تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے (جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ)

محمد بلال اعظم — جون 30، 2016 7:38 صبح
اس میں کس کی آوارگی کا دخل ہے سب جانتے ہیں ہم۔ :) :) :)
ہاہاہاہاہاہاہا
:ROFLMAO:
محمد ریحان قریشی — جون 30، 2016 8:10 صبح
شکریہ!
خوش رہیے!
اگر غور سے دیکھا جائے تو ہماری غزل کا پہلا مصرع اصل غزل کے پہلے مصرع کے پیٹرن پر ہی ہے۔
"غم ہوتے ہیں جہاں ذہانت ہوتی ہے"
دراصل یہ میر کی ہندی بحر ہے اور اس میں کافی گنجائش ہوتی ہے۔ ہم تو عروض وغیرہ جانتے نہیں ہیں تاہم سنا ہے کہ اس قسم کی صورتحال میں تسکینِ اوسط سے کام لیا جاتا ہے یعنی اگر بحر میں کسی جگہ تین متواتر متحرک حروف آجائیں تو وسطی حرف کی حرکت ختم کرکے اسے ساکن بنادیا جاتا ہے۔ واللہ عالم۔

تسکین اوسط کے ذریعہ بھی وتد مجموع اس بحر کے درمیان میں نہیں آ سکتا۔
خیر اصل اعتراض تو جاوید اختر صاحب پر ہی کرنا ہوگا۔
فعل فعول فعول فعول فعول فعَل
پہلے دو اور آخری دو فعول اور آخری فعَل کا ف ساکن کیا گیا ہے اس مصرعے میں یعنی
فعلف عولف عول فعولف عولف عل
فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
(معروف زحافات سے اگر تبدیل کیا جائے)
اب یقیناََ فعل کا ع ساکن ہے نا کہ متحرک۔
محمد وارث
مزمل شیخ بسمل
فرحت کیانی — جون 30، 2016 8:26 صبح
واہ واہ واہ.
کاشف اختر — جولائی 1، 2016 5:44 شام
بہت عمدہ سر لاجواب ! اچھا کلام ہے، فضول کیوں کہا گیا اسے سمجھ میں نہیں آیا
را ہ مضمون تازہ بند نہیں
تاقیامت کھلا ہے باب سخن
ہاں معلوم​
کاشف اسرار احمد — جولائی 2، 2016 9:39 شام
کیا درگت بنائی ہے !:)
خوب ہے احمد بھائی۔
جاسمن — جولائی 12، 2016 6:18 صبح
واہ واہ !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%AD%D9%85%D8%A7%D9%82%D8%AA-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.90712/page-3