ذوالفقار نقوی — جون 12، 2016 8:10 صبح
نعت رسول (ص )
انکار کی سبیل کر ، اقرار لے کے آ
اپنی زبان ِ گُنگ پہ گفتار لے کے آ
طہ کا جس میں رنگ ہو ، خوشبوئے ھل اتا
والیل کے جمال سا معیار لے کے آ
جس میں خریدے جا سکیں دُر ہائے مصطفی ؐ
سودائے عشق کا وہی بازار لے کے آ
الحاد سر اُٹھائے ھے دہلیز پر کھڑا
ایمان میں بجھی ہوئی تلوار لے کے آ
نخوت کے پیڑ کیوں اُگیں ارض ِ خلوص پر
احمد ؐ کے در سے غنچہ ء ایثار لے کے آ
سب ساکنان ِ قصر ہیں بے کل، تو چھوڑ دے
اُس بوریا نشین سا مختار لے کے آ
ہیں زلزلوں کے درمیاں خستہ عمارتیں
آقائے نامدار سا معمار لے کے آ
ظلت کدے میں روزن ِ ایمان کھول دے
آ شمعِ شش جہات سے انوار لے کے آ ذوالفقار نقوی
نور وجدان — جون 28، 2016 4:53 صبح
نعت لکھنے کو ہنر چاہیے اور سلیقہ بھی تو نعت پڑھنے میں مزہ آتا ہے ۔۔۔مزہ اگیا ہے
حسن محمود جماعتی — جون 28، 2016 6:21 صبح
خوبصورت کلام ۔ اللہ اور اس کا حبیب جزائے خیر دیں۔۔۔
سیدہ شگفتہ — جون 28، 2016 6:52 صبح
بہت خوبصورت کلام
ہر ایک شعر ہر ایک مصرعہ بہت خوبصورت
سیدہ شگفتہ — جون 28، 2016 6:57 صبح
سب ساکنان قصر ہیں بے کل، تو چھوڑ دے
اس بوریا نشین سا مختار لے کے آ
سیدہ شگفتہ — جون 28، 2016 6:58 صبح
ہیں زلزلوں کے درمیاں خستہ عمارتیں
آقائے نامدار سا معمار لے کے آ
محمدابوعبداللہ — جون 28، 2016 7:47 صبح
بہت خوب
سید لبید غزنوی — جون 28، 2016 8:59 صبح
نعت گوئی محبت نبی ﷺ کے اظہار کا بہترین طریقہ ۔۔۔محبت جتنی زیادہ الفاظ میں چاشنی اور شیرینی اتنی ہی زیادہ ۔۔۔
خوب صورت شراکت ۔۔۔خوش رہیں ۔۔۔آباد رہیں۔۔سلامت رہیں۔۔
سید لبید غزنوی — جون 28، 2016 10:07 صبح
عمدہ شراکت
محمد بلال اعظم — جون 28، 2016 12:55 شام
سبحان اللہ
تمام اشعار ایک سے بڑھ کر ایک
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 3:35 شام
نعت لکھنے کو ہنر چاہیے اور سلیقہ بھی تو نعت پڑھنے میں مزہ آتا ہے ۔۔۔مزہ اگیا ہے
ممنون ہوں۔۔۔۔۔نوازش
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 3:35 شام
سبحان اللہ
تمام اشعار ایک سے بڑھ کر ایک
بہت شکریہ جناب
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 3:38 شام
نعت گوئی محبت نبی ﷺ کے اظہار کا بہترین طریقہ ۔۔۔محبت جتنی زیادہ الفاظ میں چاشنی اور شیرینی اتنی ہی زیادہ ۔۔۔
خوب صورت شراکت ۔۔۔خوش رہیں ۔۔۔آباد رہیں۔۔سلامت رہیں۔۔
تشکر
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 3:38 شام
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 3:40 شام
بہت خوبصورت کلام
ہر ایک شعر ہر ایک مصرعہ بہت خوبصورت
نوازش
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 3:43 شام
خوبصورت کلام ۔ اللہ اور اس کا حبیب جزائے خیر دیں۔۔۔
تشکر جناب
حسن ترمذی — جون 28، 2016 3:56 شام
سبحان اللہ سبحان اللہ
پیارے کے لیے جو بھی کہا جائے وہ پیارا ہوجاتا ہے
اور کہنے والا اس کا پیارا بن جاتا ہے..
بہت شکریہ نقوی صاحب
ذوالفقار نقوی — جون 29، 2016 5:17 صبح
سبحان اللہ سبحان اللہ
پیارے کے لیے جو بھی کہا جائے وہ پیارا ہوجاتا ہے
اور کہنے والا اس کا پیارا بن جاتا ہے..
بہت شکریہ نقوی صاحب
بہت شکریہ محترم ۔۔۔کاش میں ان کا پیارا ہو جاؤں
محمد خرم یاسین — جون 29، 2016 5:21 صبح
نعت رسول (ص )
انکار کی سبیل کر ، اقرار لے کے آ
اپنی زبان ِ گُنگ پہ گفتار لے کے آ
طہ کا جس میں رنگ ہو ، خوشبوئے ھل اتا
والیل کے جمال سا معیار لے کے آ
جس میں خریدے جا سکیں دُر ہائے مصطفی ؐ
سودائے عشق کا وہی بازار لے کے آ
الحاد سر اُٹھائے ھے دہلیز پر کھڑا
ایمان میں بجھی ہوئی تلوار لے کے آ
نخوت کے پیڑ کیوں اُگیں ارض ِ خلوص پر
احمد ؐ کے در سے غنچہ ء ایثار لے کے آ
سب ساکنان ِ قصر ہیں بے کل، تو چھوڑ دے
اُس بوریا نشین سا مختار لے کے آ
ہیں زلزلوں کے درمیاں خستہ عمارتیں
آقائے نامدار سا معمار لے کے آ
ظلت کدے میں روزن ِ ایمان کھول دے
آ شمعِ شش جہات سے انوار لے کے آذوالفقار نقوی
ما شااللہ۔ سبحان اللہ۔ سر جی
خوشبوئے ھل اتا
کی وضاحت فرما دیجیے۔ مزید یہ کہ کیا اس نعتِ پاک کو کاپی کرنے کی اجازت ہے ؟
سید لبید غزنوی — جون 29، 2016 7:25 صبح
خوش رہیں اللہ آپ کی نبی ﷺ سے محبت کو آپ کے لیے نجات کا ذریعہ بنا دے آمین