تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو

اے خان — جنوری 21، 2017 2:34 شام
مستقبل کی عاشقی سے محتاط رہنا۔ اب بڑے ہو گئے ہو۔ پٹو
مستقبل میں عاشقی کون کرے گا شادی کے بعد البتہ دل لگی کا ارادہ ہے :);)
اَبُو مدین — جنوری 21، 2017 3:15 شام
معذرت خواہ ہوں . خیال نہیں رہا کہ آپ نے اصلاح کے لیے پیش نہیں کی .
میرا نہیں خیال کہ معذرت کی ضرورت ہے، پبلک میں پیش کی ہوئی تحریر پر رائے (حق میں یا مخالف) سب کا حق ہے۔
با ادب — جنوری 23، 2017 4:52 شام
مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو
اوہو ۔
واہ ۔ کیا بر جستگی ہے ۔ لطف آگیا
با ادب — جنوری 23، 2017 4:57 شام
جان کا خطرہ اور نیت کے مابین ربط مفقود ہے. جرات کہتے تو بات بنتی .
جرات ملاحظہ ہو ، ہم نے کہا "چلو ہو "
مجھے نہیں لگتا ایسا ہے ۔ جان گنوانے کے لئیے جراءت سے زیادہ نیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اگر نیت ہو تو جراءت آ ہی جاتی ہے ۔
نوید ناظم — جنوری 23، 2017 5:01 شام
واہ۔۔۔لاجواب ہے!
با ادب — جنوری 23، 2017 5:04 شام
" نیّت ملاحظہ ہو" ، یعنی قاری کیا ملاحظہ کرے ؟ ، مقصود عنقا ہے .
" نیت بھی تو یہی تھی ، ہم نے کہا چلو ہو" ، کچھ اس سے ملتا جلتا بیانیہ ہوتا تو مفہوم زیادہ واضح ہوتا
یہ محض ایک رائے تھی .
قاری عاشق کی نیت ملاحظہ کرے ۔ کہ عشق میں جان گنوانے کی نیت ہے بھی یا ۔ ۔ ۔
روشن خیال — جنوری 24، 2017 2:52 صبح
قاری عاشق کی نیت ملاحظہ کرے
عاشق کو تو لفٹ ہی نہیں دیتے ظالما
ظہیراحمدظہیر — جنوری 25، 2017 5:41 شام
اچھی غزل ہے راحیل بھائی ! کیا کلاسیکی رنگ لائے ہیں !
غزل کے نیچے جو تاریخ لکھی ہے اس میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔
راحیل فاروق — جنوری 26، 2017 11:30 صبح
شکریہ، لالہ۔ :):):)
مزے دار مزے دار۔بہت داد قبول فرمائیے۔
چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد۔ بہت دنوں کے بعد نظر آئے۔ :in-love::in-love::in-love:
عنایت، بھیا۔ :):):)
میرا نہیں خیال کہ معذرت کی ضرورت ہے، پبلک میں پیش کی ہوئی تحریر پر رائے (حق میں یا مخالف) سب کا حق ہے۔
بے شک۔ رائے کی حد تک کسے اعتراض ہو سکتا ہے؟ بلکہ اعتراض پر بھی اعتراض نہیں۔ مگر بن مانگی اصلاح دینا شاید مناسب نہیں۔
خیر، وہ ابھی بچی ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ :):):)
مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو
اوہو ۔
واہ ۔ کیا بر جستگی ہے ۔ لطف آگیا
آداب، دادو!
اچھی غزل ہے راحیل بھائی ! کیا کلاسیکی رنگ لائے ہیں !
غزل کے نیچے جو تاریخ لکھی ہے اس میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔
:eek::eek::eek:
بندہ پرور، ہم نے تو بہت سر کھپایا ہے۔ تاریخ درست ہی معلوم ہوتی ہے۔ توضیحِ ارشاد کی تمنا ہے۔ :question::question::question:
داد پر شکرگزار ہوں۔ :):):)
جاسمن — جنوری 26، 2017 12:58 شام
خوبصورت غزل۔۔۔۔۔خوبصورت اور کلاسک زمین۔۔۔۔کلاسیک شعراء کی یاد تازہ کر دی۔
زبردست پہ۔۔۔
عمر سیف — جنوری 26، 2017 2:40 شام
شکریہ، لالہ۔ :):):)
چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد۔ بہت دنوں کے بعد نظر آئے۔ :in-love::in-love::in-love:
عنایت، بھیا۔ :):):)
بے شک۔ رائے کی حد تک کسے اعتراض ہو سکتا ہے؟ بلکہ اعتراض پر بھی اعتراض نہیں۔ مگر بن مانگی اصلاح دینا شاید مناسب نہیں۔
خیر، وہ ابھی بچی ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ :):):)
آداب، دادو!
:eek::eek::eek:
بندہ پرور، ہم نے تو بہت سر کھپایا ہے۔ تاریخ درست ہی معلوم ہوتی ہے۔ توضیحِ ارشاد کی تمنا ہے۔ :question::question::question:
داد پر شکرگزار ہوں۔ :):):)
لالہ ۔۔۔ یہ تو غدیر کہتی ہے مجھے آپ تک بھی ٹرانسفر ہو گیا
راحیل فاروق — جنوری 26، 2017 3:50 شام
لالہ ۔۔۔ یہ تو غدیر کہتی ہے مجھے آپ تک بھی ٹرانسفر ہو گیا
غدیر زھرا کا تو حق نہیں بنتا ویسے۔ سرائیکی اور میری زبان جھنگوچی میں بڑے بھائی کو لالہ کہا جاتا ہے۔ میرے دوستوں میں ایک کثیر تعداد "لالوں" کی ہے۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اور تو اور، اردو محفل پر بھی آپ اکیلے نہیں، لالہ۔ ;););)
بہت سا شکریہ، لالہ!
ظہیراحمدظہیر — جنوری 26، 2017 3:58 شام
بندہ پرور، ہم نے تو بہت سر کھپایا ہے۔ تاریخ درست ہی معلوم ہوتی ہے۔ توضیحِ ارشاد کی تمنا ہے۔ :question::question::question:
داد پر شکرگزار ہوں۔ :):):)

