محمد خلیل الرحمٰن — مئی 22، 2021 6:32 شام
ہمارے رب
ہم کو دنیا میں بھی بھلائی دے
اور عقبیٰ میں بھی بھلائی دے
ہم کو دوزخ کی آگ سے بھی بچا
نیک لوگوں کے ساتھ ہم کو اٹھا
ہم نے خود پر بہت ہی ظلم کیا
ہم کو تو ہی اگر نہ بخشے گا
ہم یقیناً خسارہ پائیں گے
بن ترے ہم کدھر کو جائیں گے
فرض جتنے بھی ہم نباہتے ہیں
بس ہدایت تجھی سے چاہتے ہیں
تو دلوں کو ہمارے پھیر نہ اب
پا چکے ہیں تری ہدایت جب
ہم کو اپنی جناب سے دے دے
اپنی رحمت کے ہر خزانے سے
ہم تری بارگہ میں آئے ہیں
دل شکستہ ہیں ، سر جھکائے ہیں
ہم کو دنیا میں بھی بھلائی دے
اور عقبیٰ میں بھی بھلائی دے
فاخر رضا — مئی 22، 2021 7:18 شام
آمین
سیما علی — مئی 22، 2021 7:37 شام
ہم تری بارگہ میں آئے ہیں
دل شکستہ ہیں ، سر جھکائے ہیں
ہم کو دنیا میں بھی بھلائی دے
اور عقبیٰ میں بھی بھلائی دے
آمین الہی آمین
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2021 1:40 صبح
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2021 3:00 صبح
الف عین — مئی 23، 2021 6:25 صبح
آمین، اچھی دعائیہ نظم ہے، قرآنی آیات کے ترجموں پر مبنی
مبارک ہو
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2021 6:39 صبح
آمین، اچھی دعائیہ نظم ہے، قرآنی آیات کے ترجموں پر مبنی
مبارک ہو
جزاک اللہ استادِ محترم! خوش رہیے۔
محمد تابش صدیقی — مئی 23، 2021 6:59 صبح
ہمارے رب
ہم کو دنیا میں بھی بھلائی دے
اور عقبیٰ میں بھی بھلائی دے
ہم کو دوزخ کی آگ سے بھی بچا
نیک لوگوں کے ساتھ ہم کو اٹھا
ہم نے خود پر بہت ہی ظلم کیا
ہم کو تو ہی اگر نہ بخشے گا
ہم یقیناً خسارہ پائیں گے
بن ترے ہم کدھر کو جائیں گے
فرض جتنے بھی ہم نباہتے ہیں
بس ہدایت تجھی سے چاہتے ہیں
تو دلوں کو ہمارے پھیر نہ اب
پا چکے ہیں تری ہدایت جب
ہم کو اپنی جناب سے دے دے
اپنی رحمت کے ہر خزانے سے
ہم تری بارگہ میں آئے ہیں
دل شکستہ ہیں ، سر جھکائے ہیں
ہم کو دنیا میں بھی بھلائی دے
اور عقبیٰ میں بھی بھلائی دے
آمین۔
بہت خوب
جزاک اللہ خیر
درست زمرہ میں منتقل کی گئی۔

محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2021 7:01 صبح
آمین۔
بہت خوب
جزاک اللہ خیر
آداب!
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2021 7:02 صبح
درست زمرہ میں منتقل کی گئی۔
جزاک اللہ خیرا
محمد احسن سمیع راحلؔ — مئی 23، 2021 8:52 صبح
ماشاء اللہ ۔۔۔ سادہ مگر پر اثر ۔۔۔ آمین یا رب العالمین
عظیم — مئی 23، 2021 10:27 صبح
بہت خوب ہے ما شاء اللہ۔ مجھے 'بن ترے' کچھ اچھا نہیں لگا۔ دعاؤں پر آمین۔
جاسمن — مئی 23، 2021 11:17 صبح
آمین!
ثم آمین!
بہت خوبصورت سادہ سی دعائیہ نظم ہے۔
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
محمداحمد — مئی 26، 2021 1:12 شام
آمین یا رب العالمین!
بہت خوبصورت دعا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 3، 2021 2:56 شام
زوجہ اظہر — جولائی 4، 2021 3:18 شام
بارگہ یہ ہجے پہلی دفعہ دیکھے
سید عاطف علی — جولائی 4، 2021 5:46 شام
بارگہ یہ ہجے پہلی دفعہ دیکھے
شاعری میں بحر اور وزن کی پابندی کی خاطر کچھ الفاظ کو مختصر کر دیا جاتا ہے ۔ گاہ کو گہ کرنا بھی عام پریکٹس ہے ۔
جیسے میر تقی میر کا مشہور شعر ہے ۔
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہِ شیشہ گری کا
وسیم — جولائی 4، 2021 6:02 شام
شاعری میں بحر اور وزن کی پابندی کی خاطر کچھ الفاظ کو مختصر کر دیا جاتا ہے ۔ گاہ کو گہ کرنا بھی عام پریکٹس ہے ۔
جیسے میر تقی میر کا مشہور شعر ہے ۔
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہِ شیشہ گری کا
لیکن چھاپنے والوں نے خود ہی بارگہ کو بارگاہ کر دیا۔ میرا خیال ہے کہ اگر خلیل صاحب اسے بھیجتے وقت ساتھ لفظ کو مختصر رکھنے کی وجہ بھی بیان کر دیتے تو وہ اسے املاء کی غلطی سمجھ کر بارگہ سے بارگاہ میں تبدیل نا کرتے۔۔۔۔
اچھی دعا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 4، 2021 8:09 شام
شاعری میں بحر اور وزن کی پابندی کی خاطر کچھ الفاظ کو مختصر کر دیا جاتا ہے ۔ گاہ کو گہ کرنا بھی عام پریکٹس ہے ۔
جیسے میر تقی میر کا مشہور شعر ہے ۔
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہِ شیشہ گری کا
جزاک اللہ عاطف بھائی!
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 4، 2021 8:14 شام
لیکن چھاپنے والوں نے خود ہی بارگہ کو بارگاہ کر دیا۔ میرا خیال ہے کہ اگر خلیل صاحب اسے بھیجتے وقت ساتھ لفظ کو مختصر رکھنے کی وجہ بھی بیان کر دیتے تو وہ اسے املاء کی غلطی سمجھ کر بارگہ سے بارگاہ میں تبدیل نا کرتے۔۔۔۔
اچھی دعا ہے۔
پسندیدگی پر شکریہ قبول کیجیے ۔ وسیم بھائی ایسی باتیں ہم آپس میں تو ایک دوسرے کو سمجھاسکتے ہیں لیکن ایک بڑے ادارے کو نہیں کہہ سکتے۔
پچھلے دور میں کاتبین کتابت کرتے تھے لیکن آج کل کمپئیوٹر پر کمپوزر کمپوزنگ کرتےہیں جن کی اردو شاید کاتبوں جتنی اچھی شاید نہیں ہوتی۔