ہم تو یوں بھی دن ہی کاٹ رہے تھے۔۔۔۔ اب جا کر وجہ بھی سمجھ آگئی۔۔۔
ہم تو یوں بھی دن ہی کاٹ رہے تھے۔۔۔۔ اب جا کر وجہ بھی سمجھ آگئی۔۔۔
یہ نیک کام تو ضرور کریں۔۔۔۔ ویسے آپ دونوں کی ملاقات میں ساری باتوں پر سر ہلاتا بہت ہی احمق لگوں گا لیکن پھر بھی میری دلی تمنا ہے کہ یہ منظر میں خود ہی دیکھوں۔۔۔ جلدی آجائیں۔۔۔
آپ فکر نہ کریں ہم آپ کو سرہلانے کا موقع قطعی نہیں دیں گے ۔ سر گھمانے کی باتیں کریں گے ۔ یعنی موضوعِ گفتگو آپ ہی کی ذاتِ بابرکات ہوگی تاکہ ہم غیبت سے بچ جائیں ۔
پھر تو اور بھی جلدی آجائیں۔۔۔
تشریح جو اسی وقت کی جاتی ہے۔۔۔ اس تشریح سے یکسر مختلف ہوتی ہے جو لکھی جاتی ہے۔۔۔
نین بھائی ، 2023 میں آنے کا ارادہ ہے۔ تین سالوں سے ارادہ ہورہا ہے لیکن سن بیس اور اکیس میں کووِڈ نے لنگڑی ماردی۔ یہ سال نقلِ مکانی کی نظر ہوا ۔ ان شاء اللّٰہ اگلے سال کا ارادہ ہے ۔ اللّٰہ کریم سب خیریت رکھے۔
احمد بھائی ، ایک پنتھ دوکاج تو آپ کے لیے ہوا نا!
❤️❤️❤️
بالکل ناقابل اشاعت ہوتی ہے۔۔۔ آپ کو ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا۔
ظہیر بھائی میں لاہور ہوتا ہوں۔۔۔
2023 میں بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں۔۔۔ لگتا ہے بڑا مبارک سال ہوگا۔
نیرنگ خیال بھائی، کراچی آنے کے لیے آپ کو ترغیب دینے کی کوشش کی تھی ۔ ۔ شائد آپ کا ذہن آمادہ ہو جائے۔ کہا جاتا ہے کہ جہاں چاہ، وہاں راہ ۔ ۔ آپ ارادہ باندھ ہی لیجیئے۔ ایک دعوت کراچی کے محفلین کی جانب سے تو یقینا ہو گی۔ سید عمران جیسے ناتواں بزرگ بھی آپ کو کچھ مقامات تو دکھا ہی سکتے ہیں۔
کراچی دیکھ کر آپ کو سچ میں بہت اچھا لگے گا۔
ہاں ہاں کیوں نہیں صابرہ بٹیا...
بس تین!! باقی کراچی والوں کا کیا قصور ہے بھئی ؟
ٹائپو تو نہیں ہے نا؟! بڑے بڑے یا بڑے برے؟! یعنی ط لگا کے ہے یا ط ہٹا کے

کوئی قصور نہیں ہے ۔ جس جس کو دعویِٰ دیوانگی ہو شاملِ ملاقات ہوجائے ۔ دیوانے تین ہوں یا تین سو ، دیوان تو میں اپنا پورا ہی سناؤں گا ۔
چلیں بھئی بزرگوار سید عمران صاحب، ایک لمبی نشست کا اہتمام کیجیے ۔2023 بہت دور نہیں ہے۔ ملاقات کا احوال محفل پر ضرور شامل کیجیے گا، بمع تصاویر اور ویڈیو کلپس۔