المی جی ۔ دیکھیے ! کیوں کہ شاعر ابھی بھی مجبوراََ ارتقاء پذیر ہے اس لیے لامحالہ شاعر کی ذات میں ابا جی کی ذات گرامی کا عکس بھی وقوع پذیر ہونا شروع ہو گیا ہے ۔
بہت خوب ، کیا اچھی غزل ہے ، عاطف بھائی! بہت اچھے!
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
مطلع خوب ہے ! واہ!
چوتھے شعر پر آئینے کے بارے میں لا المی صاحبہ کا تبصرہ غور طلب ہے ۔
علوی صاحب ، قفص اب عربی میں اتنی دفعہ ایسا دیکھا کہ کہ لگتا ہے اردو میں بھی یہی صحیح ہوتا ہو گا ۔
نہ جانے اردو میں شامل ہوتے وقت یہ ص کس طرح اور کیوں س میں بدل گیا ؟
جاسمن — مئی 14، 2023 3:29 شام
واہ بھئی واہ۔
بہت پیارے اشعار۔
بہت خوب!
ڈھیروں داد قبول فرمائیے ۔
اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا