خواجہ غلام فریدعمراں لنگھیاں پبھاں پہار

شمشاد — مارچ 14، 2013 11:51 شام
عمراں لنگھیاں پبھاں پہار ہالے نہ وس وے کاہلیا
کدے نہ سُکھ سنیہا گھلیا ہالے نہ وس ویے کاہلیا
پُھلاں دے رنگ کالے؛ سرخ گلاباں دے موسم وچ
اندروں اندری وگدا رہندا پانی درد حیاتی دا
ساڈھیاں عمراں توں وی وڈی عمر وے تیری
ہر ویلے تانگاں یار دیاں میں تاں بیٹھی کاگ اڈاراں
آپ ونجاں کہ قاصد بھیجاں میرا تھیں گئیوں حال بیماراں
غلام فریدا میں تاں ایویں وچھڑی جیویں وچھڑی کونج قطاراں
امیداورمحبت — مارچ 16، 2013 12:34 شام
خوبصورت کلام جسے اسد امانت علی خان نے بہت خوبی سے گایا ہے
پردیسی — مارچ 16، 2013 1:00 شام
کمال کلام کمال گایا گیا۔۔۔اس میں طبلے کا بجانا بھی کمال تھا۔۔۔یعنی ہر جگہ کمال:)
صائمہ شاہ — مارچ 16، 2013 1:21 شام
اسد امانت علی نے اس کلام کا خوب حق ادا کیا ہے
محمد قاسم رضا — مئی 28، 2017 8:51 صبح
اسد امانت علی نے اس کلام کا خوب حق ادا کیا ہے
یادگار شاعر۔یادگار گلوکار
فرقان احمد — مئی 28، 2017 9:01 صبح
ہر دل عزیز گلوکار اسد امانت اس کلام کو اپنی آواز میں امر نہ کرتے تو غالباً ہم کبھی یوں محظوظ نہ ہو پاتے کہ اب تو پنجابی زبان پڑھنے والے بھی خال خال نظر آتے ہیں اور اسے تحریری صورت میں لکھنے والے تو آنے والے وقتوں میں شاید ہاتھوں کی انگلیوں پر گنے جا سکیں گے۔
فرخ منظور — مارچ 2، 2019 7:31 شام
آخری دو اشعار خواجہ غلام فرید کے ہیں باقی کلام مظہر ترمذی صاحب کا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے میری پوسٹ دیکھیے۔
فلسفی — مارچ 3، 2019 3:27 صبح
صرف پہلا شعر خواجہ غلام فرید کا ہے باقی کلام مظہر ترمذی صاحب کا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے میری پوسٹ دیکھیے۔
محترم پہلا شعر یا آخری؟
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 3، 2019 9:15 صبح
عمراں لنگھیاں پبھاں پہار ہالے نہ وس وے کاہلیا
مینوں ماسا کوئی اَسپَشٹتا ہئیا کہ اخیرلا اکھر ’کاہلیا‘ اے یا ’کالیا‘، جے دوہاں دے مطلب اچ زمین اسمان دا فرق اے۔ :)
فرخ منظور — مارچ 3، 2019 11:04 صبح
محترم پہلا شعر یا آخری؟

معذرت، آخری دو اشعار
اسلم اقبال — ستمبر 8، 2020 9:21 شام
احباب میں سے کوئی رہنمائی کریں تو ممنون ہونگا۔
پنجابی میں پبھاں پہار کے معنی ہیں ایڑہیاں اٹھا کر پیر کے پنجوں کے بل بیٹھنا۔ اس شعر کا مفہوم کیا ہے؟
عمومی طور ہما وقت تیار یا جلد باز کیلئے کہا جاتا ہے۔ اس شعر کا مفہوم یا تشریح اگر کوئی لکھ ڈالے۔ منتظر رہوں گا
شمشاد — ستمبر 8، 2020 10:33 شام
احباب میں سے کوئی رہنمائی کریں تو ممنون ہونگا۔
پنجابی میں پبھاں پہار کے معنی ہیں ایڑہیاں اٹھا کر پیر کے پنجوں کے بل بیٹھنا۔ اس شعر کا مفہوم کیا ہے؟
عمومی طور ہما وقت تیار یا جلد باز کیلئے کہا جاتا ہے۔ اس شعر کا مفہوم یا تشریح اگر کوئی لکھ ڈالے۔ منتظر رہوں گا
اسلم اقبال صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں۔
اسلم اقبال — ستمبر 10، 2020 7:16 صبح
اسلم اقبال صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں۔
السلام علیکم
کوئی خاص تعارف نہیں۔ بالکل عام آدمی ہوں۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم رہی تو کسی قدر زعم تھا کہ اردو جانتا ہوں لیکن کچھ ورق گردانی کی تو معلوم ہوا کہ ہم ابھی اردو کی ابجد میں الف ہی تک پہنچے ہونگے۔ وہ بھی فی زمانہ اردو کی زبوں حالی پر اندھوں میں کانا راجہ بن بیٹھے۔ شاعری پڑھنے کی حد تک یعنی قاری ہوں اور اشعار یاد بھی نہیں رہتے البتہ نثر شوق سے پڑھتا ہوں۔کسی ایک مصنف کو پوری طرح نہیں پڑھا۔شروع شروع میں اشتراکیت سے مرعوب رہا تو مارکس وغیرہ کو پڑھا۔ پھر مذہبی اور تاریخ اسلام اور بالآخر قرآن پر زیادہ وقت دیا۔ فکر فردا کی مصروفیات میں وقت نہیں ملتا لیکن بہت جی چاہتا ہے کہ فراغت میسر آنے پر اردو کے شاہکار ضرور پڑھوں گا۔
اسلم اقبال — ستمبر 10، 2020 7:28 صبح
مینوں ماسا کوئی اَسپَشٹتا ہئیا کہ اخیرلا اکھر ’کاہلیا‘ اے یا ’کالیا‘، جے دوہاں دے مطلب اچ زمین اسمان دا فرق اے۔ :)
درست آکھیا جے
ایہ "کاہلیا" ہووے گا۔ کالے بدل ہوندے نیں پر ہالے نہ وس دے بعد صرف کاہلیا ای بنڑدا اے
اوشو — ستمبر 10، 2020 8:30 صبح
پنجابی میں پبھاں پہار کے معنی ہیں ایڑہیاں اٹھا کر پیر کے پنجوں کے بل بیٹھنا۔ اس شعر کا مفہوم کیا ہے؟

