تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے (جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ)

محمداحمد — جون 29، 2016 8:06 صبح
ویسے آپ کی نظر سے وہ گزر چکی ہے. :)

نشرِ مکرر ہو جائے۔ :)
محمد تابش صدیقی — جون 29، 2016 8:23 صبح
نشرِ مکرر ہو جائے۔ :)
گناہ ثواب کے ذمہ دار آپ
:)
یوسف سلطان — جون 29، 2016 12:26 شام
عادی ہوں میں دنیا بھر کی باتوں کا
جانتا ہوں میں اُن کو عادت ہوتی ہے
بہت عمدہ!
نیرنگ خیال — جون 29، 2016 2:36 شام
بہت ہی اعلیٰ۔۔۔ عمدہ و برجستہ۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ اب تو اچھی چیز پڑھنے کو بھی ترسنا پڑھتا ہے۔۔۔۔
بہت خوبصورت غزل ہمیشہ کی طرح
منے جہاں تک میرا خیال ہے تم احمد بھائی کی اس "نمکین غزل" کی ہی بات کر رہے ہو۔۔۔۔ یا پھر باہر گلی میں دیکھ کر مراسلہ ٹائپ کر رہے ہو۔۔۔۔
واہ واہ، جناب کیا کہنے۔
یہ غالباً اپنے بھائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بالکل جنااب۔۔۔ ہماری حماقتیں اور پھر مزید حماقتیں۔۔۔ ان سے یہ کہاں تک پیچھا چھڑا پائیں گے۔۔۔ شام ڈھلے ہمارے ساتھ ہی نیلی جھیل کے کنارے جابیٹھیں گے۔۔۔ :)
محمد ریحان قریشی — جون 29، 2016 2:56 شام
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت داد قبول کیجیے۔
پہلا مصرعہ پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ میرے حساب سے جہاں جو کہ وتد مجموع ہے اس کی جگہ وتد مفروق جیسے بات ، ہار وغیرہ ہونا چاہیے تھا۔
فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
فعل ع ساکن کے ساتھ
ابن رضا — جون 29، 2016 3:01 شام
اچھی الٹ پلٹ ہے جناب
محمد بلال اعظم — جون 29، 2016 3:45 شام
منے جہاں تک میرا خیال ہے تم احمد بھائی کی اس "نمکین غزل" کی ہی بات کر رہے ہو۔۔۔۔ یا پھر باہر گلی میں دیکھ کر مراسلہ ٹائپ کر رہے ہو۔۔۔۔
یقیناً! اب گلی والی غزل تو نمکین ہو نہیں سکتی :ROFLMAO:
نیرنگ خیال — جون 29، 2016 3:51 شام
یقیناً! اب گلی والی غزل تو نمکین ہو نہیں سکتی :ROFLMAO:
اس معاملے پر تم کو چیلنج ممکن نہیں۔ تم نے تو گلی گلی کی غزل چکھ رکھی ہے۔ :p
نیرنگ خیال — جون 29، 2016 3:51 شام
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت داد قبول کیجیے۔
پہلا مصرعہ پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ میرے حساب سے جہاں جو کہ وتد مجموع ہے اس کی جگہ وتد مفروق جیسے بات ، ہار وغیرہ ہونا چاہیے تھا۔
فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
فعل ع ساکن کے ساتھ
حیرت ہے مجھے تو کوئی مشکل نہیں ہوئی۔۔۔ آرام سے پڑھا گیا۔
محمد ریحان قریشی — جون 29، 2016 4:15 شام
حیرت ہے مجھے تو کوئی مشکل نہیں ہوئی۔۔۔ آرام سے پڑھا گیا۔
پڑهنے کے انداز پر ڈیپینڈ کرتا ہے.
عروضی نقطہ نظر سے بهی مصرع گڑبڑ لگ رہا ہے.
محمد بلال اعظم — جون 29، 2016 5:20 شام
اس معاملے پر تم کو چیلنج ممکن نہیں۔ تم نے تو گلی گلی کی غزل چکھ رکھی ہے۔ :p
ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی :ROFLMAO:
محمداحمد — جون 30، 2016 7:13 صبح

