سید رافع — اپریل 9، 2020 10:38 صبح
اس عہدِ تصنع کی ہر بات ہے پردوں میں
عنواں نہیں ہوتا اب غماز کہانی کا
تکرار بناتی ہے اب جھوٹ کو سچائی
تشہیر بدلتی ہے انداز کہانی کا
بہت عمدہ اشعار ہیں۔ یوں لگا کہ جیسے دنیا میں پھیلی ہزارہا تحریکوں کا تذکرہ ہو۔ عہد تصنع کیا خوب کہا۔
اس ترکیب سے مراد افسانہ زیست ہے؟
فرحان محمد خان — اپریل 10، 2020 7:52 صبح
شاندار غزل سب محبت ❤❤❤
عبدالصمدچیمہ — اپریل 10، 2020 9:09 صبح
واہ جی واہ الفاظ کی نگینہ کاری اور مرصع کاری کا بہترین شاہکار۔۔۔۔ہر شعر پہ الگ الگ داد ۔واہ
ظہیراحمدظہیر — اپریل 11، 2020 5:58 صبح
بہت عمدہ اشعار ہیں۔ یوں لگا کہ جیسے دنیا میں پھیلی ہزارہا تحریکوں کا تذکرہ ہو۔ عہد تصنع کیا خوب کہا۔
اس ترکیب سے مراد افسانہ زیست ہے؟
بہت شکریہ ، بہت نوازش! آپ کو اشعار پسند آئے ۔
آپ نے ٹھیک سمجھا ۔ افسانۂ زیست اور افسانۂ ہستی ہم معنی ہیں ۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 11، 2020 5:59 صبح
نوازش! محبت ہے آپ کی ۔ بہت شکریہ فرحان بھائی ۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 11، 2020 6:01 صبح
واہ جی واہ الفاظ کی نگینہ کاری اور مرصع کاری کا بہترین شاہکار۔۔۔۔ہر شعر پہ الگ الگ داد ۔واہ
بہت شکریہ بھائی ، بڑی نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے۔