پہلی گل کہ۔۔۔۔ طاہرہ سرا

فہد اشرف — نومبر 4، 2018 5:42 شام
غزل

پہلی گل کہ ساری غلطی میری نئیں
جے کر میری وی اے، کی میں تیری نئیں؟
او کہندا اے پیار تے جنگ وچ جائز اے سب
میں کہنی آں اوں ہوں، ہیرا پھیری نئیں
کِسراں ڈر دا گُھن کھا جاندا اے نیندر نوں
توں کی جانیں، تیرے گھر جو بیری نئیں
میری من تے اپنے اپنے راہ پئیے
کی کہناں ایں، جنی ہوئی بتھیری نئیں؟

نوٹ: متن انٹرنیٹ سے نقل شدہ
فہد اشرف — نومبر 4، 2018 5:45 شام
عبدالقیوم چوہدری بھائی آخری تین مصرعوں کا ترجمہ کر دیں :)
محمد تابش صدیقی — نومبر 4، 2018 5:48 شام
اب مجھے بھی کچھ کچھ شک ہو رہا ہے۔ :sneaky:
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 4، 2018 5:53 شام
قبلہ محمد وارث صاحب کا تجربہ بھلا کبھی غلط ہو سکتا ہے ۔:)
فرقان احمد — نومبر 4، 2018 5:54 شام
اب مجھے بھی کچھ کچھ شک ہو رہا ہے۔ :sneaky:
سب سے پہلے ہم نے شک کا اظہار کیا تھا۔ تین چار برس پرانے مراسلے کا کھوج لگانا پڑے گا۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 4، 2018 5:56 شام
سب سے پہلے ہم نے شک کا اظہار کیا تھا۔ تین چار برس پرانے مراسلے کا کھوج لگانا پڑے گا۔
بھیا یہ معاملہ ہر صورت واضع ہونے چاہیے ۔ آپ ابھی سے کھوج کا کام شروع کر دیں۔
فرقان احمد — نومبر 4، 2018 5:56 شام
میری من تے اپنے اپنے راہ پئیے
کی کہناں ایں، جنی ہوئی بتھیری نئیں؟

میری مانو تو اپنی اپنی راہ ہو لیتے ہیں ۔۔۔!
کیا کہتے ہو؟ جو ہم پر گزری، کیا وہ بہتیری نہیں!
یعنی کہ
"enough is enough"
فہد اشرف — نومبر 4، 2018 5:57 شام
اب مجھے بھی کچھ کچھ شک ہو رہا ہے۔ :sneaky:
اور مجھے بھی شک ہو رہا ہے کہ آپ پاک ٹی ہاؤس کے ایڈمن ہیں جنہوں نے مجھے دام میں لانے کے لیے وہاں یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے :sneaky:
فرقان احمد — نومبر 4، 2018 6:04 شام
سب سے پہلے ہم نے شک کا اظہار کیا تھا۔ تین چار برس پرانے مراسلے کا کھوج لگانا پڑے گا۔

