امرتا پریتمسائیں

فلک شیر — جون 17، 2013 10:15 صبح
سائیں
سائیں!تو اپنی چلم سے
تھوڑی سی آگ دے دے
میں تیری اگر بتی ہوں
اور تیری درگاہ پر مجھے
ایک گھڑی جلنا ہے۔ ۔ ۔​
یہ تیری محبت تھی
جو اس پیکر میں ڈھلی
ا ب پیکرسلگے گا
تو ایک دھواں سا اٹھے گا
دھوئیں کا لرزاں بدن
آہستہ سے کہے گا
جو بھی ہوا بہتی ہے
درگاہ سے گذرتی ہے
تیری سانسوں کو چھوتی ہے​
سائیں!آج مجھے
اس ہوا میں ملنا ہے
سائیں!تو اپنی چلم سے
تھوڑی سی آگ دے دے
میں تیری اگر بتی ہوں
اور تیری درگاہ پر مجھے
ایک گھڑی جلنا ہے۔ ۔ ۔
جب بتی سلگ جا ئے گی
ہلکی سی مہک آئے گی
اور پھر میری ہستی
راکھ ہو کر
تیرے قدم چھوئے گی
اسے تیری درگاہ کی
مٹی میں ملنا ہے۔ ۔ ۔
سائیں!تو اپنی چلم سے
تھوڑی سی آگ دے دے
میں تیری اگر بتی ہوں
اور تیری درگاہ پر مجھے
ایک گھڑی جلنا ہے۔ ۔ ۔
پنجابی سے ترجمہ از اسماء سلیم​
غدیر زھرا — جون 17، 2013 10:21 صبح
جب بتی سلگ جا ئے گی
ہلکی سی مہک آئے گی
اور پھر میری ہستی
راکھ ہو کر
تیرے قدم چھوئے گی
اسے تیری درگاہ کی
مٹی میں ملنا ہے۔ ۔ ۔
کیا کہنے بہت خوب -
نیرنگ خیال — جون 17، 2013 10:22 صبح
سئیں واہ۔۔۔۔
لیکن ادھر گر اصل نظم آجاتی تو نشہ دو آتشہ ہوجاتا۔۔۔ :)
فلک شیر — جون 17، 2013 10:23 صبح
جب بتی سلگ جا ئے گی
ہلکی سی مہک آئے گی
اور پھر میری ہستی
راکھ ہو کر
تیرے قدم چھوئے گی
اسے تیری درگاہ کی
مٹی میں ملنا ہے۔ ۔ ۔
کیا کہنے بہت خوب -
جی غدیر بٹیا!..............شکریہ
فلک شیر — جون 17، 2013 10:26 صبح
سئیں واہ۔۔۔ ۔
لیکن ادھر گر اصل نظم آجاتی تو نشہ دو آتشہ ہوجاتا۔۔۔ :)
کوئی بھج دھرک کریسوں...........انشاءاللہ ہاں ٹھر ویسے تہاڈا...............:)
نیرنگ خیال — جون 17، 2013 10:31 صبح
کوئی بھج دھرک کریسوں...........انشاءاللہ ہاں ٹھر ویسے تہاڈا...............:)

بس ٹھرن توں پیلوں ہاں ٹھر جاوے۔۔۔ کدرے اڈیک نہ ٹھار دیوے۔۔۔ :)
شمشاد — جون 17، 2013 11:14 صبح
بہت خوب کلام ہے۔
اور متفق ہوں کہ پنجابی والی بھی شریک محفل ہو جاتی تو کیا ہی بات تھی۔
تلمیذ — جون 17، 2013 11:47 صبح
بہت اعلی ، چیمہ صاحب۔
ساریاں وانگوں میری وی ایخو ای اچھااے، پئی پنجابی نظم وی ہونی چاہی دی اے۔
فلک شیر — جون 17، 2013 11:55 صبح
بہت خوب کلام ہے۔
اور متفق ہوں کہ پنجابی والی بھی شریک محفل ہو جاتی تو کیا ہی بات تھی۔
شکریہ شمشاد بھائی..................
فلک شیر — جون 17، 2013 11:56 صبح
بہت اعلی ، چیمہ صاحب۔
ساریاں وانگوں میری وی ایخو ای اچھااے، پئی پنجابی نظم وی ہونی چاہی دی اے۔
تہڈی محبت اے سر............
انشاءاللہ لبھ کے پیش کرناں جی............

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.64964/