خلیل بھائی ، نظمیں تو میں نے کم ہی لکھی ہیں اور ان میں سے کئی نظمیں یہاں پوسٹ بھی کرچکا ہوں ۔ نظم لکھنے کے لئےجتنی فرصت اور ذہنی فراغت درکار ہوتی ہے وہ کم ہی میسر آتی ہے ۔ عدیم الفرصت لوگوں کے لئے غزل کی صنف غنیمت ہے کہ ایک ایک دو دو کرکے اشعار ہوتے رہتے ہیں اور غزل ہوجاتی ہے ۔
"رومانوی دور" کی ایک پرانی نظم ردی کی ٹوکری میں جانے سے بچ گئی ہے ۔ محمداحمد بھائی کو بہت پسند آئی تو سوچا کہ اسے یہاں لگادیا جائے ۔