راحیل فاروق بھائی ٹائپو تو کوئی بھی نہیں ہے ۔بس میں نے یہ ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا آپ سے ۔ :):):) آدھی زندگی اس خرابے میں گزارنے کے بعد مقامیوں کی طرح مذاق بھی اب سنجیدہ چہرے کے ساتھ کرنے کی عادت پڑ گئی ہے ۔ کہنا یہ چاہا تھا کہ اس غزل کی فضا ۲۰۱۷ کی نہیں ۱۷۲۰ کی ہے ۔ یعنی ہم نے آپ کو ولی ، آرزو ، آبرو اور مرزا مظہر کے دور میں لا کھڑا کیا ۔ اسے بیداد نہیں بلکہ داد سمجھئے گا۔ :):) :)
کیا کروں یہ کمبخت رگِ ظرافت بعض دفعہ موقع محل دیکھے بغیر پھڑک اٹھتی ہے ۔ امید ہے اس مذاق کا برا نہ مانیں گے ۔ شاید ہم جیسے ’’سنجیدہ‘‘ مزاجوں کے بارے میں ہی کسی نے کہا تھا کہ: ابھی پچھلی شرارت کے نمونے پائے جاتے ہیں
خدا آپ کو سلامت رکھے ۔ شاد آباد رہیں ۔
راحیل فاروق — جنوری 26، 2017 4:10 شام

مجھے گمان تھا۔ مگر میں ذرا گھبرا گیا کہ تاریخیں غلط ٹائپ کرنے کی بھی میری پرانی عادت ہے۔ :jokingly::jokingly::jokingly:
باقی رہی داد، تو یہ پھبتی جہاں نہ کسی جائے وہاں مجھے سخن فہموں کے فقدان کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ :laughing::laughing::laughing:
عمر سیف — جنوری 27، 2017 5:04 شام
غدیر زھرا کا تو حق نہیں بنتا ویسے۔ سرائیکی اور میری زبان جھنگوچی میں بڑے بھائی کو لالہ کہا جاتا ہے۔ میرے دوستوں میں ایک کثیر تعداد "لالوں" کی ہے۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اور تو اور، اردو محفل پر بھی آپ اکیلے نہیں، لالہ۔ ;););)
مجھے لالہ کہنے والی اکیلی غدیر ہی ہیں محفل پہ اور اب آپ ۔۔۔
حماد علی — جنوری 29، 2017 10:18 شام
بہت اعلیٰ!!!!
کاشف اسرار احمد — جنوری 31، 2017 8:27 صبح
سنتے تھے عاشقی میں خطرہ ہے جان کا بھی
نیت ملاحظہ ہو، ہم نے کہا "چلو، ہو!"

مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو!
جیو راحیل بھائی۔ کیا بےساختگی "قلم بند" کی ہے۔ واہ۔
زندہ باد!
سرفرازاحمدسحر — جنوری 31، 2017 5:25 شام
بہت خوب
فیضان قیصر — فروری 13، 2017 6:45 شام
مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو!
واہ واہ صاحب ۔ کیا لکھتے ہیں آپ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%D8%AC%D9%88-%DA%A9%DB%81%D9%88-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%B3%D8%A8%D8%8C-%D8%AA%D9%85-%D8%AC%D9%88-%D8%A8%D8%AA%D8%A7%D8%A4-%D8%B3%D9%88-%DB%81%D9%88.94317/page-2