اگر ذوقِ تماشا ہے تو جانے دو

La Alma — جون 14، 2025 6:41 شام
اگر ذوقِ تماشا ہے تو جانے دو
کسی دن روبرو خود کو بھی آنے دو
درِ ماضی سے اِس پل کو بلانے دو
غضب ہو گا جو مل جائیں زمانے دو
چراغِ آرزو ہی کیوں فقط گُل ہو !!
سبھی اس بزم کی شمعیں بجھانے دو
عجب کیا ہے فریبِ ذات سے نکلو
خرد کو اس جنوں میں آزمانے دو
چلیں گے برف کے ہم ریگزاروں پر
نشاں صحرا نوردی کے مٹانے دو
اِسی بھٹی سے کندن بن کے نکلیں گے
خرابے میں ہی جی اپنا جلانے دو
نہ ہو اِن کو کسی غم کی خبر المٰیؔ
سرِ تربت گُلوں کو مسکرانے دو
مریم افتخار — جون 14، 2025 7:02 شام
درِ ماضی سے اِس پل کو بلانے دو
غضب ہو گا جو مل جائیں زمانے دو
اِسی بھٹی سے کندن بن کے نکلیں گے
خرابے میں ہی جی اپنا جلانے دو
نہ ہو اِن کو کسی غم کی خبر المٰیؔ
سرِ تربت گُلوں کو مسکرانے دو
کیا ہی خوبصورت خیال ہے اور کیا ہی خوبصورت انداز بیاں!
واہ واہ۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
محب علوی — جون 14، 2025 7:07 شام
بہت خوب ۔
عرصہ دراز بعد پوسٹ دیکھی۔
مریم افتخار — جون 14، 2025 7:10 شام
بہت خوب ۔
عرصہ دراز بعد پوسٹ دیکھی۔
لا المی آتی ہیں اب اکثر لیکن آپ نہیں آتے۔ ویسے اگر ووٹ مانگنے آئے ہیں تو آپ کو پتہ ہی ہے، یہ ووٹ میرا ہے! کیوں لا المی؟ :D
محب علوی — جون 14، 2025 7:29 شام
لا المی آتی ہیں اب اکثر لیکن آپ نہیں آتے۔ ویسے اگر ووٹ مانگنے آئے ہیں تو آپ کو پتہ ہی ہے، یہ ووٹ میرا ہے! کیوں لا المی؟ :D
اچھا، میں نے جب جب بھی دیکھا مجھے نظر نہیں آئیں۔
نہیں، یہ سوچا بھی نہیں مریم افتخار
La Alma پرانی لائبریرین ہیں اور خاطر تعلق کے تقاضوں کو سمجھتی ہیں۔
یاز — جون 14، 2025 8:47 شام
ماضی سے اِس پل کو بلانے دو
غضب ہو گا جو مل جائیں زمانے دو
بہترین
La Alma — جون 14، 2025 9:13 شام
کیا ہی خوبصورت خیال ہے اور کیا ہی خوبصورت انداز بیاں!
واہ واہ۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
بہت خوب ۔
عرصہ دراز بعد پوسٹ دیکھی۔
انتہائی نوازش!
اپنی باقی ماندہ غزلیں بھی ووٹنگ سے قبل پیش کر دوں۔ دو تبصرے تو پکے ہیں۔🙂
La Alma — جون 14، 2025 9:15 شام
لا المی آتی ہیں اب اکثر لیکن آپ نہیں آتے۔ ویسے اگر ووٹ مانگنے آئے ہیں تو آپ کو پتہ ہی ہے، یہ ووٹ میرا ہے! کیوں لا المی؟ :D
اچھا، میں نے جب جب بھی دیکھا مجھے نظر نہیں آئیں۔
نہیں، یہ سونا بھی نہیں مریم افتخار
La Alma پرانی لائبریرین ہیں اور خاطر تعلق کے تقاضوں کو سمجھتی ہیں۔
ہمارے گاؤں کا وڈیرا جہاں کہتا ہے وہاں ہم ووٹ ڈال آتے ہیں۔ یہاں بھی کوئی میرِ کارواں ڈھونڈتے ہیں۔
La Alma — جون 14، 2025 9:16 شام
بہت شکریہ!
آپ بھی الیکشن میں کھڑے ہیں؟ 🤔
یاز — جون 14، 2025 9:19 شام
بہت شکریہ!
آپ بھی الیکشن میں کھڑے ہیں؟ 🤔
اوہ۔ چنگا پھڑیا جے
مریم افتخار — جون 14، 2025 9:22 شام
بہت شکریہ!
آپ بھی الیکشن میں کھڑے ہیں؟ 🤔
نہیں یہی وہ میر کارواں ہیں جن کی آپ کے وڈیرا سسٹم کو تلاش ہے!!
محب علوی — جون 14، 2025 9:36 شام
ہمارے گاؤں کا وڈیرا جہاں کہتا ہے وہاں ہم ووٹ ڈال آتے ہیں۔ یہاں بھی کوئی میرِ کارواں ڈھونڈتے ہیں۔
ابھی ڈھونڈنا ہے ؟؟؟
میر کارواں بقلم خود پوسٹ کرکے بتا رہا ہے اور پھر بھی ڈھونڈا جا رہا ہے۔
امین شارق — جون 15، 2025 5:19 شام
بہت خوب
گُلِ یاسمیں — جون 15، 2025 5:22 شام
چراغِ آرزو ہی کیوں فقط گُل ہو !!
سبھی اس بزم کی شمعیں بجھانے دو
زبردست
نہ ہو اِن کو کسی غم کی خبر المٰیؔ
سرِ تربت گُلوں کو مسکرانے دو
بہت ہی زبردست کہ کچھ پھول تو کھلتے ہی مزاروں کے لئے ہیں
محمد عبدالرؤوف — جون 15، 2025 6:31 شام
بہت خوب، بہت خوب ماشاء اللّٰه
اے خان — جون 15، 2025 6:31 شام
بہت خوب ❤️
قسم لے لو! یہ ہم نے ووٹ کی لالچ میں نہیں کہا
محمد عبدالرؤوف — جون 15، 2025 6:32 شام
آپ کہاں گم ہیں حضرت۔۔۔
La Alma — جون 15، 2025 9:27 شام
متشکرم!
La Alma — جون 15، 2025 9:28 شام
زبردست
بہت ہی زبردست کہ کچھ پھول تو کھلتے ہی مزاروں کے لئے ہیں
پسندیدگی اور تبصرے کے لیے بہت شکریہ!
La Alma — جون 15، 2025 9:29 شام
بہت خوب، بہت خوب ماشاء اللّٰه
بہت نوازش !
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%AF%D8%B1-%D8%B0%D9%88%D9%82%D9%90-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AA%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%D8%AF%D9%88.121595/