ان آبلوں کے زعم میں پاؤں تلے بھی دیکھ۔۔۔۔ ہماری ایک غزل

محمد یعقوب آسی — اپریل 29، 2013 7:55 صبح
ارے واہ! عزیزہ مدیحہ گیلانی !!
ع: تو گویا اب غزالوں نے غزل کہنے کی ٹھانی (مصرعِ معترضہ فی البدیہہ)​
اچھی کوشش ہے! سلامت باشد۔
محمد یعقوب آسی — اپریل 29، 2013 8:00 صبح
توجہ طلبی پر ممنون ہوں جناب شوکت پرویز صاحب۔
ابھرے تھے آسماں سے محبت کے دو ستارے
بوجھل سے چاند پار انہیں ڈوبتے بھی دیکھ
جوازِ اخفاء (الف، واو، ہاے، یاے گرانے کی اجازت) سے قطع نظر اس شعر میں ’’ستارے‘‘ کی ’’ے‘‘ گرانا میرے نزدیک مستحسن نہیں۔ جناب فاتح صاحب سے معذرت۔
مدیحہ گیلانی مجھے بہت عزیز ہیں، اور اچھی بات ہے کہ میرے ’’طرزِ تنقید‘‘ کو بھی جانتی ہیں!۔
محمداحمد — اپریل 29، 2013 8:02 صبح
ان آبلوں کے زعم میں پاؤں تلے بھی دیکھ
منزل سے راستوں کو الجھتے ہوئے بھی دیکھ
پیمان کیوں کیا تھا بچھڑنا ہی تھا اگر
وعدوں کو حسرتوں سے ابھی ٹوٹتے بھی دیکھ

:best:
:great:
حیرت ہے ! آپ اتنی اچھی شاعری کرتی ہیں اور محفلین محروم ہیں۔ بہت بُری بات ہے۔ :)
ماشاءاللہ ! شاید محفل میں یہ آپ کی پہلی غزل پڑھی ہے۔ باذوق تو آپ ماشاءاللہ ہیں ہی لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ خود بھی شعر کہے جا رہے ہیں۔
بہت سی داد اس خاکسار کی جانب سے حاضرِ خدمت ہے۔ خوش رہیے۔ اور ایسے ہی لکھتی رہیے۔
باباجی — اپریل 29، 2013 8:12 صبح
بہت خوب !
عینی شاہ — اپریل 29، 2013 10:09 صبح
واہ واہ واہ ۔۔۔واااااااااااااااؤؤ دیٹس گریٹ آپا :bighug:
اچھا اچھا جا رہی ہوں آئی نو یہ خدائے سخن والا تھریڈ نہیں ہے :p
عینی شاہ — اپریل 29، 2013 10:10 صبح
بہت خوب:applause::applause:
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عینی آپ کی شاعری کو بھی "رونی کھانی" کہے گی:rolleyes:
محسن بھائی آپکو ذرا بھی سمجھ نہیں پوئٹری کی ۔یہ کدر سے آ گئی رونی کھانی پوئٹری :nerd:
دیکھیں کتنا سوئیٹ لکھا ہے میری آپا نے :rolleyes:
محسن وقار علی — اپریل 29، 2013 10:39 صبح
دیکھیں کتنا سوئیٹ لکھا ہے میری آپا نے :rolleyes:
یہ تو "چمااااااااااااااااااااٹ" سے بچنے کے لیے کہا جا رہا ہے:battingeyelashes:
اسی کو عرف عام میں "بٹرنگ" بھی کہا جاتا ہے:p
اب تو کراس پکا:cautious:
الف عین — اپریل 29، 2013 12:11 شام
واہ مدیحہ، تم تو چھپی رستم نکلیں!! 'ستارے' کے وزن پر شوکت کی بات سے میں متفق ہوں۔ چاہے عروض داں اسے درست مان لیں لیکن میں اس طرح 'ے' گرایا جانا پسند نہیں کرتا
فاتح — اپریل 29، 2013 1:46 شام
شکریہ فاتح بھائی ۔۔
اس نقطہ پر محمد یعقوب آسی صاحب نے قدرے تفصیلاً (اور الف عین صاحب نے مختصراً) یہاں کچھ لکھا تھا۔
اگر چہ وہاں مسئلہ "جو" کی "و" گرانے کا تھا اور یہاں "ستارے" کی "ے" گرانے کا ہے۔ لیکن میری فہم کے مطابق دونوں معاملہ یکساں ہے کہ آخری رکن متحرّک ہے (جُ اور رِ)۔
"ے" گرانا عام بات ہے (بالکل "و" اور "الف" کی طرح)، لیکن مصرعہ کے آخر میں اسے (یا کوئی بھی حرف علت) گرانے سے وہ لفظ بآسانی نہیں پڑھا جا سکتا۔
اور جو درج ذیل مصرعے ہیں:
عمر کو بھی تو نہیں ہے پائیداری ہائے ہائے
مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائے
ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں
تو ان سب مثالوں میں گرائی جانے والی "ے" سے پہلے "ء" ہے، اور "ءِ" پڑھنا ویسا دشوار نہیں جیسا جُ یا رِ پڑھنا ہے۔
اگر قدماء کے یہاں اس کے علاوہ کوئی مثال (کہ یہ مثال مستثنیٰ محسوس ہوتی ہے) مل جائے تو میں آپ کا بہت ممنون و مشکور رہوں گا۔ :)
جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور جناب اعجاز عبید صاحب میرے لیے قابل صد احترام بزرگوں میں سے ہیں اور میں ان کی آرا کی بھی عزت کرتا ہوں لیکن وہ ان کی ذاتی پسند و نا پسند کا معاملہ ہے۔
لیکن شعر کے آخر میں الف، واؤ یا یے کا گرانا میرے نزدیک اس لیے سو فیصد درست ہے کہ اساتذہ کے کلام میں کئی ایسی مثالیں مل جائیں گی۔ ہر دو میر و غالب کے کے کلام میں ایسی مثالیں میری نظر سے گزری ہیں۔۔۔ گو کہ فی الوقت ذہن میں وہ اشعار نہیں آ رہے لیکن جیسے ہی یاد آتے ہیں میں عرض کر دوں گا۔
ویسے ہماری اپنی ایک غزل ہے:
داستانِ شبِ غم گر وہ سنانے لگ جائیں
سننے والوں کے تو بس ہوش ٹھکانے لگ جائیں
اس غزل کے تو ہر شعر میں بعینہٖ یہی معاملہ ہے کیونکہ اس کی تو ردیف میں ہی "یں" کا اخفا ہو رہا ہے اور اس زمین میں بلا مبالغہ 100 سے زائد شعرا نے غزلیں کہی ہیں اور ان سب نے "جائیں" کی "یں" کو گرایا ہے۔
محمد یعقوب آسی — اپریل 29، 2013 3:53 شام
بہت آداب جناب فاتح صاحب۔ تاہم مجھے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ ہمزہ کی بات اور ہے۔
الف عین صاحب، شوکت پرویز صاحب، عزیزہ مدیحہ گیلانی ۔
فاتح — اپریل 29، 2013 3:56 شام
بہت آداب جناب فاتح صاحب۔ تاہم مجھے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ ہمزہ کی بات اور ہے۔
الف عین صاحب، شوکت پرویز صاحب، عزیزہ مدیحہ گیلانی ۔
وہ کیسے جناب آسی صاحب؟ ہمزہ اگر مکمل مصوتے کے طور پر آ رہا ہو تو وہ ر یا کسی بھی دوسرے حرف سے مختلف کیسے ہو سکتا ہے
محمد یعقوب آسی — اپریل 29، 2013 3:57 شام
دیکھیں کتنا سوئیٹ لکھا ہے میری آپا نے :rolleyes:

