ایک دعا ۔۔ ابنِ انشا

عندلیب — فروری 2، 2010 1:59 شام
"یا اللہ
کھانے کو روٹی دے !
پہننے کو کپڑا دے!
رہنے کو مکان دے!
عزت اور آسودگی کی زندگی دے!!
میاں یہ کوئی مانگے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر "
بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں ؟
میں ۔۔؟
میں یہ چیزیں نہیں ما نگتا۔
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں ۔۔۔۔ مجھے ایمان دے !
نیک عمل کی توفیق دے !!
" بابا جی ! آپ ٹھیک دعا مانگتے ہیں ۔
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے ،
جو اس کے پاس نہیں ہوتی "
نبیل — فروری 2، 2010 2:02 شام
بہت شکریہ عندلیب۔ آج کل آپ نے متفرقات فورم کو کافی فکر انگیز باتوں سے سجایا ہوا ہے۔ :)
محمد وارث — فروری 3، 2010 6:17 صبح
"یا اللہ
کھانے کو روٹی دے !
پہننے کو کپڑا دے!
رہنے کو مکان دے!
عزت اور آسودگی کی زندگی دے!!
میاں یہ کوئی مانگے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر "
بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں ؟
میں ۔۔؟
میں یہ چیزیں نہیں ما نگتا۔
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں ۔۔۔۔ مجھے ایمان دے !
نیک عمل کی توفیق دے !!
" بابا جی ! آپ ٹھیک دعا مانگتے ہیں ۔
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے ،
جو اس کے پاس نہیں ہوتی "

کیا یہ آپ کی اپنی دعا ہے؟
Fari — فروری 3، 2010 10:04 صبح
ابن ِ انشاء بھی کیا خوب فرما گئے ہیں- عمدہ- :)
mfdarvesh — فروری 3، 2010 10:25 صبح
ابن ِ انشاء بھی کیا خوب فرما گئے ہیں- عمدہ- :)

اچھا تو یہ انشاء صاحب کا ہے۔ بہت خوب
عندلیب — فروری 3، 2010 11:54 صبح
کیا یہ آپ کی اپنی دعا ہے؟
جی نہیں یہ میری اپنی دعا نہیں ہے ابن انشاءصاحب کی ہے ۔۔
محمد وارث — فروری 3، 2010 12:48 شام
جی نہیں یہ میری اپنی دعا نہیں ہے ابن انشاءصاحب کی ہے ۔۔

شکریہ آپ کا وضاحت کیلیے!
اگر آپ کے علم میں ہو تو براہِ مہربانی عنوان اور پوسٹ دونوں میں مصنف کا نام شامل کر دیا کریں تا کہ پڑھنے والوں کو بھی واضح ہو سکے، شکریہ!
طالوت — فروری 3، 2010 4:35 شام
کیا خوب آدمی تھے ابن انشاء ! شکریہ عندلیب ۔
وسلام

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%D8%B9%D8%A7-%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%A8%D9%86%D9%90-%D8%A7%D9%86%D8%B4%D8%A7.28223/