انکل ... !

حسیب احمد حسیب — اپریل 12، 2016 1:28 شام
انکل ... !
جب تیسری بار زوردار انداز سے دروازہ پیٹے جانے پر ہم نے دروازے کی اوٹ سے منہ نکالا تو ایک مدقوق الحال قریب المرگ بڈهے فقیر سے ٹاکرا ہوا اور جب اس نے اپنے سیاہی مائل زرد دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے چرس زدہ آواز میں کہا ...
'' اللہ کے نام پہ کچه دے دو انکل ''
تو ہم نے اندر سے ابهرتی ہوئی حاتم طائی کی روح کو دباتے ہوئے خالص چنگیز خانی انداز میں اسکے منہ پر دروازہ ٹهونک دیا .

حسیب احمد حسیب
محمداحمد — اپریل 12، 2016 1:34 شام
اعلیٰ ہے بھائی۔
اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب ۔۔۔۔۔
حسیب احمد حسیب — اپریل 12، 2016 1:39 شام
اعلیٰ ہے بھائی۔
اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب ۔۔۔۔۔
یقین جانیے اپنے کنوار پنے پر شبہ ہونے لگا اور والدہ کو الٹی میٹم دے دیا کہ اب شادی کروا دیجئے تاکہ انکل کہلواتا اچھا بھی لگوں ....
محمداحمد — اپریل 12، 2016 1:43 شام
یقین جانیے اپنے کنوار پنے پر شبہ ہونے لگا اور والدہ کو الٹی میٹم دے دیا کہ اب شادی کروا دیجئے تاکہ انکل کہلواتا اچھا بھی لگوں ....

ہاہاہاہا۔۔۔۔!
چلیے کہیں سے تو تحریک ملی۔ :)
نایاب — اپریل 12، 2016 2:34 شام
یا رحمان یا رحیم یا مسبب الاسباب اپنا کرم فرما اور اپنے رحمت بھرے سبب سے محترم حسیب بھائی کو " شادی شداؤں " میں شامل فرما ۔ آمین
بہت دعائیں
زیک — اپریل 12، 2016 3:03 شام
یقین جانیے اپنے کنوار پنے پر شبہ ہونے لگا اور والدہ کو الٹی میٹم دے دیا کہ اب شادی کروا دیجئے تاکہ انکل کہلواتا اچھا بھی لگوں ....
انکل سے بھلا کون شادی کرے گی! اب تو دیر ہو گئی۔
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 12، 2016 3:07 شام
یقین جانیے اپنے کنوار پنے پر شبہ ہونے لگا اور والدہ کو الٹی میٹم دے دیا کہ اب شادی کروا دیجئے تاکہ انکل کہلواتا اچھا بھی لگوں ....
وہ جس سکول میں آپ پڑھاتے ہیں، وہاں کوئی سبب خود پیدا کر لیجیے نا
حسیب احمد حسیب — اپریل 12، 2016 10:06 شام
انکل سے بھلا کون شادی کرے گی! اب تو دیر ہو گئی۔
کیوں جی جب انکل عمران خان کی ہو سکتی ہے تو ہماری کیوں نہیں ابھی ہم اتنے بھی انکل نہیں ہوئے
حسیب احمد حسیب — اپریل 12، 2016 10:07 شام
وہ جس سکول میں آپ پڑھاتے ہیں، وہاں کوئی سبب خود پیدا کر لیجیے نا
میاں جوتے پڑوانے ہیں کیا .....
اس پر بھی ایک سچی کہانی ہے سناتا ہوں .....

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%DA%A9%D9%84.89289/