شکریہ
شکریہ
غزنوی بھیا ایشل خانم ایشل کی غزل کا بہت چرچا رہا ہے محفل میں اور انہوں نے معزز محفلین کو کچھ نادر و نایاب القابات سے بھی نوازا تھا آپ کے مراسلے پر بھی اسی واقعے کی گہری چھاپ نظر آتی ہے ، باقی ہماری بدقسمتی کہ ہم نے یہ سب واقعہ مس کر دیا تھا
عباد، ایف آئی آر میں اور بھی کئی 'معزز' اراکین کو نامزد کیا گیا تھا۔ غزنوی بھائی نے اس لڑی میں غالباً ایشل صاحبہ کی وکالت کی تھی۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو پیشگی معذرت۔ تاہم، ان محترمہ نے کسی کا پاس لحاظ نہ کیا۔ ہماری پروفائل میں جو 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگز ہیں، یہ محترمہ کی جانب سے دیے گئے خوب صورت تمغہ جات ہیں۔
پچھلے دنوں پھر یقینا کچھ ہنگامہ ہوا ہے کہ بہت سے محفلین کے پروفائل پر معطل لکھا ہوا نظر آ رہا ہے مگر جتنا ہمیں ذوق ہے ایسے ہنگامے دیکھنے کا اتنا ہی یہ ہماری غیر موجودگی میں رونما ہوتے ہیں



حالیہ ہنگاموں کی وجہ کچھ اور رہی ہے تاہم گذشتہ برس جو کچھ ہوا، وہ انتہائی غیر متوقع تھا اور اس کا اثر دیر تلک رہا۔
بھئی ہم خواتین کو داد دینے میں کچھ زیادہ ہی بخیل ہیں شاید بچ ہی جاتے