ظہیراحمدظہیر — مارچ 16، 2023 9:09 شام
اللہ اللہ! اتنے پیارے اشعار اور اس قدر دلکش غزل۔
سبحان اللہ!
بہت بہت بہت ۔۔۔ خوب!
بہت شکریہ ، نوازش ، کرم نوازی ہے ، خواہرم جاسمن! ممنون ہوں اس پذیرائی کے لیے۔
لیکن بہت اداس کرنے والی بھی ہے۔ میں ہفتے بھر کے لیے اداس ہونے جا رہی ہوں۔
لطیفوں کی کوئی کتاب ساتھ لے جانا مت بھولیے گا ۔ وقت اچھا کٹے گا۔
ویسے اداسی میں لطیفے پڑھنے کا بھی ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہے ۔ لطیفہ پڑھنے کے بعد پچیس منٹ تک آدمی سوچتا ہی رہتا ہے کہ اس میں ہنسنے والی کیا بات تھی۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 16، 2023 9:11 شام
ظہیر بھائی ، حسب معمول نہایت عمدہ كلام ہے . داد پیش ہے .
بہت نوازش، آداب!
بہت شکریہ ، عرفان بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔
محمد عبدالرؤوف — مارچ 17، 2023 3:01 صبح
واہ واہ۔۔۔ ہر شعر ہی کمال ہے
محمد وارث — مارچ 17، 2023 6:08 صبح
عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
اس شعر کو جتنا پڑھتا ہوں، جتنا سوچتا ہوں، اتنا ہی اس کی حقیقت میں گم ہو جاتا ہوں، اللہ اللہ
بام و در بھی ہیں میسر مجھے دستار بھی آج
یہ الگ بات کہ سر پر کوئی سایا نہ رہا
ظہیراحمدظہیر — مارچ 18، 2023 10:08 شام
واہ واہ۔۔۔ ہر شعر ہی کمال ہے
بہت شکریہ ، بہت نوازش ، عبدالرؤف!
ظہیراحمدظہیر — مارچ 18، 2023 10:19 شام
عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
اس شعر کو جتنا پڑھتا ہوں، جتنا سوچتا ہوں، اتنا ہی اس کی حقیقت میں گم ہو جاتا ہوں، اللہ اللہ
بام و در بھی ہیں میسر مجھے دستار بھی آج
یہ الگ بات کہ سر پر کوئی سایا نہ رہا
آداب ، بہت نوازش، وارث صاحب قبلہ!
آپ کا حرفِ ستائش ہمیشہ ہی باعثِ صد افتخار ہوتا ہے ۔ قدر افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں۔ شعر خود اُن سخن فہم نظروں کو دا د د یتا ہے کہ جو بین السطور پڑھ سکیں ۔ سو بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔
اے خان — مارچ 19، 2023 8:04 صبح
واه واہ لاجواب غزل ایک ایک شعر کے ساتھ زبان سے واہ اور دل سے آہ نکل رہی ہے، ❤️❤️
آج کل اداس ہونے کی کوشش کررہا تھا یہ غزل خوب کام آئی.
ظہیراحمدظہیر — مارچ 19، 2023 7:25 شام
واه واہ لاجواب غزل ایک ایک شعر کے ساتھ زبان سے واہ اور دل سے آہ نکل رہی ہے، ❤️❤️
آج کل اداس ہونے کی کوشش کررہا تھا یہ غزل خوب کام آئی.
بہت شکریہ ، عبداللّٰہ! بہت نوازش ۔ داد کے لیے مشکور ہوں ۔
بس زیادہ دیر تک اداس مت رہنا ورنہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے تفتیش شروع ہوسکتی ہے۔
