کَپّن تَچّھن آن وَپاری

الف نظامی — جولائی 4، 2024 11:56 صبح
کَپّن تَچّھن آن وَپاری
ویچی کالی ٹاہلی ساری

لوٹ مار کر رہے ہیں آ کر سوداگر
بیچ دی کالی شیشم(درخت) ساری
اَدّھی جِبّھوں یار بُلایا
اَساں وی نَپّی دیہہ تیاری

نیم دلی سے یار نے استقبال کیا
ہم نے بھی صبح واپسی کی
چا کے دور وَگائیے دنیا
سَٹ گَھتیے ایہہ گَڈھڑی بھاری

اٹھا کر دور پھینکیے دنیا
اتار پھینکیے یہ گٹھڑی بھاری
کُوڑ کہانی سارا وَرتن
اَوکھی گھاٹی اُتلی یاری

جھوٹا ہے سب برتاو
مشکل گھاٹی ہے عشق حقیقی
ساہ دا تانا پیٹا سامھو
ویکھو، چَل تے نئیں پئی آری

سانس کا تانا بانا سنبھالو
دیکھو ، چل تو نہیں پڑی آری
سرپر وَینا پَونا سانوں
جِویں کِویں وی، وارو واری

بالآخر جانا پڑنا ہم کو
جیسے تیسے بھی ، باری باری
سارے بُوہے بند چا کیتے
کھول کے بیٹھے ہِکو باری

سب دروازے بند کیے
کھول کر بیٹھے ایک ہی کھڑکی
معین نظامی۲۴- مئی ۲۰۲۴ء
گُلِ یاسمیں — جولائی 4، 2024 2:16 شام
واہ بہت خوب
ابو ہاشم — جولائی 4، 2024 4:59 شام
سر پر وَینا پَونا سانوں
جِویں کِویں وی، وارو واری
بالآخر جانا پڑنا ہم کو
جیسے تیسے بھی ، باری باری
الف نظامی — جولائی 5، 2024 4:55 صبح
بالآخر جانا پڑنا ہم کو
جیسے تیسے بھی ، باری باری
شعر دا ترجمہ کرن لئی بوہت شکریہ ابو ہاشم صاحب۔
ابو ہاشم — جولائی 5، 2024 9:52 صبح
جی
سرپر ایک ہی لفظ ہے اسے اکٹھا لکھنا چاہیے ۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کسی کام کا قطعی طور پر ہونا طے ہونا۔ ابھی ہونا ہے یا بعد میں یہ عموماً طے نہیں ہوتا۔
ابو ہاشم — جولائی 5، 2024 10:17 صبح
کپنا=آری یا چھری سے کاٹنا
کَترنا=قینچی سے کاٹنا
کُترنا=باریک ٹکڑوں میں کاٹنا
دَلنا=کلھاڑی سے لکڑی پھاڑنا
ٹُکنا=لمبی قدرے باریک چیز کا حصہ کاٹ کر الگ کرنا
کَٹنا= لکھے ہوئے لفظ/الفاظ کو قلم/پین سے کاٹنا
تچھ پتھروں کو گھڑنے کے لیے استعمال ہونے والا اوزار ہے۔ تو اس سے تچھنا کا مطلب بنتا ہے پتھروں کو توڑنا۔ تچھ سے بالکل ملتا جلتا اوزار ہے وَدان۔ وَدان سے لکڑیوں کے دلنے کا کام لیا جاتا ہے ۔ تَچھ اور وَدان میں صرف تکونی شکل کے حصے کی سمت کا فرق ہوتا ہے ۔
یہاں تچھنا دَلنے کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔ ہو سکتا ہے ان کے علاقے میں وَدان کو تَچھ کہتے ہوں ۔
الف نظامی — جولائی 5، 2024 11:43 صبح
کپنا=آری یا چھری سے کاٹنا
کَترنا=قینچی سے کاٹنا
کُترنا=باریک ٹکڑوں میں کاٹنا
دَلنا=کلھاڑی سے لکڑی پھاڑنا
ٹُکنا=لمبی قدرے باریک چیز کا حصہ کاٹ کر الگ کرنا
کَٹنا= لکھے ہوئے لفظ/الفاظ کو قلم/پین سے کاٹنا
تچھ پتھروں کو گھڑنے کے لیے استعمال ہونے والا اوزار ہے۔ تو اس سے تچھنا کا مطلب بنتا ہے پتھروں کو توڑنا۔ تچھ سے بالکل ملتا جلتا اوزار ہے وَدان۔ وَدان سے لکڑیوں کے دلنے کا کام لیا جاتا ہے ۔ تَچھ اور وَدان میں صرف تکونی شکل کے حصے کی سمت کا فرق ہوتا ہے ۔
یہاں تچھنا دَلنے کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔ ہو سکتا ہے ان کے علاقے میں وَدان کو تَچھ کہتے ہوں ۔
بہت شکریہ ابو ہاشم صاحب ! اس طرح پہلے شعر کا ترجمہ کیا ہوگا؟
ابو ہاشم — جولائی 5، 2024 4:58 شام
کَپّن تَچّھن آن وَپاری
ویچی کالی ٹاہلی ساری
کاٹیں پھاڑیں آ کے بیوپاری
بیچی کالی شیشم ساری
الف نظامی — جولائی 5، 2024 6:55 شام
کاٹیں پھاڑیں آ کے بیوپاری
بیچی کالی شیشم ساری
بوہت ودھیا ترجمہ۔
ابو ہاشم — جولائی 6، 2024 5:18 صبح
شکریہ
الف نظامی — دسمبر 25، 2024 4:24 صبح
باز گشت

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%8E%D9%BE%D9%91%D9%86-%D8%AA%D9%8E%DA%86%D9%91%DA%BE%D9%86-%D8%A2%D9%86-%D9%88%D9%8E%D9%BE%D8%A7%D8%B1%DB%8C.120818/