں۔ ان کو دیکھ رہا ہوں میں۔ یہاں درست حالت میں ہی پوسٹ ہو تو بہتر ہے۔
شمشاد — اپریل 25، 2008 11:41 صبح
جی اعجاز بھائی، اس کو دھیرے دھیرے پڑھ رہا ہوں اور درستگی بھی کرتا جا رہا ہوں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D9%88%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%DB%81%D8%B0%DB%8C%D8%A8%DB%8C-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%B9%DB%81.11663/