بابا فریدپنج رُکن اسلام دے ،

حمیرا عدنان — اکتوبر 10، 2015 2:36 شام
پنج رُکن اسلام دے ،
تے چھیواں فریدا ٹُک،
جے لبھے نہ چھیواں،
تے پنجے ای جاندے مُک،
ادب دوست — اکتوبر 10، 2015 2:37 شام
اگر ترجمہ کر سکیں تو ہم بھی سمجھ لیں
غدیر زھرا — اکتوبر 10، 2015 2:42 شام
اگر ترجمہ کر سکیں تو ہم بھی سمجھ لیں
میں جسارت کرتی ہوں۔۔۔
اسلام کے پانچ اراکین ہیں اور چھٹا "روٹی" ہے۔۔اگر یہ چھٹا نہ ملے تو یہ پانچ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔۔
حمیرا عدنان — اکتوبر 10، 2015 2:43 شام
جی ضرور
اردُو ترجمہ: اسلام کے پانچ رُکن بیان کئے جاتے ہیں۔ لیکن اے فرید ! ایک چھٹا رُکن بھی ہے اور وہ ہے۔ ۔ ۔ ۔ ’’ روٹی ‘‘ اگر یہ چھٹا نہ مِلے، تو باقی پانچوں بھی جاتے رہتے ہیں
حمیرا عدنان — اکتوبر 10، 2015 2:45 شام
میں جسارت کرتی ہوں۔۔۔
اسلام کے پانچ اراکین ہیں اور چھٹا "روٹی" ہے۔۔اگر یہ چھٹا نہ ملے تو یہ پانچ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔۔
شکریہ بہنا جی اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے
غدیر زھرا — اکتوبر 10، 2015 2:46 شام
شکریہ بہنا جی اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے
جزاک اللہ :)
x boy — اکتوبر 10، 2015 3:33 شام
اگر روٹی چھٹا رکن ہے تو دال چاول،بھات موسلی کونسا رکن ہے
ابن رضا — اکتوبر 10، 2015 3:35 شام
اگر ترجمہ کر سکیں تو ہم بھی سمجھ لیں

