اردو محفل کو سلام

شمشاد — جون 16، 2008 7:57 شام
بہت خوب وارث بھائی، بہت ہی زبردست۔
اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ
محمد وارث — جون 17، 2008 5:38 صبح
بہت خوب وارث۔ جہاں آپ جیسے محبت کرنے والے ہوں، وہاں کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ ویسے کل کسی خاص وجہ سے پیار آیا تھا کیا؟:d
محفل کی سالگرہ پر آپ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔ سالگرہ پر ہی ہم نے محفل کے اراکین پر بھی اشعار لکھنے کا سوچا ہے۔ "اراکین اشعار کے آئینے میں" اگر اس طرف بھی توجہ کر سکیں تو سالگرہ کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

شکریہ ماوراء، نہیں کوئی خاص وجہ نہیں بس نہ بیٹی گھر میں تھی، نہ اس کے بھائی، نہ اس کی ماما سو اردو محفل پر پیار آ گیا :)
میں کوشش کرونگا اراکین کے متعلق لکھنے کی، لیکن شاید یہ کام میری لیئے زیادہ بھاری ہے، اساتذہ کرام سے اس طرف توجہ کرنے کی گزارش ہے۔
بہت خوب وارث بھائی، بہت ہی زبردست۔
اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ

بہت شکریہ آپ کا شمشاد صاحب، نوازش۔
خاورچودھری — جون 17، 2008 1:36 شام
اچھا ہے
اس طرح اعتبار بڑھتا ہے اور محبت بھی
خاورچودھری — جون 17، 2008 1:37 شام
اب کیاہے اچھا ہو محفل کے تمام شعرا اس ضمن میں ایک مشاعرہ کر ڈالیں اور نثر لکھنے والے بھی ایک مجلس۔۔۔۔۔۔۔۔برپا
زھرا علوی — جون 17، 2008 1:38 شام
بہت خوب وارث صاحب۔۔۔بہت زبردست۔۔۔۔۔:):):)
محمد وارث — جون 17، 2008 4:21 شام
اچھا ہے
اس طرح اعتبار بڑھتا ہے اور محبت بھی

اب کیاہے اچھا ہو محفل کے تمام شعرا اس ضمن میں ایک مشاعرہ کر ڈالیں اور نثر لکھنے والے بھی ایک مجلس۔۔۔۔۔۔۔۔برپا

شکریہ خاور صاحب، بجا کہا آپ نے۔
اور آپ کی تجویز بھی بہت خوبصورت ہے، دیکھیئے کیا کہتے ہیں اساتذہ و سخنورانِ محفل۔
بہت خوب وارث صاحب۔۔۔بہت زبردست۔۔۔۔۔:):):)

شکریہ علوی صاحبہ، نوازش آپ کی :)
محمد نعمان — جنوری 1، 2009 4:07 شام
وارث بھائی میں ہی ایک دیر سے پہنچا اس کے لیے معذرت۔
جناب بہت خوب واہ۔
زبردست۔
امیداورمحبت — جنوری 1، 2009 5:03 شام
میں نے بھی اسے اب پڑھا ہے ۔ بہت خوب
محمد وارث — جنوری 2، 2009 4:38 صبح
بہت شکریہ نعمان اور امید، نوازش!
مغزل — جنوری 2، 2009 6:23 صبح
کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں:
قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام
قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی
رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف

ہم کو آتی ہے پیار پر اردو
ان کو اردو پہ پیار آتا ہے
-------- زبانِ غیر میں کیا تم سے گفتگو کیجے
-------- جو کیجئے تو بس اردو میں گفتگو کیجے
کیا بات ہے جناب واہ واہ ،، بہت خوبصورت قطعات اور رباعی ہے ۔
یعنی ’’ وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے ‘‘
سدا سلامت رہیں جناب
والسلام
عمار ابن ضیا — جنوری 2، 2009 6:40 صبح
واہ واہ وارث بھائی! خوب لکھا ہے۔
محمد وارث — جنوری 2، 2009 6:59 صبح
بہت شکریہ آپ کا محمود صاحب اور عمار، نوازش آپ کی!
فاتح — جنوری 2، 2009 8:09 صبح
واہ۔۔۔ واہ۔۔۔ واہ۔۔۔ سبحان اللہ!
میں نے تو یہ قطعات دیکھے ہی نہیں۔ شاید گذشتہ ایام میں میری بے پناہ مصروفیت کی نذر ہو گئے۔
مبارک باد قبول فرمائیے۔
محمد وارث — جنوری 2، 2009 10:01 صبح
بہت شکریہ جناب نوازش آپکی، ہاں واقعی ان دنوں آپ بہت مصروف تھے :)
احمد شاکر — اکتوبر 23، 2012 2:20 صبح
بہت خوب ۔ بہت ہی خوب
محمد وارث — اکتوبر 24، 2012 9:59 صبح
بہت خوب ۔ بہت ہی خوب

شکریہ جناب
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 25، 2012 10:11 صبح
بہت خوب۔ وارث صاحب۔ اردو محفل کی اتنے خوبصورت پیرائے میں تعریف پر داد قبول کیجیے۔ تعریفی قطعے اور رباعی خود قابلِ تعریف ہیں۔
محمد وارث — اکتوبر 26، 2012 4:55 شام
بہت خوب۔ وارث صاحب۔ اردو محفل کی اتنے خوبصورت پیرائے میں تعریف پر داد قبول کیجیے۔ تعریفی قطعے اور رباعی خود قابلِ تعریف ہیں۔

نوازش آپ کی حفیظ صاحب
مدیحہ گیلانی — اکتوبر 29، 2012 11:29 صبح
بہت خوب وارث صاحب۔۔۔ خوبصورت قطعات ہیں ماشا ءاللہ اور رباعی بھی قابلِ تعریف ہے ۔بہت سی دادو تحسین آپ کے لیے۔
محمد وارث — اکتوبر 29، 2012 8:57 شام
بہت خوب وارث صاحب۔۔۔ خوبصورت قطعات ہیں ماشا ءاللہ اور رباعی بھی قابلِ تعریف ہے ۔بہت سی دادو تحسین آپ کے لیے۔

شکریہ گیلانی صاحبہ، نوازش آپ کی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.13117/page-2