جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم — جون 15، 2014 3:55 شام
علالت کے دوران لکھی گئی غزل۔۔۔ شاید کسی قابل ہو

جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں
پھر کیا کسی پہ ہم نے لُٹانی محبتیں
اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی
اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں
اب نفرتوں کی آگ میں جلنے لگا ہے دل
اب کیا کسی سے ہم نے بڑھانی محبتیں
تازہ رفاقتوں سے اب اکتا گیا ہوں میں
پھر ڈھونڈنے لگا ہوں پرانی محبتیں
یہ کس خرامِ ناز کی آمد ہے شہر میں
جو پڑ رہی ہیں ہر سو بچھانی محبتیں
اک گلشنِ بہار کا میں معمار ہوں بلال
میراث میری ہے مرے جانی، محبتیں
(محمد بلال اعظم)
محمد بلال اعظم — جون 15، 2014 3:59 شام
محمداحمد بھائی
مہدی نقوی حجاز بھائی
مزمل شیخ بسمل بھائی
فلک شیر بھائی
شمشاد نیرنگ خیال بھائی
فرحت کیانی صاحبہ
عائشہ عزیز آپی
حاتم راجپوت بھائی
سلمان حمید بھائی
ناعمہ عزیز آپی
نایاب انکل
سید زبیر — جون 15، 2014 4:00 شام
اللہ کریم آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
بہت عمدہ انتخاب
نایاب — جون 15، 2014 4:32 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب کہی ہے غزل
بہت سی دعاؤں بھری داد
اللہ سوہنا آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
مہدی نقوی حجاز — جون 15، 2014 4:41 شام
واہ جناب۔ اچھی غزل ہے۔ بس مقطع پر نظر ثانی کر لیجیے! :)
اور اللہ جانے یہ ٹیگز کی نوٹفکیشن کیوں نہیں آ رہی!!
نیرنگ خیال — جون 16، 2014 3:12 صبح
اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی
اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں
واہ منے۔۔۔ بہت ہی عرصہ بعد نظر آئے ہو۔
بہت خوبصورت غزل ہے۔۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ بہت سی داد قبول کرو۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — جون 16، 2014 4:22 صبح
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ اور خوب صورت غزل ہے۔
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
سید شہزاد ناصر — جون 16، 2014 4:49 صبح
فیس بک پر پہلے پڑھ چکا ہوں
مکرّر پڑھ کر لطف آیا
شراکت کا شکریہ
سلامت رہیں
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 7:29 صبح
اللہ کریم آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
بہت عمدہ انتخاب
بہت بہت شکریہ سر
سلامت رہیے
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 7:29 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب کہی ہے غزل
بہت سی دعاؤں بھری داد
اللہ سوہنا آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
ممنون ہوں آپ کا نایاب انکل۔
بہت شکریہ
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 7:30 صبح
واہ جناب۔ اچھی غزل ہے۔ بس مقطع پر نظر ثانی کر لیجیے! :)
اور اللہ جانے یہ ٹیگز کی نوٹفکیشن کیوں نہیں آ رہی!!
جی ضرور
اور شکریہ مہدی بھائی۔شاید نیٹورک میں کوئی مسئلہ ہو۔۔۔ کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے۔
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 7:32 صبح
اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی
اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں
واہ منے۔۔۔ بہت ہی عرصہ بعد نظر آئے ہو۔
بہت خوبصورت غزل ہے۔۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ۔۔۔ بہت سی داد قبول کرو۔۔۔
قبلہ آپ کا حسنِ نظر ہے۔ سلامت رہیے۔
بس کچھ تعلیمی مصروفیات بڑھ گئی تھیں، اب کچھ سکون ملا ہے تو پھر آ گیا ہوں میں :)
نیرنگ خیال — جون 16، 2014 7:47 صبح
قبلہ آپ کا حسنِ نظر ہے۔ سلامت رہیے۔
بس کچھ تعلیمی مصروفیات بڑھ گئی تھیں، اب کچھ سکون ملا ہے تو پھر آ گیا ہوں میں :)
کیا پڑھ رہے ہو آجکل۔۔۔ عشق کے علاوہ مضامین بتانے ہیں۔ :)
محمداحمد — جون 16، 2014 9:18 صبح
واہ واہ واہ
ماشاءاللہ ۔۔۔! لاجواب غزل کے ساتھ آئے ہیں بلال بھائی ۔۔۔۔!
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت ساری داد اپنے چھوٹے بھائی کے لئے۔ :)
محمداحمد — جون 16، 2014 9:20 صبح
مزے کی بات دیکھیے، آج صبح دفتر آتے ہوئے آپ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ آپ نے تو بالکل محفل میں آنا ہی بند کردیا۔
آپ کو کیسے ہلایا جُلایا جائے۔ :)
محفل میں مشاعرے کا انعقاد ہوا چاہتا ہے جناب کی شرکت باعثِ صد افتخار ہوگی۔ :) (کھانا وانا گھر سے کھا کر آئیے گا۔ :) )
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 3:21 شام
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ اور خوب صورت غزل ہے۔
بہت سی داد قبول فرمائیے۔
زہے نصیب میرے
محبت ہے آپ کی اسامہ بھائی
خوش رہیے
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 3:22 شام
فیس بک پر پہلے پڑھ چکا ہوں
مکرّر پڑھ کر لطف آیا
شراکت کا شکریہ
سلامت رہیں
سر ذرہ نوازی ہے آپ کی
سدا خوش رہیں
بہت ممنون ہوں
واسطی خٹک — جون 16، 2014 3:55 شام
ﺍﻭﺭ ﯾﺎﺩ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ
دس ہزار بار محبت کی ہے؟ ؟؟
فرحت کیانی — جون 16، 2014 4:02 شام
واہ. واہ. بہت خوب. آپ تو پکے شاعر بن گئے ہیں بلال. کیا خوب لکهتے ہیں ماشاءاللہ.
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
فلک شیر — جون 16، 2014 4:06 شام
خوب است بلال :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%B1-%D9%86%DB%81-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA%DB%8C%DA%BA%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.75275/