مغزل — جنوری 18، 2008 11:00 صبح
لو بھئی غزل اوہ معافی چاہتاہوں۔۔۔ جویریہ رائو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاحول پڑھو ۔۔۔
یہ حجازی میاں تو مجھے کسی تنقیدی قبیلے لگتے ہیں۔ بہر حال میں ان کی
جانب میں ایک وضاحت کرتا چلوں کہ ادب کی 300 سالہ تاریخ میں ایسے
کردار ہر دور میں موجود رہے ہیں۔۔ اور ان کا عمل بذاتِ خود تحریک دینا ہوتا
ہے نہ کہ تخریب۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو ۔۔ منھ پت پھلائو۔۔ ۔۔ مسکرائو ۔۔۔شاباش
اور نئی نویلی عروسِ غزل کا شرماتا لجاتا مکھڑا ۔۔ دکھائو۔۔ ۔۔۔۔۔
ایک معترف
م۔م۔مغل
محسن حجازی — جنوری 18، 2008 12:14 شام
مغل صاحب؟ کیا کہا؟ ہم تین سو سال پرانے ہیں؟ یہ آپ اور جیہ کر کیا رہے ہیں ہمارے ساتھ؟ ہماری عمر شریف کے متعلق للہ اس قدر اشتباہ مت پیدا کیجئے!
مغل صاحب کی تو اپنی تحریروں سے 'بوسیدگی' ہویدا ہے گویا معلوم ہوتا ہے غالب کے دور میں علم عروض پڑھایا کرتے تھے۔ مغل صاحب اندازتحریر کے مطابق آپ بھی کوئی دو سو کے سنہ میں معلوم ہوتے ہیں

محسن حجازی — جنوری 18، 2008 12:19 شام
یعنی آپ کا ٹھیک وہی مظلب ہے جو ہمیں سمجھ میں آیا ہے ؟؟
آپ کا مظلب ہے کہ میں یعنی جویریہ رفیق راؤ کسی سے غزلیں لکھواتی ہوں ؟؟؟
یعنی یہ ہمارے الفاظ، ہمارے خیالات اور ہمارےاحساسات نہیں بلکہ ادھار کے ہیں ؟؟
یہی کہنا چاہا نا آپ نے ؟؟؟؟؟؟؟لیجیے حاضرین محفل! ہماری بدولت خاتون کا مکمل نام تو سامنے آیا آئندہ تنقیدی جائزے میں گھبرا کر ٹھیک ٹھیک عمر بھی سامنے آ جائے گی جو کہ وگرنہ بحوالہ خواتین امر محال ہے

محمد وارث — جنوری 18، 2008 2:49 شام
بہت شکریہ وارث صاحب۔
آب کی رائے جان کر بہت اچھا لگا۔
اور یقیناً ہم سب کو بھی بہت اچھا لگے گا اگر آپ اپنے کلام سے اس خوبصورت محفل کو نوازتی رہیں گی تو۔
محمد وارث — جنوری 18، 2008 4:19 شام
شمشاد — جنوری 18، 2008 5:18 شام
تو انہیں پڑھنے کو کوشش نہ کریں ناں، نہ فارسی پڑھیں گے نہ تیل بیچنا پڑے گا۔
جیا راؤ — جنوری 19، 2008 3:41 شام
جیا راؤ — جنوری 19، 2008 3:45 شام
شمشاد — جنوری 19، 2008 4:01 شام
محسن بھائی جیا صاحبہ نے بہت خوب لکھا ہے جواب آن غزل کے طور پر۔
ویسے جیا صاحبہ کو میں ایک بات بتا ہی دوں، ہو سکتا ہے انہیں معلوم نہ ہو کہ محسن بھائی بھی بہت اعلٰی شاعری کرتے ہیں۔ کیا ہوا جو ان کا پہلا دیوان، جو چھ آنے کی ایک کاپی پر منحصر تھا، پرنالے کے راستے لاہور کی سڑکوں پر بہہ گیا تھا۔
محسن حجازی — مارچ 20، 2008 1:16 شام
ہمیں علم ہوتا کہ زندگی میں شمشاد بھائی بھی ملیں گے تو دیوان کو بہنے تو نہ دیتے!
جیا راؤ — مارچ 20، 2008 5:51 شام
دوبارہ تیار کر لیجئے دیوان کتنا وقت لگتا ہے !

محسن حجازی — مارچ 24، 2008 6:43 صبح
آپ کر دیجئے ہم معقول معاوضہ دیں گے۔ پہلی غزل بطور نمونہ ارسال کیجئے۔

ابن سعید — دسمبر 11، 2009 8:14 صبح
ایک اور خوبصورت تخلیق جو میری نظروں سے اوجھل رہی۔