الل ٹپ غزل ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — فروری 15، 2017 9:41 صبح
بات کرتا ہے کچھ ایسی کہ نہ سمجھے کوئی
یہ بھی اک غور طلب رنگ ہے دیوانے کا

آداب عرض ہے۔ :)
محمداحمد — فروری 15، 2017 9:42 صبح
کیا بات ہے اس غزل کی!!!
بہت خوب!

نوازش :)
اتنی الل ٹپ غزل میں نے پہلی بار پڑھی ہے۔

خود ہم نے بھی۔ :) :) :)
محمد تابش صدیقی — فروری 15، 2017 9:45 صبح
لکھی تو پہلے بھی ہوں گی؟ :p
الف عین — فروری 15، 2017 9:48 صبح
الل ٹپ کے چکر میں بحریں الل ٹپ ہو گئیں!! ویسے الل ٹپ خوب ہے غزل۔ لوگ تو اناپ شناپ نہ جانے کیا کیا بقول عینی آپا دلفگار مینڈھک لکھتے ہیں۔
محمداحمد — فروری 15، 2017 9:49 صبح
لکھی تو پہلے بھی ہوں گی؟ :p

ہاہاہاہاہا۔۔۔!
لکھا ہے اُن نے سارا ہی دیوان الل ٹپ :)
الف عین — فروری 15، 2017 9:49 صبح
الل ٹپ کے چکر میں بحریں الل ٹپ ہو گئیں!! ویسے الل ٹپ خوب ہے غزل۔ لوگ تو اناپ شناپ نہ جانے کیا کیا چطقل عینی آپا دلفگار مینڈھک لکھتے ہیں۔
محمداحمد — فروری 15، 2017 9:52 صبح
الل ٹپ کے چکر میں بحریں الل ٹپ ہو گئیں!! ویسے الل ٹپ خوب ہے غزل۔ لوگ تو اناپ شناپ نہ جانے کیا کیا چطقل عینی آپا دلفگار مینڈھک لکھتے ہیں۔

:)
بحروں کے بارے میں کچھ اشارہ تو ریحان صاحب نے بھی دیا ہے۔ آپ ذرا بتائیے کہ کہاں گڑبڑ ہوئی ہے؟
آورکزئی — فروری 15، 2017 10:03 صبح
بہت ہی خوبصورت کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
یوسف سلطان — فروری 15، 2017 10:04 صبح
بہت عمدہ
یاں مر رہی ہے بھوک سے مخلوق مستقل
اور واں بھرے ہیں نیلم و مرجان الل ٹپ

آنکھوں میں نمی ، ہونٹوں پہ مسکان الل ٹپ
کرتا ہے ساری حرکتیں انسان الل ٹپ
محمد ریحان قریشی — فروری 15، 2017 10:07 صبح
:)
بحروں کے بارے میں کچھ اشارہ تو ریحان صاحب نے بھی دیا ہے۔ آپ ذرا بتائیے کہ کہاں گڑبڑ ہوئی ہے؟
غزل کی اصل بحر ہے
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن(کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور)
مگر زیادہ تر مصرعے
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن(کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا)
اور
مفعول فاعلات مفاعیل فعولن(یہ کوئی بحر نہیں)
کے وزن پر ہیں۔
محمداحمد — فروری 15، 2017 10:41 صبح
غزل کی اصل بحر ہے
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن(کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور)
مگر زیادہ تر مصرعے
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن(کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا)
اور
مفعول فاعلات مفاعیل فعولن(یہ کوئی بحر نہیں)
کے وزن پر ہیں۔

ویسے ہمارا فوکس تو درمیان والی بحر پر ہی تھا۔ تاہم ہمارا فوکس بحر پر کم ہی ہوتا ہے۔ :) اب کبھی فرصت سے بیٹھ کر اس کی چُولیں بٹھائیں گے۔ :) :) :)
سید عاطف علی — فروری 15، 2017 10:41 صبح
کر ڈالے افاعیل الل ٹپ نے الل ٹپ :)
الف عین — فروری 15، 2017 11:16 صبح
الل ٹپ خود ہی فعولن ہے۔ اس لیے سارے مصرعے غالب کے انداز بیاں اور کی بحر میں کر دیں جیسا کہ عزیزی ریحان نے لکھا ہے
محمداحمد — فروری 16، 2017 8:27 صبح
ہم نے غزل کی تدوین کرکے اس الل ٹپ غزل کو کچھ باترتیب کرنے کی کوشش کی ہے۔ :) :) :)
اُمید ہے کہ اب غزل زیادہ الل ٹپ نہیں رہی ہوگی۔ :)
محمد ریحان قریشی — فروری 16، 2017 8:41 صبح
ہم نے غزل کی تدوین کرکے اس الل ٹپ غزل کو کچھ باترتیب کرنے کی کوشش کی ہے۔ :) :) :)
اُمید ہے کہ اب غزل زیادہ الل ٹپ نہیں رہی ہوگی۔ :)
زبردست جناب!
اب غزل یقیناََ درست ہے۔
رومانہ چوہدری — فروری 16، 2017 8:44 صبح
واہ۔ بہت خوب:)
محمداحمد — فروری 16، 2017 10:34 صبح
بہت ہی خوبصورت کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ

بہت شکریہ آپ تمام احباب کا۔
ممنون ہوں۔
سید عاطف علی — فروری 16، 2017 10:37 صبح
ہم نے غزل کی تدوین کرکے اس الل ٹپ غزل کو کچھ باترتیب کرنے کی کوشش کی ہے۔ :) :) :)
اُمید ہے کہ اب غزل زیادہ الل ٹپ نہیں رہی ہوگی۔ :)
واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اب ہوئی نہ غزل اصل الل ٹپ :)
محمداحمد — فروری 16، 2017 10:40 صبح
واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اب ہوئی نہ غزل اصل الل ٹپ :)

بہت شکریہ عاطف بھائی!
اب یہ نہ جانے ردیف کا قصور تھا یا ہمارے تساہلِ عارفانہ کا کہ غزل بُری طرح سے الل ٹپ ہو گئی تھی۔ :) بھلا ہو ریحان بھائی کا اور استادِ محترم کا کہ جنہوں نے ہمیں جگایا ورنہ ہمیں بالکل ہوش نہیں تھا۔ :)
فاتح — فروری 16، 2017 1:12 شام
واہ واہ واہ محمد احمد بھائی۔۔۔ کیا ہی خوب غزل ہے۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%84-%D9%B9%D9%BE-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.94845/page-2