کیا کہنے ظہیر بھائی، بہت ہی عمدہ۔
ایک دو اشعار تو اپنی ہی کیفیات کا پرتو معلوم ہوئے۔ 😊
کیا کہنے ظہیر بھائی، بہت ہی عمدہ۔
بہت شکریہ ، تابش بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آسانیاں عطا فرمائے۔
بہت شکریہ ، نوازش ، یاسر بھائی۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔
یاسر ، کوڑی تو بہت پاس کی ہے لیکن آپ اس تک پہنچ نہیں سکے۔ آپ تشنگی کو صرف پانی کی پیاس کے معنوں میں دیکھ رہے ہیں جبکہ شعر میں ایسا کوئی اشارہ موجود نہیں ۔ تشنگی کو اس کے وسیع معنوں میں دیکھئے تو پھر آشوبِ تشنگی کی ترکیب کھلے گی ۔ اور اس کے بعد سایا اور سائبان کی علامات مربوط اور برمحل معلوم ہوں گی ۔ شاعری میں اکثر لفظ کےلغوی معنی کے بجائے اس کے مفہوم کو دیکھنے سے شعر فہمی آسان ہوجاتی ہے۔
ہاہاہ۔ کیا زمانے یاد دلادیے۔ محرم کی دس کو شربت پینے کے گنہگار تو بچپن میں سبھی رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ بعض محفلین نے تو کابلی پلاؤ بھی اڑایا ہوگا۔
بہت نوازش، بہت شکریہ! کرم نوازی کے لیے ممنون ہوں ۔ آپ کا حسنِ نظر ہے ورنہ من آنم کہ من دانم ۔
جی بس ہاتھی نکل گیا ہے دم رہ گئی ہے ۔ ۔ ان شا اللہ ضرور ۔ حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔
آپ کی زنبیل میں جو ڈھیر ساری زبریں ہیں وہ دیگر داد و تحسین کو زیر کرنے کے لیے کافی ہیں ۔
بہت شکریہ ، فاخر بھائی !توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔
شکر کریں اعتدال ڈھونڈتے کہیں طارق جمیل صاحب تک نہ پہنچ گئے ہوں