یہ تازہ منظوم ترجمہ حاضر ہے جناب آپ کے لیے:):)
پانچ ہیں کُل رکن دینِ اسلام کے
اور چھٹا ہے رکن اے فریدا طعام
گر نہیں دسترس میں کسی کے چھٹا
تو پھر ان پانچ کا کام سمجھو تمام
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 10، 2015 7:48 شام
اگر روٹی چھٹا رکن ہے تو دال چاول،بھات موسلی کونسا رکن ہے
جس خطے میب بابا فرید رحمتہ اللہ علیہ قیام پزیر رہے وہاں خوراک کا بنیادی جزو روٹی ہی تهی جس کا حوالہ انهوں نے دیا۔ آپ اگر اس خطے کے نہیں تو آپ اپنے چاول بهات وغیرہ وغیرہ کو چهٹا رکن سمجھ لیجیے۔ اگر سمجهنا چاہیں تو
یوسف سلطان — اکتوبر 10، 2015 10:03 شام
بہت خوب
bilal260 — اکتوبر 10، 2015 10:03 شام
یہ کسی حساب سے درست بھی ہے کہ پانچواں رکن روٹی اگر یہ نہ ہو تو سب ارکان ختم ہو جاتے ہیں۔
اس کی زندہ مثال ان غریب ممالک میں دیکھنے کو ملتی ہیں جہاں پر روٹی اور بالخصوص پانی کی قلت ہے وہا ں پر آپ ان لوگوں کو روٹی(اور پانی)دے پھر ان کو جس مرضی مزہب میں داخل کر لیں کیونکہ اس کی سب سے اہم ضرورت روٹی ہے اگر یہ نہ ہو تو ان ممالک میں اموات بہت ہی زیادہ ہے ۔
اس لئے یہ مزہب سے زیادہ روٹی کو ترجیح دیتے ہیں ۔
(شاید) افریقہ ان ممالک میں سرفہرست ہے۔
bilal260 — اکتوبر 10، 2015 10:05 شام
دراصل اسلام کے ارکان پانچ ہی ہیں اور پانچ ہی رہے گئے۔
یہ صرف بتلانے کے لئے ہیں کہ اگر انسان بہت ہی زیادہ بھوکا ہو تو وہ کسی قسم کی عبادت تو کیا وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا اس لئے پہلے تھوڑا پانی پیئے تھوڑا سا کھانا کھائے یا اس وقت کا کھانا کھائے اور پھر نماز پڑھے۔
bilal260 — اکتوبر 10، 2015 10:06 شام
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی بات کی ترغیب دلائی کہ بہت بھوک لگی ہو تو پہلے کھانا کھا لو پھر نماز پڑھو۔
یوسف سلطان — اکتوبر 10، 2015 10:08 شام
B_hUaEbUcAA7CPt.jpg:large
bilal260 — اکتوبر 10، 2015 10:11 شام
گوگل سے یہ ملا ہے۔
ملاحظہ کریں۔
لنک یہ رہا۔
کیا کھانے کو نماز پر مقدم کرنا جائز ہے؟
موضوع: عبادات | آداب | کھانے کے آداب | پینے کے آداب | نماز
سوال پوچھنے والے کا نام: اخلاق خان مقام: پاکستان، فیصل آباد
سوال نمبر 1687:
میں نے نماز پڑھنے کے لئے وضو کیا۔ لیکن آفس میں کھانا کھانےکا ٹائم ہوگیا۔ آفس بوائےنے کھانا کھانے کےلئےبلایا کہ پہلے کھانا کھا لیں پھر نماز پڑھ لینا۔ میں نےکھانا کھایا پھر واپس آکر نماز پڑھی، یہ بتائیں کہ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے۔ کوئی حرج تو نہیں؟
جواب:
اگر جماعت تیار ہو اور بھوک بھی شدت کی نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز سے پہلے کھانا کھانا جائز نہیں ہے۔
دوسری صورت میں اگر شدت کی بھوک لگی ہو اور انسان کو پتہ ہو کہ وہ کھانا کھائے بغیر نماز میں خشوع وخضوع برقرار نہیں رکھ سکتا، تو ایسی صورت میں کھانے کو نماز پر مقدم رکھیں گے۔ یعنی پہلے کھانا کھالیں گے اور اگر آپ اکیلے نماز پڑھ رہے تھے یا آپ نے خود ہی جماعت کروانی تھی تو نماز سے پہلے کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، اگر جماعت کے ساتھ پڑھنی تھی اور بھوک بھی معمولی تھی تو ایسا کرنا ناجائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری
تاریخ اشاعت: 2012-04-24
x boy — اکتوبر 11، 2015 7:01 صبح
یہ کسی حساب سے درست بھی ہے کہ پانچواں رکن روٹی اگر یہ نہ ہو تو سب ارکان ختم ہو جاتے ہیں۔
اس کی زندہ مثال ان غریب ممالک میں دیکھنے کو ملتی ہیں جہاں پر روٹی اور بالخصوص پانی کی قلت ہے وہا ں پر آپ ان لوگوں کو روٹی(اور پانی)دے پھر ان کو جس مرضی مزہب میں داخل کر لیں کیونکہ اس کی سب سے اہم ضرورت روٹی ہے اگر یہ نہ ہو تو ان ممالک میں اموات بہت ہی زیادہ ہے ۔
اس لئے یہ مزہب سے زیادہ روٹی کو ترجیح دیتے ہیں ۔
(شاید) افریقہ ان ممالک میں سرفہرست ہے۔

چھٹا
باقی باتیں دنیا میں قابل قبول ہے
x boy — اکتوبر 11، 2015 7:02 صبح
کراچی بھیجو
سیلانی گروپ سے روز مٹن روٹی کھلواؤنگا،، ان شاء اللہ
محمد قاسم رضا — مئی 28، 2017 9:25 صبح
میں جسارت کرتی ہوں۔۔۔
اسلام کے پانچ اراکین ہیں اور چھٹا "روٹی" ہے۔۔اگر یہ چھٹا نہ ملے تو یہ پانچ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔۔
واہ! کیا خوبصورت تشریح عنایت فرمائی ہے۔ بہت شکریہ
عبد الرحمٰن — مئی 28، 2017 10:23 صبح
پنج رُکن اسلام دے ،
تے چھیواں فریدا ٹُک،
جے لبھے نہ چھیواں،
تے پنجے ای جاندے مُک،
یہ خواجہ فرید کا شعر ہے بابا فرید کا نہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%D9%86%D8%AC-%D8%B1%D9%8F%DA%A9%D9%86-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%AF%DB%92-%D8%8C.85097/