بڑے لوگوں کی بڑی باتیں

محب علوی — مئی 13، 2006 1:02 صبح
بڑے لوگوں کی بڑی باتیں
بہترین کی امید رکھو اور بدترین کے لیے تیار رہو۔ (انگریزی کہاوت)
تجربے سے ثابت ہوا کہ مشکل کے وقت صرف پختہ ارادہ ہی مدد دیتا ہے۔ (شیکسپیئر)
اپنے آپ پر اعتماد رکھنے والے ہی فتح حاصل کرتے ہیں۔ ( ول کاکس)
ہمیں کل کی کچھ خبر نہیں ۔ ہمارا کام آج خوش رہنا ہے۔ (سدنی اسمتھ)
عمر اور غموں کے مقابلے میں بے صبری خون کو زیادہ جلا دیتی ہے۔ (کلے کون)
قیصرانی — ستمبر 2، 2006 1:40 صبح
حضرت علی رح نے فرمایا
مصیبت میں پریشان ہو جانا ایک اور مصیبت ہے
قیصرانی — دسمبر 12، 2006 6:35 شام
اسی نام اور انہی خطوط کے ساتھ دوسرا دھاگہ موجود تھا جس کے 127 مناظر تھے، وہ ختم کر دیا ہے
پاکستانی — دسمبر 13، 2006 8:04 صبح
جو اللہ سے ڈرتا ہے اس سے سب ڈرتے ہیں۔ حضرت حسن بصری
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 10:58 صبح
‏ڈاکٹر جانسن نے ایک انگلش ڈکشنری شائع کی تو، چند دن کے بعد ان کے آفس میں ایک خاتون تشریف لائیں،
ڈاکٹر صاحب آپ نے اس لغت میں فحش الفاظ ‏بکثرت استعمال کیے ہیں،
ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا،
محترمہ آپ نے تلاش ہی ایسے الفاظ کیے ہیں
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 11:03 صبح
‏ہر عورت میں ماں بننے کی قدرتی طلب ہے اور ہر ماں، اولاد کی پرورش کے لیے مجنونانہ خود فراموشی رکھتی ہے
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 11:07 صبح
‏بھیڑیے نے آج تک بکری کی "میں میں" پر ترس نہیں کھایا لیکن شیر کے قدموں میں گر جاتا ہے، دنیا میں یہی کلیہ جاری و ساری ہے
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 11:10 صبح
ہر شخص کو پیدائش کے ساتھ ہی سزائے موت سنا دی جاتی ہے. بس صرف تاریخ پوشیدہ رکھی جاتی ہے.
فراق گورکھپوری
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 11:20 صبح
وجدان، فکر کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے. (برگساں)
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 12:34 شام
بھوکا اور ننگا مزدور جب جبر و ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے، تو بڑے بڑے بادشاہوں کے تاج اس کی ٹھوکر کی زد میں ہوتے ہیں.
(برٹرینڈرسل)
ایچ اے خان — نومبر 25، 2016 12:43 شام
ہر آمر حکم خدا ہے اور اس پر راضی رہنا اصل کامیابی یے
ایچ اے خان — نومبر 25، 2016 12:45 شام
بڑا آدمی اتنا ہی بڑا ہوگا جتنا وہ عام لوگوں کی زندگی بہتر بناسکے
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 1:10 شام
سازش وہی ہوتی ہے جو سازش کے ارادہ سے کی جائے.
(مولانا امین احسن اصلاحی)
شاہد شاہنواز — نومبر 25، 2016 1:13 شام
پریشانی حالات سے نہیں، خیالات سے پیدا ہوتی ہے (واصف علی واصف)
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 1:19 شام
وحشی درندے بھی کسی کو تفریح طبع کے لیے ہلاک نہیں کرتے، صرف انسان ہی وہی جاندار ہے جو انسانوں کی موت اور تکلیف سے لطف اندوز ہوتا ہے.
(جےای فرؤاڈ)
شاہد شاہنواز — نومبر 25، 2016 1:20 شام
لوگ دوست کو چھوڑ دیتے ہیں، بحث کو نہیں چھوڑتے۔
غافل کی آنکھ تب کھلتی ہے جب بند ہونے کو ہوتی ہے۔
ہم لوگ فرعون کی زندگی چاہتے ہیں اور موسیٰ کی عاقبت۔
زیادہ بولنے والا انسان مجبور ہوتا ہے کہ وہ سچ اور جھوٹ کو ملا کر بولے۔
غلام کو غلامی پسند نہ ہو تو کوئی آقا پیدا نہیں ہوسکتا۔
دولت کی محبت کم کر دو، اندیشے کم ہوجائیں گے۔
انسان جتنی محنت خامی چھپانے میں صرف کرتا ہے، اتنی محنت میں خامی دور ہوسکتی ہے۔
(واصف علی واصف)
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 1:41 شام
ہم انصاف تو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، مگر انصاف کرنے والوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے.
(گلیڈاسٹون)
ایچ اے خان — نومبر 25، 2016 1:46 شام
ظلم سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ ظالم کی حمایت کی جاوے
حمیرا عدنان — نومبر 25، 2016 3:28 شام
تجربہ وہ کنگھی ہے جو زندگی میں ایسے وقت کام دیتی ہے جب سارے بال جھڑ چکے ہوتے ہیں.
دانش بیلجیئم
ہربیٹا اپنے باپ کی نظر میں یوسف ہوتا ہے.
دانش عرب
کپڑے کو کاٹنے سے پہلے سات بار ناپو، کیونکہ اسے کاٹنے کا ایک ہی موقع ہوتا ہے
روسی دانش
حمیرا عدنان — نومبر 27، 2016 9:15 صبح
‏گناہ کا آغاز مکڑی کے تار کی مانند نازک ہوتا ہے لیکن انجام جہاز کے رسے کی مانند مضبوط اور نا قابل شکست ہوتا ہے..
ابو بکر بن داؤد
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%DA%91%DB%92-%D9%84%D9%88%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%91%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA.2211/