ایک کاوش

محمد شکیل خورشید — اپریل 16، 2021 12:19 شام
مجھے نہیں معلوم یہ شاعری کی کسی مخصوص اور معتبر صنف میں شمار ہو سکے یا نہیں ، البتہ یہ اشعار اسی ترتیب سے موزوں ہوتے گئے، رمضان کی مناسبت سے پیش کر رہا ہوں، اساتذہ و دیگر احباب کی آراء اور رہنمائی کا منتظر رہوں گا
تو خدائے لم یزل تو مالکِ کون و مکاں
ذرہ ذرہ ہر دو عالم کا ترا مدحت کناں
آپ ہیں ختم الرسل اور رحمتہََ للعالمین
آپ محبوبِ الٰہی ، وجہِ تخلیقِ جہاں
وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر
ان کی عظمت ان کی مدحت ہے مری وردِ زباں
وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثل
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں
فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں
حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محترم ظہیراحمدظہیر
الف عین — اپریل 17، 2021 5:48 صبح
بہت خوب، اسے غزل ہی کہا جائے جس فارمیٹ میں کہی گئی ہے۔
بس دو ایک تلفظ کی اغلاط ہیں جنہیں دیکھ لیں
حشم میں ش پر زبر ہے
بے مثل کی ث ساکن ہے
ایس ایس ساگر — اپریل 17، 2021 8:03 صبح
تو خدائے لم یزل تو مالکِ کون و مکاں
ذرہ ذرہ ہر دو عالم کا ترا مدحت کناں
آپ ہیں ختم الرسل اور رحمتہََ للعالمین
آپ محبوبِ الٰہی ، وجہِ تخلیقِ جہاں
وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر
ان کی عظمت ان کی مدحت ہے مری وردِ زباں
وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثل
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں
فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں
حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں

ماشاءاللہ۔ خوبصورت اشعار۔
بہت خوب سر۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں ۔آمین۔
عرفان علوی — اپریل 17، 2021 6:42 شام
مجھے نہیں معلوم یہ شاعری کی کسی مخصوص اور معتبر صنف میں شمار ہو سکے یا نہیں ، البتہ یہ اشعار اسی ترتیب سے موزوں ہوتے گئے، رمضان کی مناسبت سے پیش کر رہا ہوں، اساتذہ و دیگر احباب کی آراء اور رہنمائی کا منتظر رہوں گا
تو خدائے لم یزل تو مالکِ کون و مکاں
ذرہ ذرہ ہر دو عالم کا ترا مدحت کناں
آپ ہیں ختم الرسل اور رحمتہََ للعالمین
آپ محبوبِ الٰہی ، وجہِ تخلیقِ جہاں
وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر
ان کی عظمت ان کی مدحت ہے مری وردِ زباں
وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثل
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں
فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں
حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محترم ظہیراحمدظہیر
شکیل صاحب ، عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے .
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
محمد عبدالرؤوف — اپریل 17، 2021 6:47 شام
بہت خوب شکیل بھائی
سیما علی — اپریل 17، 2021 8:16 شام
فاتحِ خیبر، علی المرتضیٰ ، شیرِ خدا
لفظ کر پاتے نہیں ہیں جن کی عظمت کا بیاں
حمد و نعت و منقبت سب ایک جا ہے اے شکیل
ہو اگر مقبول تو مل جائے عاصی کو اماں
بے حد کمال ماشاء اللّہ !!
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے !بہت ساری دعائیں!!!!!!!!
سید عاطف علی — اپریل 17، 2021 8:33 شام
حشم میں ش پر زبر ہے
بے مثل کی ث ساکن ہے
وہ ہیں یارِ غار، وہ صدیق ہیں وہ بو بکر

اسی طرح بکر میں کاف کو ساکن کر کے باندھیں ۔
منہاج علی — اپریل 17، 2021 11:02 شام
سبحان اللہ جناب۔ خدا اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
منہاج علی — اپریل 17، 2021 11:09 شام
حشم اور بے مثل کا صحیح تلفظ میر انیس کے ان دو مصرعوں سے معلوم ہوسکتا ہے۔
وہ شان وہ شکوہ وہ اقبال وہ حشم
۔۔۔
بے مثل سب ہیں قبلۂ عالَم کے رشتہ دار
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:22 صبح
بہت خوب، اسے غزل ہی کہا جائے جس فارمیٹ میں کہی گئی ہے۔
بس دو ایک تلفظ کی اغلاط ہیں جنہیں دیکھ لیں
حشم میں ش پر زبر ہے
بے مثل کی ث ساکن ہے
رہنمائی کا شکریہ سر، کوشش کرتا ہوں درستی کی
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:23 صبح
ماشاءاللہ۔ خوبصورت اشعار۔
بہت خوب سر۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں ۔آمین۔
شکریہ
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:23 صبح
شکیل صاحب ، عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے .
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
پسندیدگی کا شکریہ محترم
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:24 صبح
بہت خوب شکیل بھائی
شکریہ بھائی
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:24 صبح
بے حد کمال ماشاء اللّہ !!
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے !بہت ساری دعائیں!!!!!!!!
جزاک اللہ، پسندیدگی اور دعاؤں کا شکریہ
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:25 صبح
اسی طرح بکر میں کاف کو ساکن کر کے باندھیں ۔
شکریہ، دیکھتا ہوں
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 8:26 صبح
سبحان اللہ جناب۔ خدا اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
جزاک اللہ، آمین
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 9:45 صبح
بہت خوب، اسے غزل ہی کہا جائے جس فارمیٹ میں کہی گئی ہے۔
بس دو ایک تلفظ کی اغلاط ہیں جنہیں دیکھ لیں
حشم میں ش پر زبر ہے
بے مثل کی ث ساکن ہے
استادِ محترم!
یوں تصحیح کی کوشش کی ہے
وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
دوسرا مصرع یوں کر دیا ہے
پیکرِ عدل و شجاعت، جاہ و حشمت کے نشاں
دوسرے شعر میں مثل کو مثال کر دیا ہے
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثال
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں
رہنمائی فرمائیں
گُلِ یاسمیں — اپریل 20، 2021 10:01 صبح
ما شا ءاللہ بہت خوبصور اشعار ہیں۔ داد قبول کیجئیے۔
الف عین — اپریل 20، 2021 10:33 صبح
استادِ محترم!
یوں تصحیح کی کوشش کی ہے
وہ عمر فاروقِ اعظم، وہ مرادِ مصطفیٰ
پیکرِ حشم و شجاعت ، عدلِ عالم کے نشاں
دوسرا مصرع یوں کر دیا ہے
پیکرِ عدل و شجاعت، جاہ و حشمت کے نشاں
دوسرے شعر میں مثل کو مثال کر دیا ہے
ہے حیا جن کی فضیلت، اور سخاوت بے مثال
وہ جو ذوالنورین ہیں عثماں فدا ان پر یہ جاں
رہنمائی فرمائیں
اب درست ہو گئے یہ اشعار لیکن بو بکر پر میں صرف نظر کر گیا تھا جس کی طرف سید صاحب نے اشارہ کیا تھا
محمد شکیل خورشید — اپریل 20، 2021 11:34 صبح
اب درست ہو گئے یہ اشعار لیکن بو بکر پر میں صرف نظر کر گیا تھا جس کی طرف سید صاحب نے اشارہ کیا تھا
شکریہ سر،
دراصل عروض پر چیک کیا تو بو بکر کی تقطیع فاعلن آ رہی تھی اس لئے اس پر کوشش نہیں کی، اب کرتا ہوں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4.115904/