بھیا یہ معاملہ ہر صورت واضع ہونے چاہیے ۔ آپ ابھی سے کھوج کا کام شروع کر دیں۔

اپنا مراسلہ تو نہیں مل سکا اب تک تاہم سید عمران بھیا کا ایک مراسلہ ہاتھ لگا ہے۔ یہاں کلک فرمائیے!
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 4، 2018 6:05 شام
اور مجھے بھی شک ہو رہا ہے کہ آپ پاک ٹی ہاؤس کے ایڈمن ہیں جنہوں نے مجھے دام میں لانے کے لیے وہاں یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے :sneaky:
محمد تابش صدیقی بھیا آپ نے بھی بھئی جگہ جگہ کے عہدے سنبھال رکھیں ، ہمت ہے جی آپ کی ۔
فہد اشرف — نومبر 4، 2018 6:07 شام
سب سے پہلے ہم نے شک کا اظہار کیا تھا۔ تین چار برس پرانے مراسلے کا کھوج لگانا پڑے گا۔
حضور ابھی تو ہمیں اس محفل میں آئے ہوئے تین سال ہوئے بھی نہیں
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
فرقان احمد — نومبر 4، 2018 6:09 شام
حضور ابھی تو ہمیں اس محفل میں آئے ہوئے تین سال ہوئے بھی نہیں
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
آہ! ساری زندگی ہمیں سلیقے سے جھوٹ بولنا نہ آیا۔۔۔!
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 4، 2018 6:11 شام
آہ! ساری زندگی ہمیں سلیقے سے جھوٹ بولنا نہ آیا۔۔۔!
کوئی بات نہیں بھیا کوشش جاری رکھیں ایک نہ ایک دن کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔:LOL:
فرقان احمد — نومبر 4، 2018 6:13 شام
کوئی بات نہیں بھیا کوشش جاری رکھیں ایک نہ ایک دن کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔:LOL:
پیر صاحب! آپ کی دعا چاہیے۔ ہماری کیفیت آپ سے بہتر کسے معلوم ہے۔۔۔! :)
فہد اشرف — نومبر 4، 2018 6:14 شام
میری مانو تو اپنی اپنی راہ ہو لیتے ہیں ۔۔۔!
کیا کہتے ہو؟ جو ہم پر گزری، کیا وہ بہتیری نہیں!
یعنی کہ
"enough is enough"
توں کی جانیں تیرے گھر جو بیری نئیں
اور اس کا ترجمہ؟
اگر بیری بیر کا پیڑ ہے تو تشریح بھی کیجیے گا
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 4، 2018 6:15 شام
پیر صاحب! آپ کی دعا چاہیے۔ ہماری کیفیت آپ سے بہتر کسے معلوم ہے۔۔۔! :)
واہ بھیا یعنی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
ہم سے یہ نہ ہو پائے گا بھیا معذرت چاہ وے ہیں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 4، 2018 6:18 شام
توں کی جانیں تیرے گھر جو بیری نئیں
اور اس کا ترجمہ؟
اگر بیری بیر کا پیڑ ہے تو تشریح بھی کیجیے گا
تم کیا جانو تمہارے گھر بیری نہیں،
دراصل یہ ایک محاورہ ہے ،
جیسے ایک یہ محاورہ بھی مشہور ہے جہاں بیری ہوتی ہے وہاں پتھر آتے ہیں۔
یہ عاشق معشوق والی باتین ہیں بھیا ۔شاید اب سمجھ آگئی ہو گی۔
سردار محمد نعیم — نومبر 4، 2018 6:19 شام
پیر صاحب! آپ کی دعا چاہیے۔ ہماری کیفیت آپ سے بہتر کسے معلوم ہے۔۔۔! :)
پیر صاحب آجکل کیفیت بتانے کے نذرانے بھی لیتے ہیں اور عدنان بھائی کب سے پیر ہو گئے!!
فرقان احمد — نومبر 4، 2018 6:20 شام
توں کی جانیں تیرے گھر جو بیری نئیں
اور اس کا ترجمہ؟
اگر بیری بیر کا پیڑ ہے تو تشریح بھی کیجیے گا
اس کی بہتر تشریح تو قبلہ عبدالقیوم چوہدری صاحب ہی فرما سکتے ہیں تاہم ایک محاورہ سن رکھا ہے کہ جس گھر میں بیری ہو، اس میں پتھر تو آتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اس سے عام طور پر مراد ایک ایسا گھر ہوتا ہے جہاں بن بیاہی لڑکی موجود ہو؛ والدین کو اس کی حفاظت بھی کرنا پڑتی ہے؛ شاید اسی ڈر اور خوف کی بات ہو رہی ہے۔
فہد اشرف — نومبر 4، 2018 6:20 شام
تم کیا جانو تمہارے گھر بیری نہیں،
دراصل یہ ایک محاورہ ہے ،
جیسے ایک یہ محاورہ بھی مشہور ہے جہاں بیری ہوتی ہے وہاں پتھر آتے ہیں۔
یہ عاشق معشوق والی باتین ہیں بھیا ۔شاید اب سمجھ آگئی ہو گی۔
کچھ کچھ تو آ ہی گئی ہے :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%DA%AF%D9%84-%DA%A9%DB%81%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%B7%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%81-%D8%B3%D8%B1%D8%A7.104059/