ایم اے راجا — مارچ 7، 2016 7:59 صبح
واہ واہ بہت داد بہت دعائیں اس عمدہ غزل پر، یون تو پوری غزل ہی نہایت عمدہ ہے مگر ذیل کے اشعار۔۔۔۔۔۔ واہ واہ بہت ہی عمدہ فاتح بھائی۔
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا
ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! اس کا سراپا خرید لا
یوسف کو بیچ مصر کی بازار گہ کے بیچ
یونان سے تُو زہر کا پیالہ خرید لا
فاتح — مارچ 8، 2016 7:00 صبح
ہیں!!!! ڈائمنڈ مارکیٹ ''اقبال ٹاؤن'' تو نہیں ہے؟؟
لالہ رخ، تمہاری جانب سے مہیا کردہ اتنی قیمتی معلومات مجھ سے تین سال تک محو ہی رہی اور نہ ہی اس سے کما حقہ استفادہ کر سکا۔

فاتح — مارچ 8، 2016 7:01 صبح
بہت ہی خوبصورت۔بہت باغی غزل ہے۔
اتنے مختلف انداز ہیں آپ کے ہر شعر کے۔ کیا کمال کی تراکیب ہیں۔ کیا کمال کے مضامین ہیں۔
لاجواب۔ لاجواب۔ بلاشبہ کمال کے اشعار۔ اور سارے کے سارے ایک سے بڑھ کے ایک۔
داد۔ بہت ساری داد۔ ڈھیر ساری ۔ اللہ بہت ساری خوشیاں دے۔ آسانیاں دے۔ آمین!
جاسمن، آپ کی پذیرائی پر بلا شبہ ممنون ہوں۔ اور اتنی خوبصورت دعاؤں پر بھی شکریہ۔ سلامت رہیں

فاتح — مارچ 8، 2016 7:01 صبح
واہ واہ بہت داد بہت دعائیں اس عمدہ غزل پر، یون تو پوری غزل ہی نہایت عمدہ ہے مگر ذیل کے اشعار۔۔۔۔۔۔ واہ واہ بہت ہی عمدہ فاتح بھائی۔
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا
ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! اس کا سراپا خرید لا
یوسف کو بیچ مصر کی بازار گہ کے بیچ
یونان سے تُو زہر کا پیالہ خرید لا
بہت شکریہ بھائی، جیتے رہو۔
محمد مبین امجد — مارچ 8، 2016 7:21 صبح
اے فاحشہ مزاج! تماشا خرید لا
گھنگرو سجا لے پاؤں میں، باجا خرید لا
واہ بہت خوب
فاتح — مارچ 8، 2016 7:48 صبح
سید لبید غزنوی — مارچ 8، 2016 10:45 صبح
عمدہ غزل ہے فاتح آپ نے ہمارے دل جیت لیے ہیں ہم جی بھر کے آپ کو داد دیتے ہیں ایک سوال ہے یہ
ہوتا ہے یا مرقع مسجع
فاتح — مارچ 8، 2016 12:06 شام
عمدہ غزل ہے فاتح آپ نے ہمارے دل جیت لیے ہیں ہم جی بھر کے آپ کو داد دیتے ہیں ایک سوال ہے یہ
ہوتا ہے یا مرقع مسجع
بہت شکریہ۔ محبت ہے آپ کی۔ مرصع و مسجع اس کلام یا عبارت کو کہا جاتا ہے جس کے جملے ہم قافیہ ہوں۔
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=مسجع
محمد تابش صدیقی — مارچ 8، 2016 12:16 شام
بہت خوب فاتح بھائی.
جذباتِ عشق گہرے سمندر میں ڈال دے
تف ایسی بے بسی پہ، کنارا خرید لا
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا
فاتح — مارچ 8، 2016 3:14 شام
لاریب مرزا — مارچ 8، 2016 5:35 شام
ہمیشہ کی طرح شاندار!! فاتح بھائی آپ کا آٹوگراف ہم نے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔

اتنی شاندار شاعری لکھتے رہیں۔ ہم آپ سے آٹوگراف لیتے رہیں گے۔

فاتح — مارچ 8، 2016 8:26 شام
ہمیشہ کی طرح شاندار!! فاتح بھائی آپ کا آٹوگراف ہم نے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔

اتنی شاندار شاعری لکھتے رہیں۔ ہم آپ سے آٹوگراف لیتے رہیں گے۔
بہت شکریہ لاریب شاد و آباد رہو۔
آٹوگراف "بہت سنبھال کر" کہاں رکھا ہے؟

لاریب مرزا — مارچ 9، 2016 1:36 صبح
بہت شکریہ لاریب شاد و آباد رہو۔
آٹوگراف "بہت سنبھال کر" کہاں رکھا ہے؟
ادھر ہی محفل میں سنبھالا ہوا ہے۔ یہی محفوظ جگہ ہے۔

فاتح — مارچ 11، 2016 8:00 صبح
ادھر ہی محفل میں سنبھالا ہوا ہے۔ یہی محفوظ جگہ ہے۔
واقعی، یہاں تو ہزاروں کے آٹو گراف محفوظ پڑے ہیں

لاریب مرزا — مارچ 11، 2016 1:28 شام
واقعی، یہاں تو ہزاروں کے آٹو گراف محفوظ پڑے ہیں
جی!!

لیکن وہ آٹو گراف لیے نہیں گئے۔ ہم نے جو لیا ہے وہی رکھا ہے یہاں۔

ڈاکٹرعامر شہزاد — ستمبر 3، 2016 6:36 صبح
ڈاکٹرعامر شہزاد — ستمبر 3، 2016 6:39 صبح
میں نے زندگی میں اس سے خو بصورت شاعری نہیں پڑھی ۔۔۔ چاہے وہ میر ہوں یا کو ئی اور ۔۔۔ بہت بہت دعائیں فاتح سر اآپ کے لیے ۔۔۔ اللہ اآُ کو صحت تندرستی اور سلامتی دے ۔ اآمین
فاتح — ستمبر 10، 2016 11:51 صبح
میں نے زندگی میں اس سے خو بصورت شاعری نہیں پڑھی ۔۔۔ چاہے وہ میر ہوں یا کو ئی اور ۔۔۔ بہت بہت دعائیں فاتح سر اآپ کے لیے ۔۔۔ اللہ اآُ کو صحت تندرستی اور سلامتی دے ۔ اآمین
یہ سراسر آپ کی محبت ہے۔ اس قدر پذیرائی پر ممنون ہوں