خاک در خاک تری ہجرت و ایثار پہ خاک --- ایک ہجو

آبی ٹوکول — جولائی 8، 2009 1:37 شام
کیا بات ہے مغل بھائی کی جناب اتنی خوبصورت ہجو کہنے پر ڈھیروں داد قبول کیجیئے اور کسی دن سنت حسان رضی اللہ عنہ کو زندہ کرتے ہوئے موجودہ دور کہ گستاخان رسالت کی بھی ہجو کہیئے والسلام
مغزل — جولائی 9، 2009 6:16 صبح
کیا بات ہے مغل بھائی کی جناب اتنی خوبصورت ہجو کہنے پر ڈھیروں داد قبول کیجیئے اور
کسی دن سنت حسان رضی اللہ عنہ کو زندہ کرتے ہوئے موجودہ دور کہ گستاخان رسالت کی بھی ہجو کہیئے والسلام

بہت بہت شکریہ آبی بھیا، دعا کیجے کہ باری تعالی توفیق عطا فرمائے یہ سب اسی کی توفیق سے ہے ۔ بہت بہت شکریہ
مغزل — اگست 12، 2009 8:30 صبح
بہت ہی اچھے مغل صاحب!
کیا کہنے!
حسب حال۔ ہم خود خاک در خاک ہیں سو مفصل تبصرے کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔

قبلہ کب حاضر ہوں گے ؟؟
عمار ابن ضیا — نومبر 25، 2009 11:30 صبح
’’ ہجو ‘‘
خاک در خاک تری ہجرت و ایثار پہ خاک
خاک در خاک ترے سب درو دیوار پہ خاک
بستیاں خوں میں نہاتی ہیں چمن جلتے ہیں
خاک در خاک تری گرمی ء گفتار پہ خاک
اس سے بہتر تھا کہ اقرار ہی کرلیتا تو !
خاک در خاک تری جراءت ِ انکار پہ خاک
شام تک دھول اڑاتے ہیں سحر تک خاموش
خاک در خاک ترے کوچہ و بازار پہ خاک
خون آلود مصلّے ، صفیں لاشوں سے اٹی
خاک در خاک ترے جبّہ و دستار پہ خاک
آئنے عکس میسر نہیں تجھ کو بھی تو پھر
خاک در خاک ترے جوہرِ زنگار پہ خاک
لحنِ دل تو بھی اسی شور میں شاداں ہے تو پھر
خاک در خاک ترے نغمہ و مزمار پہ خاک
کنجِ محرومی سے نکلو کسی جنگل کی طرف
خاک در خاک پڑے شہرِ ستمگار پہ خاک
گر ترے شعر میں شامل ہی نہیں سوز و گداز
خاک در خاک ترے لہجہ و تکرار پہ خاک

م۔م۔مغل​
(رات ہی توفیق ہوئی سو یہاں‌پیش کردی آپ کی آراء اور مشوروں‌کا طالب ہوں)

بہت خوب مغل بھائی۔ گذشتہ دنوں میرے دفتر کے ایک ساتھی نے مشاعرے میں آپ سے یہ کلام سنا تو بڑی تعریف کی۔ مجھے بھی شوق ہوا کہ مطالعے کو ملے۔ اچھی لکھی ہے۔
مغزل — نومبر 26، 2009 5:35 صبح
بہت بہت شکریہ عمار صاحب، بڑی محبت، بہت شکریہ
ابن سعید — نومبر 26، 2009 5:44 صبح
ہائیں یہ کہاں چھپی تھی۔ شاید ان دنوں شادی کی الجھنوں میں نظر نہیں آئی تھی۔
مغزل — نومبر 26، 2009 5:50 صبح
چلیے اب تو نظر آگئی ناں۔
ثمرینہ جبین — دسمبر 22، 2009 6:35 شام
واہ واہ بہت خوبصورت کلام ہے، واہ داد قبول ہو جناب مغل صاحب
مغزل — دسمبر 24، 2009 3:30 شام
محترمہ ثمرینہ جبین صاحبہ،
آداب وسلامِ مسنون،
حوصلہ افزائی کے لیے سراپا تشکر ہوں، بہت بہت شکریہ ، داد و تحسین سر آنکھوں پر،
انشا اللہ آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، والسلام
( آج ہی کمپیوٹر وائرس کے جھنجٹ سے جان چھوٹی ہے ، انشا اللہ حاضری رہے گی )
ثمرینہ جبین — دسمبر 24، 2009 7:10 شام
محترمہ ثمرینہ جبین صاحبہ،
آداب وسلامِ مسنون،
حوصلہ افزائی کے لیے سراپا تشکر ہوں، بہت بہت شکریہ ، داد و تحسین سر آنکھوں پر،
انشا اللہ آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، والسلام
( آج ہی کمپیوٹر وائرس کے جھنجٹ سے جان چھوٹی ہے ، انشا اللہ حاضری رہے گی )
بہت بہت شکریہ جناب مغل صاحب، خوشی ہوئی آپکا یہ جواب پڑھ کر، ایک بار پھر شکریہ۔
مغزل — دسمبر 25، 2009 6:28 صبح
بہ سرو چشم ، مالک و مولیٰ سلامت رکھے ، آمین
محمد یعقوب آسی — جنوری 3، 2015 5:20 شام
بحر ووزن کا معاملہ دیکھ لیجے گا یہ غصے کہا گیا کلام ہے کہیں غوطہ کھاگیا ہوں گا نشاندہی کردیجےگا۔

غصہ اور غوطہ ویسے بھی قریب قریب ہیں۔ :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%DA%A9-%D8%AF%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%DA%A9-%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%AA-%D9%88-%D8%A7%DB%8C%D8%AB%D8%A7%D8%B1-%D9%BE%DB%81-%D8%AE%D8%A7%DA%A9-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DB%81%D8%AC%D9%88.21555/page-3