ان آبلوں کے زعم میں پاؤں تلے بھی دیکھ۔۔۔۔ ہماری ایک غزل

محمد یعقوب آسی — اپریل 30، 2013 12:18 شام
میں نے تو ابھی تبصرہ کیا ہی نہیں عزیزہ! مدیحہ گیلانی ! ہوشیار رہئے گا بلکہ تیار رہئے گا۔
بجلی نہ خود جم کے ٹکتی ہے، نہ ٹک کے کام کرنے کا موقع دیتی ہے۔
نیرنگ خیال — اپریل 30، 2013 12:45 شام
اوہو۔۔بھئی یہ اتنا بڑا الزام تو مت لگائیں ہم پر ۔۔کہاں کےاشعار اور کہاں کی شاعرہ ۔۔آپکا تبصرہ پڑھ کر مسکرائے بنا نہیں رہ سکے :)
لیکن بہرحال آپکا شکریہ کہ آپ کو ہماری یہ تُک بندی پسند آئی :)
اور ہاں یاد آیا فرشی آداب و سلام کے لیئے بھی ممنون ہیں ۔ شاد آباد رہیے۔:)
ارے اپیا اتنے سنجیدہ تبصرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔۔۔ :) چلو یہ بھی اچھا ہوا۔۔۔ :)
ہاہاہاہا فرشی آداب و سلام آپ تک پہنچا۔۔ اسکے لیے گڑیا کا ممنون ہوں :)
محسن وقار علی — اپریل 30، 2013 1:02 شام
لیکن عینی نے آپکو کراس دیا نہیں ہے محسن بیٹے :)
ہائیں:eek::eek::eek:
اتنا زیادہ "سچ" بولنے پر بھی نہیں دیا:confused:
اس دن ضرور سورج مغرب سے نکلا ہو گا:battingeyelashes:
مدیحہ گیلانی — اپریل 30، 2013 1:30 شام
میں نے تو ابھی تبصرہ کیا ہی نہیں عزیزہ! مدیحہ گیلانی ! ہوشیار رہئے گا بلکہ تیار رہئے گا۔
بجلی نہ خود جم کے ٹکتی ہے، نہ ٹک کے کام کرنے کا موقع دیتی ہے۔
ارے انکل ہم نے تو تبصرے کا ذکر ہی نہ کیا ہے ۔۔
ہم نے تو آپ کےکہے گئے الفاظ ''اچھی کوشش'' کا شکریہ ادا کرنے کی جسارت فرمائی تھی ۔
آپ کیجئے تبصرہ ہمیں مطلق اعتراض نہ ہے ۔۔ :)
ویسے یہاں آپ نے بجلی کس کو کہا ہے :battingeyelashes:
مدیحہ گیلانی — اپریل 30، 2013 1:30 شام
ہائیں:eek::eek::eek:
اتنا زیادہ "سچ" بولنے پر بھی نہیں دیا:confused:
اس دن ضرور سورج مغرب سے نکلا ہو گا:battingeyelashes:
اب یہ تو آپکو پتہ ہوگا کہ کیوں نہیں دیا گیا آپکو کراس :battingeyelashes::)
مدیحہ گیلانی — اپریل 30، 2013 1:32 شام
لاجواب کلام ۔۔۔ بہت خوب
حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ
آپکا بہت شکریہ محترم ۔سلامت و شاد رہیں ۔
محسن وقار علی — اپریل 30، 2013 1:32 شام
اب یہ تو آپکو پتہ ہوگا کہ کیوں نہیں دیا گیا آپکو کراس :battingeyelashes::)
میرا خیال ہے کہ عینی کا ماؤس خراب ہو گیا ہو گا:rolleyes:
مدیحہ گیلانی — اپریل 30، 2013 1:33 شام
حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے​
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ​

لاجواب کلام ہے، داد قبول کیجیے​
آپکا شکریہ رحمت صاحب ۔
مدیحہ گیلانی — اپریل 30، 2013 1:34 شام
میرا خیال ہے کہ عینی کا ماؤس خراب ہو گیا ہو گا:rolleyes:
نہیں ماؤس تو بالکل ٹھیک ہے :) انہوں نے تو کسی اور وجہ سے نہیں دیا نا کراس ۔۔اب آپ کی باری سوچنے کی :)
محمد یعقوب آسی — اپریل 30، 2013 3:20 شام
ویسے یہاں آپ نے بجلی کس کو کہا ہے :battingeyelashes:

چور (مذکر مؤنث مشمول) کے سر میں جوئیں!!
صائمہ شاہ — اپریل 30، 2013 3:44 شام
ارے واہ مدیحہ آپ نے اپنے اندر چُھپی شاعرہ کا تو کبھی تعارف ہی نہیں کروایا داد قبول کیجیے خوبصورت کلام ہے خاص طور پر یہ شعر
حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ
صائمہ شاہ — اپریل 30، 2013 4:32 شام
تکنیکی تبصرہ تو نہیں کر سکتی لیکن پھر بھی اتنا ضرور کہوں گی آپ کے کلام میں پُختگی جھلکتی ہے لکھتی رہا کریں :)
مدیحہ گیلانی — اپریل 30، 2013 8:44 شام
ارے واہ مدیحہ آپ نے اپنے اندر چُھپی شاعرہ کا تو کبھی تعارف ہی نہیں کروایا داد قبول کیجیے خوبصورت کلام ہے خاص طور پر یہ شعر
حاصل تھے زیست کا جو وہ لمحے نہیں رہے
مجھ کو مری ہی ذات میں اب چیختے بھی دیکھ
اشعار پسند کرنے کا بے حد شکریہ صائمہ لیکن آپ خود کہاں پائی جاتی ہیں ؟ آجکل تو بالکل ہی نظر نہیں آ رہیں :)
ویسے اس لحاظ سے یہ غزل تو بھاگوان ثابت ہوئی ہمارے لیئے کہ آپ اسی بہانے یہاں تشریف تو لائیں ۔آتی رہا کیجئے نا :)
تکنیکی تبصرہ تو نہیں کر سکتی لیکن پھر بھی اتنا ضرور کہوں گی آپ کے کلام میں پُختگی جھلکتی ہے لکھتی رہا کریں :)
آپ کی محبت ہے صائمہ کہ آپ کو ہماری تُک بندی میں پختگی کی جھلک نظر آئی :) شاد آباد رہیں ۔
صائمہ شاہ — اپریل 30، 2013 8:52 شام
آپ اسی بہانے یہاں تشریف تو لائیں ۔آتی رہا کیجئے نا :)
آپ لکھتی رہیں ہم آتے رہیں گے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86-%D8%A2%D8%A8%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B2%D8%B9%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%AA%D9%84%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84.63262/page-4