ایک غزل پیش خدمت ہے

مغزل — جنوری 20، 2009 6:24 صبح
چلیں کسی کی زمین پر کرائے دار بن کر ہی رہ لیتے ہیں

لیکن اس کے لیے اہلیت ثابت کرنا پڑتی ہے ۔ فراز نے عموما دوسروں کی زمینیں استعمال کی مگر انہیں اپنا کر رکھ چھوڑا۔
ہاں اگر محض کرائے دار کی حیثیت سے رہیں گے تومیرے خیال میں وقت کا زیاں ہے ۔ کوشش کیجیے اپنی زمینیں خود تخلیق کریں
اگر کسی کی زمین استعمال کرتے ہیں تو ۔ توارد کا دھڑکا لگا رہے گا ۔ دوم یہ کہ آپ کی ذاتی حیثیت کچھ نہ رہے گے ۔اگر غزل کہنی ہی ہے
تو اس زمین کا حق ادا کیجے کم از کم تین شعر تو ہوں جوزمین پر آپ حق جتاتے ہوں یہ نہ ہو اسی گونج میں رہ جائیں ۔
مغل بھائی آپ کی تمام غزلوں کا کوئی بلاگ ہے ، تو کہاں ہے؟

نہیں دوست ایسا کچھ نہیں ۔ میں نے آج تک اپنی کوئی غزل لکھ کر محفوظ نہیں کی ، تو بلاگ کی بات ہی اور ہے ۔
جو یہاں وہاں کسی فورم پر ہوگی تو مل جائے گی ۔ وگرنہ یہ محض مشقِ سخن ہے ابھی شعر کہنا بہت دور ہے میرا۔
سلیمان جاذب — جنوری 20، 2009 6:44 صبح
ماشااللہ اللہ مزید ترقی دے
مغل بھائی ابھی تو ہم لکھنے کی ابتدا میں ہیں باقی اللہ مالک
خرم شہزاد خرم — جنوری 20، 2009 6:45 صبح
السلام علیکم سلیمان بھائی اچھی غزل ہے بہت اچھی غزل ہے اس کی بحر تو بحرِ خفیف ہے جو وارث صاحب کی محبوب بحر اور اس کے اراکین
فاعلات مفاعلین فعلن ہیں
کیوں وارث صاحب ٹھیک کہا نے میں نے بابا جانی درست ہے نا
م م مغل بھائی اگر شروع شروع میں دوسروں کی زمین اگر مشق کے لیے استعمال کی جائے تع میرے خیال میں بہتر رہے گا اصل میں ہمارا مطالعہ (ہم سے مراد نئے لکھے والے ہیں) کم ہے اس لے ہم اپنی طرف سے نیا لکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ زمین پہلے سے ہوتی ہے خیر میرے خیال میں مشق کے لیے کسی کی زمین پر لکھنا اور جب بحروں کے بارے مین کچھ پتہ چل جائے تو پھر اپنی زمین بھی بنائی جا سکتی ہے
ویسے ایک بات ہے مجھے آج تک یہ پتہ نہیں لگا کہ میں نے جو غزلیں لکھی ہے ان میں سے میری اپنی زمین کون سی ہے ہی
سلمیان بھائی جاری رکھے اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے رہے انشاءاللہ جلد ہی آپ بھی اچھے شاعروں کی قطار میں ہونگے انشاءاللہ اس وقت ہمیں بھی یاد رکھنا ایسا نا ہو کہ؟؟
خرم شہزاد خرم — جنوری 20، 2009 6:51 صبح
ویسے سلمان بھائی آپ اپنی شاعری http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=59
جا کر اپنی شاعری یا پھر اصلاح والے سیکشن میں ارسال کیا کرے شکریہ
مغزل — جنوری 20، 2009 7:02 صبح
م م مغل بھائی اگر شروع شروع میں دوسروں کی زمین اگر مشق کے لیے استعمال کی جائے تع میرے خیال میں بہتر رہے گا اصل میں ہمارا مطالعہ (ہم سے مراد نئے لکھے والے ہیں) کم ہے اس لے ہم اپنی طرف سے نیا لکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ زمین پہلے سے ہوتی ہے خیر میرے خیال میں مشق کے لیے کسی کی زمین پر لکھنا اور جب بحروں کے بارے مین کچھ پتہ چل جائے تو پھر اپنی زمین بھی بنائی جا سکتی ہے

