راز کی بات ۔۔۔۔۔۔۔

فرخ — مارچ 6، 2006 5:57 شام
اس براعظم میں عالمگیری مسجد کے میناروں کے بعد جو پہلا اہم مینار مکمل ہوا، وہ مینارِ پاکستان ہے۔ یوں تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں لیکن انکے درمیان یہ ذرا سی مسافت تین صدیوں پر محیط ہے، جس میں سکھوں کا گردوارہ، ہندوؤں کا مندر اور فرنگیوں کا پڑاؤ شامل ہیں۔ میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا ان گمشدہ صدیوں کا ماتم کر رہا تھا کہ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں راز کی ایک بات کہدی ۔۔۔۔
“جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں۔ جب حق کی جگہ حکایئت اور جہاد کی جگہ جمود لےلے۔ جب ملک کی بجائے مفاد اور ملت کی بجائے مصلحت عزیز ہو، اور جب مسلمانوں کو موت سے خوف آئے اور زندگی سے محبت ہو جائے، تو صدیاں یونہی گم ہو جایا کرتی ہیں۔“​

[align=left:893a210ae8](آوازِ دوست)[/align:893a210ae8]
ف۔قدوسی — مارچ 29، 2009 4:00 شام
فرخ صاحب بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ حسین — مئی 20، 2009 11:17 شام
بہت خوب جناب فرخ صاحب اچھا لکھا ہے اور لکھتے رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.1427/