محسن وقار علی صاحب، سمجھا کریں نا! عینی شاہ کی کچھ مجبوریاں بھی تو ہیں! اپنی آپا کو خوش نہیں رکھیں گی، تو کھانا کون پکائے گا؟
محسن وقار علی — اپریل 29، 2013 4:00 شام
محسن وقار علی صاحب، سمجھا کریں نا! عینی شاہ کی کچھ مجبوریاں بھی تو ہیں! اپنی آپا کو خوش نہیں رکھیں گی، تو کھانا کون پکائے گا؟
بالکل انکل(y)
محمد یعقوب آسی — اپریل 29، 2013 4:03 شام

میرا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ عینی شاہ کو پکانا کچھ نہیں آتا! ۔۔۔ نہیں، ہرگز نہیں!
خیالی پلاؤ سنا ہے اتنا اچھا پکاتی ہیں کہ سارے کا سارا خود ہی کھا جاتی ہیں۔
فاتح — اپریل 29، 2013 4:04 شام
میرا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ عینی شاہ کو پکانا کچھ نہیں آتا! ۔۔۔ نہیں، ہرگز نہیں!
خیالی پلاؤ سنا ہے اتنا اچھا پکاتی ہیں کہ سارے کا سارا خود ہی کھا جاتی ہیں۔
اور دماغ بھی تو پکاتی ہے اتنا زبردست :rollingonthefloor:
عینی شاہ — اپریل 29، 2013 4:07 شام
محسن وقار علی صاحب، سمجھا کریں نا! عینی شاہ کی کچھ مجبوریاں بھی تو ہیں! اپنی آپا کو خوش نہیں رکھیں گی، تو کھانا کون پکائے گا؟
اچھا کوئی بات نہیں انکل آپ بھی شروع ہو گئے نا میرے خلاف ۔۔اور اس تھریڈ کو گوسپ تھریڈ نا بنائیں ورنیہ شامت آ جانی ہے میری :atwitsend:
عینی شاہ — اپریل 29، 2013 4:08 شام
اور دماغ بھی تو پکاتی ہے اتنا زبردست :rollingonthefloor:
کون آپا نا ۔۔جی جی بالکل :pبہت مزے کا ہوتا ہے کھایا ہے میں نے بکرے کا دماغ :p
فاتح — اپریل 29، 2013 4:11 شام
اچھا کوئی بات نہیں انکل آپ بھی شروع ہو گئے نا میرے خلاف ۔۔اور اس تھریڈ کو گوسپ تھریڈ نا بنائیں ورنیہ شامت آ جانی ہے میری :atwitsend:
وہی تو ہمارا مقصد ہے کہ شامت آئے ہاہاہاہاہاہاہا
عینی شاہ — اپریل 29، 2013 4:14 شام
وہی تو ہمارا مقصد ہے کہ شامت آئے ہاہاہاہاہاہاہا
:cautious: میں نے کیا کیا ہے اب یہاں :(
فاتح — اپریل 29، 2013 4:16 شام
:cautious: میں نے کیا کیا ہے اب یہاں :(
ایویں ای شوقیہ شامت بلانے کو دل کر رہا ہے بس۔۔۔ :rollingonthefloor:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86-%D8%A2%D8%A8%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B2%D8%B9%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%AA%D9%84%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84.63262/page-2