جب سے سیکھا ہے گفتگو کرنا - عمر سیف

عمر سیف — نومبر 21، 2016 3:34 شام
تازہ
جب سے سیکھا ہے گفتگو کرنا
شعر کہنا، زباں لہو کرنا
یہ ہنر تیرے ہجر میں سیکھا
کس طرح پیرہن رفو کرنا
یہ بھی تو زندگی کا حصہ ہے
ہر گھڑی ان کی آرزو کرنا
اُن کی محفل میں باوضو ہوکر
بیٹھنا اور جستجو کرنا
ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا
ہم نے دیکھا ہے دیکھنا اُن کا
پھر بھلا کیوں یہ جستجو کرنا؟
اب ترا ذکر ہو بہاروں سے
اب ترا ذکر کو بہ کو کرنا
وہ بھی نکلے نئی مسافت پر
تم بھی رستہ لہو لہو کرنا
جب وہ نکلے افق پہ شام ڈھلے
تو مجھے اس کے رو برو کرنا
عمر سیف
غدیر زھرا — نومبر 21، 2016 3:37 شام
کیا کہنے عمر لالہ بہت خوب :) نہایت عمدہ غزل :)
انیس الرحمن — نومبر 21، 2016 3:59 شام
خیر تو ہے عمر سیف بھائی؟؟؟
محمد تابش صدیقی — نومبر 21، 2016 4:02 شام
بہت عمدہ عمر بھائی۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — نومبر 21، 2016 4:05 شام
ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا
اعلیٰ ، بہترین ۔۔ زبردست وغیرہ وغیرہ ۔۔ صاف بولے تو لاجواب
وقار علی ذگر — نومبر 21، 2016 4:09 شام
کیا کہنے بھئی بہت عمدہ ۔۔۔
عمر سیف — نومبر 21، 2016 4:25 شام
خیر ہی خیر ہے آپ ہی غائب ہیں
عمر سیف — نومبر 21، 2016 4:29 شام
کیا کہنے عمر لالہ بہت خوب :) نہایت عمدہ غزل :)
شکریہ غدیر
بہت عمدہ عمر بھائی۔
نوازش
اعلیٰ ، بہترین ۔۔ زبردست وغیرہ وغیرہ ۔۔ صاف بولے تو لاجواب
شکریہ
کیا کہنے بھئی بہت عمدہ ۔۔۔
شکریہ
فاخر رضا — نومبر 21، 2016 4:42 شام
بہت خوب
ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا
یہ تو دو طرفہ عمل ہوتا ہے، یعنی آپ بھی آنکھوں سے گفتگو کرتے ہیں. بہت پسند آیا یہ شعر
نایاب — نومبر 21، 2016 4:51 شام
واہہہہہہہہ
کمال ۔
بہت دعائیں
عمر سیف — نومبر 21، 2016 8:09 شام
بہت خوب
ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا
یہ تو دو طرفہ عمل ہوتا ہے، یعنی آپ بھی آنکھوں سے گفتگو کرتے ہیں. بہت پسند آیا یہ شعر
بہت نوازش
واہہہہہہہہ
کمال ۔
بہت دعائیں
شکریہ نایاب بھائی
الف نظامی — نومبر 22، 2016 3:09 صبح
بہت خوب!
یہ ہنر تیرے ہجر میں سیکھا
کس طرح پیرہن رفو کرنا​

یہ بھی تو زندگی کا حصہ ہے
ہر گھڑی ان کی آرزو کرنا​

اُن کی محفل میں باوضو ہوکر
بیٹھنا اور جستجو کرنا​

ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا​
محمد وارث — نومبر 22، 2016 3:31 صبح
کیا خوب غزل ہے جناب، یعنی کہ آپ بہت عرصے تک "ضبط" کیے بیٹھے رہے، بہت عرصے کے بعد ہم پر آپ کا یہ ہنر کُھلا ہے :)
الف عین — نومبر 22، 2016 4:05 صبح
دیکھا اب بے ضبطی کا انجام۔ ہر طرف سے داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں!!! ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
عمر سیف — نومبر 22، 2016 4:16 صبح
کیا خوب غزل ہے جناب، یعنی کہ آپ بہت عرصے تک "ضبط" کیے بیٹھے رہے، بہت عرصے کے بعد ہم پر آپ کا یہ ہنر کُھلا ہے :)
وارث بھائی بہت شکریہ :)
دیکھا اب بے ضبطی کا انجام۔ ہر طرف سے داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں!!! ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
چاچو :)
عمر سیف — نومبر 22، 2016 4:16 صبح
بہت خوب!
یہ ہنر تیرے ہجر میں سیکھا
کس طرح پیرہن رفو کرنا​

یہ بھی تو زندگی کا حصہ ہے
ہر گھڑی ان کی آرزو کرنا​

اُن کی محفل میں باوضو ہوکر
بیٹھنا اور جستجو کرنا​

ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا​
بہت شکریہ نظامی بھائی
حسن محمود جماعتی — نومبر 22، 2016 4:47 صبح
بہت خوبصورت غزل۔ بہت عمدہ۔
عمر سیف — نومبر 22، 2016 7:44 صبح
بہت خوبصورت غزل۔ بہت عمدہ۔
شکریہ
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 22، 2016 8:29 صبح
بہت خوب
ہم کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
ان کا آنکھوں سے گفتگو کرنا
یہ تو دو طرفہ عمل ہوتا ہے، یعنی آپ بھی آنکھوں سے گفتگو کرتے ہیں. بہت پسند آیا یہ شعر
فاخر بھائی! اس صورتِ حال کے لئے دوطرفہ مکالمے کی بجائے بقولِ غالب
ع
"وہ کہیں اور سنا کرے کوئی"
بھی صادق آسکتا ہے! ممکن ہے متکلم واحد کا کھری کھری سنانے کا موڈ ہو تو ایسی صورت میں یہ امکان بلکہ خدشہ مزید قوی ہو جاتا ہے! :)
محمداحمد — نومبر 23، 2016 12:29 شام
واہ واہ واہ
خوبصورت غزل عمر بھائی!
کیا کہنے۔۔۔!
ماشاءاللہ۔
خوش رہیے۔ :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D8%B3%DB%8C%D9%81.93144/