شکریہ خرم میرا مطمحِ‌ نظر بھی یہی ہے ۔ ہاں یہ کہ مجھ میں اتنی جرات نہیں کہ از خود کسی کے کلام کو ’’ مشق ‘‘ سے تعبیر کروں ۔والسلام
خرم شہزاد خرم — جنوری 20، 2009 7:09 صبح
شکریہ خرم میرا مطمحِ‌ نظر بھی یہی ہے ۔ ہاں یہ کہ مجھ میں اتنی جرات نہیں کہ از خود کسی کے کلام کو ’’ مشق ‘‘ سے تعبیر کروں ۔والسلام

جزاک اللہ مغل بھائی بہت خوشی ہوئی آپ کی یہ تحریر پڑھ کر اللہ آپ کو خوش رکھے
مغزل — جنوری 20، 2009 7:34 صبح
شکریہ خرم میاں
سلیمان جاذب — جنوری 20، 2009 1:19 شام
جزاک اللہ مغل بھائی بہت خوشی ہوئی آپ کی یہ تحریر پڑھ کر اللہ آپ کو خوش رکھے

کبھی کبھی تو آپ لوگوں کی تحریر پڑھ کر دادا جی یا د آ جاتے ہیں کہتے تھے میاں اللہ تمہیں خوش رکھے
مغزل — جنوری 21، 2009 6:42 صبح
دادا جی قریب ہیں تو سلام کہیے گا بصورت ِ دیگر بھی سلام کہے گا۔
سلیمان جاذب — جنوری 21، 2009 7:54 صبح
نہیں وہ پاکستان میں ہی ہوتے ہیں لیکن اب بہت بیمار ہیں ان کی صحت کے لئے دعا کیجئے گا
مغزل — جنوری 21، 2009 8:25 صبح
اللہ انہیں صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے (آمین)
ایم اے راجا — فروری 6، 2009 3:35 شام
بہت کوب جاذب صاحب، اچھی غزل ہے، اور اللہ سے دعا ہیکہ وہ آپکے دادا جانی کو صحت دے۔ آمین۔
محمد وارث — فروری 7، 2009 6:39 صبح
اس کی بحر تو بحرِ خفیف ہے جو وارث صاحب کی محبوب بحر اور اس کے اراکین
فاعلات مفاعلین فعلن ہیں
کیوں وارث صاحب ٹھیک کہا نے میں نے بابا جانی درست ہے نا

لا حول و لا قوۃ۔۔۔۔۔۔۔۔
حد ہو گئی خرم صاحب، بحر خفیف کوئی سال ہو گیا شروع کیے ہوئے :) اسکے اراکین ہیں
فاعلاتن مفاعلن فعلن
سلیمان جاذب — فروری 19، 2009 8:32 صبح
بہت کوب جاذب صاحب، اچھی غزل ہے، اور اللہ سے دعا ہیکہ وہ آپکے دادا جانی کو صحت دے۔ آمین۔
جی لیکن دادا جی کا پچھلے دنوں انتقال ہو گیا ہے ان کی مغفرت کے لئے دعا کیجئے گا
محمد وارث — فروری 19، 2009 2:40 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
افسوس ہوا سلیمان صاحب آپ کے دادا جان کی وفات کے بارے میں جان کر، اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں، اور آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالٰمین۔
میں نے تو اپنے دادا جان نہیں دیکھے اور نہ میرے بچوں نے اپنے دادا کو دیکھا ہے لیکن میں نے سنا ضرور ہے کہ دادا پوتے کی محبت بھی ایک "چیزے دیگری" ہوتی ہے، مجھے آپ کے اس کبھی پورا نہ ہونے والے نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے!
فاتح — فروری 19، 2009 2:56 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون
مغزل — فروری 20، 2009 7:14 صبح
انا للہ وانا الیہ راجعون یغفراللہ لنا ولکم ،
ش زاد — فروری 25، 2009 8:49 صبح
بے شک سب نے اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے
مغزل — فروری 25، 2009 9:16 صبح
شین زاد آپ ہم سے رابطہ کیجیے موبائل بھی بند جارہا ہے ۔ ذپ سے رابطہ کریں۔والسلام
سلیمان جاذب — فروری 25، 2009 10:12 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
افسوس ہوا سلیمان صاحب آپ کے دادا جان کی وفات کے بارے میں جان کر، اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں، اور آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالٰمین۔
میں نے تو اپنے دادا جان نہیں دیکھے اور نہ میرے بچوں نے اپنے دادا کو دیکھا ہے لیکن میں نے سنا ضرور ہے کہ دادا پوتے کی محبت بھی ایک "چیزے دیگری" ہوتی ہے، مجھے آپ کے اس کبھی پورا نہ ہونے والے نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے!

بس دعا کیجئے گا اللہ میاں ان کی مغفرت فرمائے امین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%D8%AE%D8%AF%D9%85%D8%AA-%DB%81%DB%92.17352/page-2