میں کچھ جسارت کرتا ہوں۔
عمراں لنگھیاں پباں بھار
ہالے نہ وس وے کاہلیا
میری عمر تمہارے انتظار میں ایڑیاں اٹھا اٹھا کر تمہارا رستہ دیکھتے گزر گئی۔ ابھی واپس نہ آؤ کہ اتنی جلد بازی کی ضرورت نہیں۔
میری سمجھ میں یہ شعر ایسے آیا کہ ۔ ساری عمر تو تمہاے انتظار میں پنجوں کے بل تمہارا رستہ دیکھتے اور دکھ سہتے گزر گئی۔ اب تم آیا ہی چاہتے ہو جب کہ میں تو زندگی تمہارے انتظار میں گزار چکی۔ یہاں کاہلیا کو بطور طنز استعمال کیا ہے شاعر نے۔ کہ اے جلد باز واپس آنے کی اتنی جلدی نہ کر۔ بس یہ جو چند سانسیں رہ گئی ہیں یہ بھی ختم ہونے دو۔ میں نے تمہارے ہجر میں زندگی گزار دی اور تمہارے ہجر میں ہی مرنا چاہتی ہوں۔
جیسا کہ شِو کمار بٹالوی نے کہا تھا
ہجر تساں دا اساں مبارک
نال بہشتیں کھڑنا
یہ میرا خیال ہے باقی صاحبانِ علم زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
اسلم اقبال — ستمبر 10، 2020 8:56 صبح

بہت خوب
سلامت رہیں
شمشاد — ستمبر 10، 2020 11:00 صبح
السلام علیکم
کوئی خاص تعارف نہیں۔ بالکل عام آدمی ہوں۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم رہی تو کسی قدر زعم تھا کہ اردو جانتا ہوں لیکن کچھ ورق گردانی کی تو معلوم ہوا کہ ہم ابھی اردو کی ابجد میں الف ہی تک پہنچے ہونگے۔ وہ بھی فی زمانہ اردو کی زبوں حالی پر اندھوں میں کانا راجہ بن بیٹھے۔ شاعری پڑھنے کی حد تک یعنی قاری ہوں اور اشعار یاد بھی نہیں رہتے البتہ نثر شوق سے پڑھتا ہوں۔کسی ایک مصنف کو پوری طرح نہیں پڑھا۔شروع شروع میں اشتراکیت سے مرعوب رہا تو مارکس وغیرہ کو پڑھا۔ پھر مذہبی اور تاریخ اسلام اور بالآخر قرآن پر زیادہ وقت دیا۔ فکر فردا کی مصروفیات میں وقت نہیں ملتا لیکن بہت جی چاہتا ہے کہ فراغت میسر آنے پر اردو کے شاہکار ضرور پڑھوں گا۔
اسلم اقبال صاحب آپ سے تعارف حاصل کر کے بہت اچھا لگا۔
میرا مطلب یہ تھا کہ آپ ادھر تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف دیں، تاک دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔
تعارف کے زمرے کا ربط یہ رہا
شمشاد — ستمبر 10، 2020 11:00 صبح
کاہلیا کا یہاں وہی مطلب ہے جو اوشو بھائی نے بتایا ہے۔
کاہلیا، مطلب جلد باز
شمشاد — ستمبر 10، 2020 11:04 صبح
عبدالقیوم چوہدری
اسلم اقبال
اوشو بھائی
اس لڑی پر بھی نظر ڈالیں اور اس عارفانہ کلام پر کچھ کہیں کہ علم میں اضافہ ہو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D9%84%D9%86%DA%AF%DA%BE%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%D9%BE%D8%A8%DA%BE%D8%A7%DA%BA-%D9%BE%DB%81%D8%A7%D8%B1.61078/