جیا رائو ۔۔ صاحبہ
آداب و سلامِ مسنون
بزم میں آپ کی غزل نظر نواز ہوئی پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔۔کہ ابھی غزل لکھنے والے موجودہیں
گزشتہ کئی مہینوں سے شہرکراچی کے ادبی فورمز اور نشتوں میں ایک غلغلہ برپا ہے کہ ادب روبہ
زوال ہے، اس موضوع پر بہت تفصیلی گفتگو ہوئی اس کا پہلا سبب قاری کا اد ب سے دور ہونا
قرار پایا۔دوسرا سبب قلمکاروں کا اپنے قلم کی حرمت کا خیال نہ رکھنا اور غیر صحت مند کام اور
نئے کہنے والوں کی کمی گردانا گیا۔
۔۔۔ مجھ ایسوں کی رائے تو خیر ۔۔۔۔ نقار خانے میں طوطی کی آواز کے مصداق ہے۔۔ مگر جب
ہم آپ جیسے لکھنے والوں کو دیکھتے ہیں۔۔ دل سرشاری سے رقصاں رہتا ہے، کہ ابھی نسل ِ نو کو
سنا ہی نہیں گیا ،، پڑھا ہی نہیں گیا تو ۔۔ کیسے ادب کے روبہ زوال ہونے کی بات کی جارہی ہے۔
یہ محض جنبدارانہ رائے کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔ آپ کی پیش کردہ غزل پڑھ کر بے اختیار معبدِجاں
سے واہ۔ سبحان اللہ کی بازگشت سننے کو میسر آئی ۔ ماشا اللہ کیا پختہ انداز ہے۔۔ خوب مشق اور
خوب مطالعے کی دلیل ہے۔۔۔مطلع تا آخر سبھی اشعار بہت خوب ہیں۔
خاص طور پر یہ شعر :
کسی گمنام ہستی کا کسی مایوس چوکھٹ پر
امیدوں کے دیئے چپکے سے دھر جانا محبت ہے
مجھ ناچیز کی جانب سے ڈھیروں داد اور نیک خواہشات آپ کی خدمت میں۔۔ گر قبول افتد ۔۔زہے
عزوشرف۔۔ امید ہے آپ یہ سلسلہ یونہی جاری رکھیں گی اور گاہے بگاہے آپ کا دیگر کلام بھی مجھ
ایسے طفلِ مکتب کو پڑھنے کو ملے گا۔ ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ دو ایک صاحبان نے آپ
غزل کے پوسٹ مارٹم کا ذکر کیا ہے ان کی خدت میں عرض ہے کہ پوسٹ مارٹم کا معاملہ بعد از مرگ
کے ہے۔ یہ غزل تو خود اپنی ذات میں زندگی کا جیتا جاگتا شاہکار ہے۔ الف عین صاحب کی بات کسی
اپنے پہ/// کی وضاحت کرتا چلوں کہ ۔۔ یہ صحیح ہے۔۔ اس میں کھٹکنے والی کوئی بات مجھے نظر نہیں آئی۔
بہر کیف۔۔۔کسی معاملے پر سیر حاصل گفتگو ہرکس وناقص کو سزاوار نہیں۔۔۔ مجھے اپنے کوتاہ علم ہونےکا
بخوبی ادراک ہے۔اب جب کہ میری مادری زبان اردو نہیں ۔ لہذا ضبط ِ تحریر میں لاتے ہوئے کوئی
بھی لفظ آپ کو ناگوار گرزنے کا موجب بھی بن سکتاہے۔ اس ضمن میں کوئی بھی غلطی سرزد ہونے پر
دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں۔
شہرِ خرابات۔۔۔۔۔ کراچی سے
نیاز مند
م،م،مغل
وعلیکم اسلام
ا!!

اس قدر حوصلہ افزائی و پزیرائی کا بہت بہت شکریہ م۔م مغل صاحب۔
سمجھ نہیں آ رہا اب ہم کیا کہیں۔
سو چپ سادھ لینا ہی بہتر ہے۔

آپ کے الفاظ کا ایک بار پھر شکریہ۔