دل نکلتا ہے جان سے آگے

محمد تابش صدیقی — مارچ 30، 2017 7:13 صبح
ایسے نہیں چلے گا۔
محفل پر پوسٹ کریں۔
عاطف ملک — مارچ 30، 2017 7:13 صبح
دل نکلتا ہے جان سے آگے
شاہِ من کچھ امان سے آگے
مرشدی،
مطلع اب کُھلنا شروع ہوا ہے مجھ پر :)
کیا ہی خوبصورت خیال ہے۔۔۔۔۔واہ :notworthy:
لئیق احمد — مارچ 30، 2017 7:20 صبح
ایسے نہیں چلے گا۔
محفل پر پوسٹ کریں۔
پوسٹ کی تھی ۔ موجود ہے یہاں
حسن محمود جماعتی — مارچ 30، 2017 5:43 شام
حضور، اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے سنیے۔ پھر بھی مزا نہ آئے تو بتائیے گا۔ اس لڑی کو رپورٹ کر دیں گے۔
حضور والا حکم کی تعمیل ہوئی۔ ملاحظہ فرمائیں۔
محمد ریحان قریشی — مارچ 30، 2017 5:49 شام
حضور والا حکم کی تعمیل ہوئی۔ ملاحظہ فرمائیں۔
زبرست جناب۔
حدِ گمان میں حد کی د مشدد ہے۔
اور یہ مصرع یوں ہے
اِس کے انجم بھی دیکھ اس کے بھی
حسن محمود جماعتی — مارچ 30، 2017 5:53 شام
زبرست جناب۔
حدِ گمان میں حد کی د مشدد ہے۔
اور یہ مصرع یوں ہے
اِس کے انجم بھی دیکھ اس کے بھی
سبحان اللہ بالآخر وہ ہوا جس کی تلاش تھی۔ شکر ہے کسی نے تو رہنمائی کی۔ حضور آپ کی نشاندہی نوٹ فرما لی ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 30، 2017 6:12 شام
حضور والا حکم کی تعمیل ہوئی۔ ملاحظہ فرمائیں۔
سبحان اللہ جناب
حسن محمود جماعتی — مارچ 30، 2017 6:13 شام
عنایت آپکی۔
کاشف اسرار احمد — اپریل 11، 2017 5:56 شام
واہ راحیل بھائی مزا آ گیا۔
بطورِ خاص یہ اشعار
اس کے لطف و کرم کا کیا مذکور
سایہ ہے سائبان سے آگے

تیر دیکھا نہیں گیا راحیلؔ
دل سے پیچھے کمان سے آگے
الف عین — اپریل 12، 2017 7:11 صبح
واہ، یہ میری نظروں سے بچ گئی۔ یہ تو یقیناً ’زار‘ سے آگے کی تخلیق ہے
سید عاطف علی — اپریل 12، 2017 7:48 صبح
بہت خوب راحیل صاحب ۔بہت لطف آیا ۔ ماشاء اللہ
محمد تابش صدیقی — اپریل 17، 2017 12:00 شام
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%86%DA%A9%D9%84%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D8%A2%DA%AF%DB%92.95526/page-2