جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 4:34 شام
کیا پڑھ رہے ہو آجکل۔۔۔ عشق کے علاوہ مضامین بتانے ہیں۔ :)
قبلہ آپ کا سوالنامہ ہی غلط ہے۔ لازمی سوال کو آپ نے حذف کر دیا ہے;)
ویسسے آج کل ایم ایس فزکس پارٹ ون چل رہا ہے۔
کوانٹم مکینکس اور ٹینسرز نے دماغ گھما دیا ہے۔
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 4:35 شام
واہ واہ واہ
ماشاءاللہ ۔۔۔ ! لاجواب غزل کے ساتھ آئے ہیں بلال بھائی ۔۔۔ ۔!
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت ساری داد اپنے چھوٹے بھائی کے لئے۔ :)
احمد بھائی سراپا سپاس ہوں۔
سدا سلامت رہیے
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 4:38 شام
مزے کی بات دیکھیے، آج صبح دفتر آتے ہوئے آپ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ آپ نے تو بالکل محفل میں آنا ہی بند کردیا۔
آپ کو کیسے ہلایا جُلایا جائے۔ :)
محفل میں مشاعرے کا انعقاد ہوا چاہتا ہے جناب کی شرکت باعثِ صد افتخار ہوگی۔ :) (کھانا وانا گھر سے کھا کر آئیے گا۔ :) )
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۔۔ آپ نے یاد کیا، ہم چلے آئے۔
جی جی میں کھانا کھا آؤں گا، وانا آپ کھلا دیجیے گا۔ اور جو سب سے ضروری چیز کہ سامانِ حرب زرہ، بکتر بند، آہنی خود، سب پہن کے آؤں گا کہ سامعین کا کیا بھروسا ;)
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 4:38 شام
ﺍﻭﺭ ﯾﺎﺩ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ
دس ہزار بار محبت کی ہے؟ ؟؟
ہاہاہا
شاید صرف دو بار کی ہے۔ :)
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 4:40 شام
واہ. واہ. بہت خوب. آپ تو پکے شاعر بن گئے ہیں بلال. کیا خوب لکهتے ہیں ماشاءاللہ.
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
زہے نصیب میرے
نہال ہو گیا ہوں آپ سے داد پا کے۔
آپ کی دعاؤں اور شفقتوں کی بدولت ہے سب۔
سلامت رہیے
محمد بلال اعظم — جون 16، 2014 4:40 شام
تشکر فلک شیر صاحب
نیرنگ خیال — جون 17، 2014 6:01 صبح
قبلہ آپ کا سوالنامہ ہی غلط ہے۔ لازمی سوال کو آپ نے حذف کر دیا ہے;)
ویسسے آج کل ایم ایس فزکس پارٹ ون چل رہا ہے۔
کوانٹم مکینکس اور ٹینسرز نے دماغ گھما دیا ہے۔
چونکہ اس کا مجھے علم ہے تم نے لازمی اس کی تیاری کر رکھی ہوگی۔ اس لئے اختیاری مضامین کا پوچھا۔
محمد بلال اعظم — جون 17، 2014 7:58 صبح
چونکہ اس کا مجھے علم ہے تم نے لازمی اس کی تیاری کر رکھی ہوگی۔ اس لئے اختیاری مضامین کا پوچھا۔
:rolleyes:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%B1-%D9%86%DB%81-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA%DB%8C%DA%BA%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.75275/page-2