اک پرانی غزل

نیرنگ خیال — مارچ 3، 2014 11:32 صبح
میں دوبارہ لکھ دوں گا وہ غزل، لیکن تو پھر گم کر دے گا ڈائری۔ بھائی کی وقعت ہی نہیں رہ گئی اب تو :(
یارا وہ سینسز کی سرکاری کاپی تھی۔۔۔ پتا نہیں کدھر گئی۔۔۔۔
نیرنگ خیال — مارچ 3، 2014 11:34 صبح
میں نے بھی ایک بار شعر کہا تھا۔۔۔
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے۔۔۔ بعد میں پتا چلا یہ تو میر کا شعر ہے۔۔۔ اس کا بقیہ کلام پڑھا تو شاعری سے ہاتھ اٹھا لیا۔۔۔ بھئی ہوبہو نقل کر گیا میری۔۔۔۔۔۔ :D
سلمان حمید — مارچ 3، 2014 11:51 صبح
میں نے بھی ایک بار شعر کہا تھا۔۔۔
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے۔۔۔ بعد میں پتا چلا یہ تو میر کا شعر ہے۔۔۔ اس کا بقیہ کلام پڑھا تو شاعری سے ہاتھ اٹھا لیا۔۔۔ بھئی ہوبہو نقل کر گیا میری۔۔۔ ۔۔۔ :D
یار یہ من و عن نقل کیسے ہو جاتی ہے؟ تو نے بوٹا بوٹا پتا پتا کیوں نہ لکھا؟
نیرنگ خیال — مارچ 3، 2014 12:39 شام
یار یہ من و عن نقل کیسے ہو جاتی ہے؟ تو نے بوٹا بوٹا پتا پتا کیوں نہ لکھا؟
یار۔۔ بس پتے کو دیکھ کر تو بوٹا یاد آیا تھا۔۔۔ اور بوٹے سے گل۔۔۔۔ ;):p
جاسمن — ستمبر 25، 2021 4:54 شام
ہم سے ملو کہ ہم ہیں وہ بے نام سے بشر
جب سے ملے ہیں تجھ سے تو خود سےنہیں ملے

اے یار آج دیکھ تو لے راہ پر تری
پتھر پڑے ہوئے ہیں کہ ہم ہیں گرے پڑے
واہ بھئی واہ! بہت خوب! خوبصورت اشعار۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84.72473/page-2