سوچ کا زاویہ

امین شارق — جنوری 20، 2021 8:59 صبح
سوچ کا زاویہ
کہا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے۔
1اندھا
2 فقیر
3عاشق
4 عالم
بادشاہ نے ایک مصرعہ کہہ دیا۔
"اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"
اور سب کو حکم دیاکہ اس سے پہلے مصرع لگا کر شعر پورا کرو۔
1 اندھے نے کہا۔
اس میں گویائی نہیں اور مجھ میں بینائی نہیں
اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
2 فقیر نے کہا۔
مانگتے تھے زر مصور جیب میں پائی نہیں
اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
3 عاشق نے تو چھوٹتے ہی کہا۔
ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں
اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
عالم دین نے تو کمال ہی کردیا۔
بت پرستی دین احمد میں کبھی آئی نہیں
اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
سوچ کا زاویہ ہر ایک کا جدا ہوتا ہے ہر کسی کا فکری انداز اس کے مطالعے،مجالست اور تربیت کی مناسبت سے ہوتاہے غالبا یہی جداگانہ انداز فکر قدرت کی نعمت ہے۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 20، 2021 9:21 صبح
بہت خوب
شمشاد — جنوری 20، 2021 9:47 صبح
جیب خالی ہے میرے محبوب پلے پائی نہیں
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
امین شارق — ستمبر 4، 2022 9:53 صبح
بہت شکریہ روفی بھائی اور عطا بھائی۔
سیما علی — ستمبر 4، 2022 11:34 صبح
سوچ کا زاویہ ہر ایک کا جدا ہوتا ہے ہر کسی کا فکری انداز اس کے مطالعے،مجالست اور تربیت کی مناسبت سے ہوتاہے غالبا یہی جداگانہ انداز فکر قدرت کی نعمت ہے۔
بہت عمدہ !!!
امین شارق
دل میں رہتا ہے فقط، اس سے شناسائی نہیں....
اس لیے تصویر_جاناں ہم نے بنوائی نہیں
سیما علی — ستمبر 4، 2022 11:35 صبح
تصورجاناں ہےعشق ،عبادت ،بصارت ،جسارت لیکن خودنمائی نہیں
اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں!!!!!!!!!!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%DA%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B2%D8%A7%D9%88%DB%8C%DB%81.114798/