زوجہ اظہر — جولائی 4، 2021 9:33 شام
شاعری میں بحر اور وزن کی پابندی کی خاطر کچھ الفاظ کو مختصر کر دیا جاتا ہے ۔ گاہ کو گہ کرنا بھی عام پریکٹس ہے ۔
جیسے میر تقی میر کا مشہور شعر ہے ۔
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہِ شیشہ گری کا
شکریہ
سید عاطف علی
صابرہ امین — جولائی 4، 2021 9:40 شام
آمین ۔ بہت پیاری دعا ۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 5، 2021 12:03 صبح
بہت خوب! اچھی نظم خلیل بھائی! آپ بچوں کے لئے ادب تخلیق کرتے ہیں سو بہت اچھا کرتے ہیں ۔ مشکل کام ہے لیکن اہم کام ہے ۔
اللہ کریم آپ کی یہ منظوم دعا قبول فرمائے! آمین
نظم کی زبان آپ نےسادہ اور عام فہم رکھی ہے ۔ نثر کے قریب ہے اور بہت مؤثر ہے ۔
تو دلوں کو ہمارے پھیر نہ اب
پا چکے ہیں تری ہدایت جب
خلیل بھائی ، اس شعر میں دو چیزیں کھٹک رہی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ پہلے مصرع میں غیرضروری تعقید آگئی ہے ۔ "تو ہمارے دلوں کو پھیر نہ اب" زیادہ رواں ہے ۔ دوسرے یہ کہ ہدایت سے پہلے تری کا استعمال درست نہیں ہے ۔ چونکہ یہاں ہدایت بمعنی راہِ راست استعمال ہوا ہے اس لئے اس کی اضافی ترکیب بنانا درست نہیں ۔ " پاچکے تجھ سے ہم ہدایت جب" زیادہ بہتر ہوگا ۔
فاخر رضا — جولائی 5، 2021 1:30 صبح
آپ نے الفاظ صحیح نشستوں پر بٹھا دیئے ہیں. اب طیارہ پرواز کے لیے تیار ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 5، 2021 1:41 صبح
بہت خوب! اچھی نظم خلیل بھائی! آپ بچوں کے لئے ادب تخلیق کرتے ہیں سو بہت اچھا کرتے ہیں ۔ مشکل کام ہے لیکن اہم کام ہے ۔
اللہ کریم آپ کی یہ منظوم دعا قبول فرمائے! آمین
نظم کی زبان آپ نےسادہ اور عام فہم رکھی ہے ۔ نثر کے قریب ہے اور بہت مؤثر ہے ۔
تو دلوں کو ہمارے پھیر نہ اب
پا چکے ہیں تری ہدایت جب
خلیل بھائی ، اس شعر میں دو چیزیں کھٹک رہی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ پہلے مصرع میں غیرضروری تعقید آگئی ہے ۔ "تو ہمارے دلوں کو پھیر نہ اب" زیادہ رواں ہے ۔ دوسرے یہ کہ ہدایت سے پہلے تری کا استعمال درست نہیں ہے ۔ چونکہ یہاں ہدایت بمعنی راہِ راست استعمال ہوا ہے اس لئے اس کی اضافی ترکیب بنانا درست نہیں ۔ " پاچکے تجھ سے ہم ہدایت جب" زیادہ بہتر ہوگا ۔
بہت خوبصورت۔ جزاک اللہ خیرا