خواب میں محوِ خواب میرے ساتھ ۔ فاتح الدین فاتح

محمد منیر یونس — مئی 9، 2014 7:17 شام
خاکسار کی ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر:
خواب میں محوِ خواب میرے ساتھ
رات بھر تھے جناب میرے ساتھ
چاند، کرنوں کی رائگانی کا
کر رہا تھا حساب میرے ساتھ
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ
بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ
فاتح الدین فاتحؔ​
بہت عمدہ جناب
فاتح — مئی 9، 2014 7:37 شام
محبت ہے آپ کی
فاتح — مئی 9، 2014 7:40 شام
خوب غزل ہے فاتح صاحب کیا کہنے، لاجواب
آپ کی ذرہ نوازی ہے قبلہ
جاسمن — جنوری 7، 2016 2:42 صبح
چاند، کرنوں کی رائگانی کا
کر رہا تھا حساب میرے ساتھ

بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ
کیا بات ہے فاتح بھائی! بہت خوب!بہت خوبصورت!
جیتے رہیے!
ظہیراحمدظہیر — جنوری 7، 2016 3:22 صبح
بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ

اہا !! بہت خوبصورت! کیا نزاکت ہے!! بہت اچھا ہے!
محمد تابش صدیقی — جنوری 7، 2016 4:13 صبح
بہت خوب فاتح بھائی
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ

اور شکریہ ظہیر بھائی کا، کہ ان کی بدولت آپ کا کلام پڑھنے کا موقع ملا۔
محمداحمد — جنوری 7، 2016 7:25 صبح
واہ
اس اچھی غزل پر مکرر تحسین!
کیا کہنے۔
ایم اے راجا — جنوری 7، 2016 7:29 صبح
واہ واہ بہت خوب بہت عمدہ
فاتح — جنوری 7، 2016 9:14 صبح
کیا بات ہے فاتح بھائی! بہت خوب!بہت خوبسورت!
جیتے رہیے!
بہت شکریہ! یہ تو آپ نے آج گڑے مردے اکھیڑ ڈالے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ مردے میں زندگی پھونک دی۔ :)
فاتح — جنوری 7، 2016 9:14 صبح
اہا !! بہت خوبصورت! کیا نزاکت ہے!! بہت اچھا ہے!
حضور! محبت ہے آپ کی۔
فاتح — جنوری 7، 2016 9:15 صبح
بہت خوب فاتح بھائی
اور شکریہ ظہیر بھائی کا، کہ ان کی بدولت آپ کا کلام پڑھنے کا موقع ملا۔
ممنون ہوں تابش بھائی۔ واقعی اس سے پہلے نہیں پڑھیں میری کاوشات؟
فاتح — جنوری 7، 2016 9:15 صبح
واہ
اس اچھی غزل پر مکرر تحسین!
کیا کہنے۔
شکراً مکرراً یا اخی :)
فاتح — جنوری 7، 2016 9:16 صبح
واہ واہ بہت خوب بہت عمدہ
پذیرائی پر بہت شکریہ راجا بھائی۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 7، 2016 9:27 صبح
ممنون ہوں تابش بھائی۔ واقعی اس سے پہلے نہیں پڑھیں میری کاوشات؟
میں گوشے کھنگالنے کے معاملے میں سست واقع ہوا ہوں۔
ان کے علاوہ ایک دو گزری تھیں نظر سے
ساگر — جنوری 7، 2016 9:28 صبح
لاجواب شاندار واااااہ واااااہ واااااہ
فاتح — جنوری 7، 2016 9:34 صبح
میں گوشے کھنگالنے کے معاملے میں سست واقع ہوا ہوں۔
ان کے علاوہ ایک دو گزری تھیں نظر سے
اس کے لیے ٹیگز کے بادلوں میں جانا نسبتاً آسان ہے۔ مثلاً اس لڑی کے اوپر جو ٹیگز نظر آ رہے ہیں ان میں سے میرے نام کے ٹیگ پر کلک کرنے سے میری اکثر غزلیں آپ کے سامنے آ جائیں گی۔ :)
فاتح — جنوری 7، 2016 9:35 صبح
لاجواب شاندار واااااہ واااااہ واااااہ
بہت شکریہ۔ ممنون ہوں
ادب دوست — جنوری 7، 2016 9:42 صبح
خاکسار کی ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر:
خواب میں محوِ خواب میرے ساتھ
رات بھر تھے جناب میرے ساتھ
چاند، کرنوں کی رائگانی کا
کر رہا تھا حساب میرے ساتھ
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ
بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ
فاتح الدین فاتحؔ​

واہ، واہ فاتح بھائی، بہت خوب خیالات ، بہت بہت داد قبول کیجئے
ایک مختلف لہجے کی غزل ہے ۔
فاتح — جنوری 7، 2016 9:44 صبح
واہ، واہ فاتح بھائی، بہت خوب خیالات ، بہت بہت داد قبول کیجئے
ایک مختلف لہجے کی غزل ہے ۔
محبت ہے حضور! شایدمختلف اس لیے لگا کہ یہ نوجوانی کے عہد کا شاخسانہ ہے۔ محفل کا رکن بننے سے بھی پہلے کی غزل ہے یہ۔ :)
نور وجدان — جنوری 7، 2016 9:46 صبح
صبح سویرے اٹھی اور محفل کھولی ۔ آپ کی تین غزلیں پڑھیں ۔۔ایک سے ایک بڑھ کے تھی ۔ ۔۔ماشاءاللہ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AD%D9%88%D9%90-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD.73788/page-3