:)
محمداحمد — جون 30، 2016 7:13 صبح

بہت شکریہ یوسف سلطان صاحب :)
محمداحمد — جون 30، 2016 7:15 صبح
بہت ہی اعلیٰ۔۔۔ عمدہ و برجستہ۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ اب تو اچھی چیز پڑھنے کو بھی ترسنا پڑھتا ہے۔۔۔۔
:) :) :)
منے جہاں تک میرا خیال ہے تم احمد بھائی کی اس "نمکین غزل" کی ہی بات کر رہے ہو۔۔۔۔ یا پھر باہر گلی میں دیکھ کر مراسلہ ٹائپ کر رہے ہو۔۔۔۔

منے روزے میں تو میٹھا نمکین سب بند ہوتا ہے پھر یہ کیا حرکتیں ہو رہی ہیں؟ :eek:
بالکل جنااب۔۔۔ ہماری حماقتیں اور پھر مزید حماقتیں۔۔۔ ان سے یہ کہاں تک پیچھا چھڑا پائیں گے۔۔۔ شام ڈھلے ہمارے ساتھ ہی نیلی جھیل کے کنارے جابیٹھیں گے۔۔۔

نیلی جھیل کے کنارے بیٹھنے کا اپنا ہی مزہ ہے اوپر سے حماقتیں اور مزید حماقتیں۔ :) :) :)
محمداحمد — جون 30، 2016 7:21 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت داد قبول کیجیے۔
شکریہ!
خوش رہیے!
پہلا مصرعہ پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ میرے حساب سے جہاں جو کہ وتد مجموع ہے اس کی جگہ وتد مفروق جیسے بات ، ہار وغیرہ ہونا چاہیے تھا۔
فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
فعل ع ساکن کے ساتھ

اگر غور سے دیکھا جائے تو ہماری غزل کا پہلا مصرع اصل غزل کے پہلے مصرع کے پیٹرن پر ہی ہے۔
"غم ہوتے ہیں جہاں ذہانت ہوتی ہے"
دراصل یہ میر کی ہندی بحر ہے اور اس میں کافی گنجائش ہوتی ہے۔ ہم تو عروض وغیرہ جانتے نہیں ہیں تاہم سنا ہے کہ اس قسم کی صورتحال میں تسکینِ اوسط سے کام لیا جاتا ہے یعنی اگر بحر میں کسی جگہ تین متواتر متحرک حروف آجائیں تو وسطی حرف کی حرکت ختم کرکے اسے ساکن بنادیا جاتا ہے۔ واللہ عالم۔
محمداحمد — جون 30، 2016 7:21 صبح
اچھی الٹ پلٹ ہے جناب

شکریہ ابنِ رضا بھائی! :)
محمداحمد — جون 30، 2016 7:24 صبح
حیرت ہے مجھے تو کوئی مشکل نہیں ہوئی۔۔۔ آرام سے پڑھا گیا۔

آپ خوش قسمت ہیں کہ عروض جیسی بلا سے واقف نہیں ورنہ شاعری کا لطف ہی غارت ہو جاتا۔ :)
محمداحمد — جون 30، 2016 7:25 صبح
ایک گلی کی بات تھی اور گلی گلی گئی :ROFLMAO:

اس میں کس کی آوارگی کا دخل ہے سب جانتے ہیں ہم۔ :) :) :)
الف عین — جون 30، 2016 7:34 صبح
بہت خوب۔ ایسی ہی مزید پیروڈیاں لکھو۔
محمداحمد — جون 30، 2016 7:37 صبح
بہت خوب۔ ایسی ہی مزید پیروڈیاں لکھو۔

بہت شکریہ
ضرور کوشش کروں گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%AD%D9%85%D8%A7%D9%82%D8%AA-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.90712/page-2