جاسمن — اپریل 24، 2017 2:51 صبح
ہاہاہا۔
بڑا جگر ہے کہ اقبال کے کلام کو منتخب کیا اور سونے پہ سہاگہ کہ محاکات کے لئے منتخب کیا۔اور محاکات بھی زبردست پہ زبردست۔
شاندار۔شاندار۔شاندار
الف عین — اپریل 24، 2017 6:22 صبح
واہ بھائی واہ
تمہارے جیسی ہوں جو ایک دو تو کیونکر ہو!!!
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 24، 2017 6:26 صبح
واہ بھائی واہ
تمہارے جیسی ہوں جو ایک دو تو کیونکر ہو!!!
نصف بہتر کی بات کررہے ہیں استادِ محترم یا پڑوسن کی؟


محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 26، 2017 9:22 صبح
۱۲۔ استاد شریر بچے کو جماعت سے رخصت کرتے ہوئے
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)
عطا ہوئی مجھے جس روز تیری استادی
سمجھ چکا تھا کسی دن ہے میری بربادی
سنا تھا خاک سے تیری نمود ہے لیکن
تری سرشت میں تھے خودسری و آزادی
شرارتیں یہ تری خواب میں بھی گر دیکھوں
خیال و خواب ہو میری خوشی ، مری شادی
جتن کیے میں نے کتنے کہ باز تو آئے
شرارتوں کا ہمیشہ سے تو رہا عادی
خلوصِ دل سے دُعا بس یہی میں کرتا ہوں
بچا رہے ترے شر سے ہر ایک فریادی
ہزار جان سے خوش ہوں کہ جارہا ہے تو
جو غیر ملک کو اپنا بنا رہا ہے تو
علامہ کی خوب صورت نظم یہاں ملاحظہ فرمائیے۔
فرشتے آدم کو جنت سے رخصت کرتے ہیں - علامہ اقبال
محمد تابش صدیقی — اپریل 26، 2017 9:47 صبح
لاجواب خلیل بھائی۔کیا گرفت ہے کلام پر۔
اور متنوع مضامین ، کیا کہنے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 26، 2017 11:56 صبح
ہاہاہا۔
بڑا جگر ہے کہ اقبال کے کلام کو منتخب کیا اور سونے پہ سہاگہ کہ محاکات کے لئے منتخب کیا۔اور محاکات بھی زبردست پہ زبردست۔
شاندار۔شاندار۔شاندار
آداب آداب ۔ ایسی خوبصورت تعریف ہو تو کون قلم واپس قلمدان میں رکھنا چاہے گا۔ جیتی رہیے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 26، 2017 12:01 شام
لاجواب خلیل بھائی۔کیا گرفت ہے کلام پر۔
اور متنوع مضامین ، کیا کہنے۔
جزاک اللہ جناب۔ پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے اور ایک ہی نشست میں اس دھاگے کے تمام مراسلے پڑھنے پر بھی۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 26، 2017 12:08 شام
جزاک اللہ جناب۔ پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے اور ایک ہی نشست میں اس دھاگے کے تمام مراسلے پڑھنے پر بھی۔
بہت عرصہ سے یہ لڑی نظر میں آتی رہتی تھی، وقت کا بہانہ بنا کر چھوڑ دیتا تھا، کہ پیروڈی کا مزا اصل کے ساتھ پڑھنے میں ہی آتا ہے۔ آج ذرا فراغت تھی اور لڑی بھی سامنے آ گئی۔ تو ہمت باندھ کر پڑھ ہی ڈالی۔ وقت گزرنے کا احساس ہی نہ ہوا۔

محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 27، 2017 5:17 صبح
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 27، 2017 7:23 صبح
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 27، 2017 12:49 شام
الف عین — اپریل 28، 2017 2:59 شام
واہ واہ شاندار اور جاندار دونوں پیروڈیاں۔
فنی طور پر کچھ کہنا متوقع ہے میرا تو یہ کہوں گا کہ کچھ الفاظ کی نشست بدل دیں۔ ’مِنے‘ تقطیع ہونا اچھا نہیں لگ رہا
جتن کیے میں نے کتنے کہ باز تو آئے